Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چلاس میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گھر میں‌گھس کر فائرنگ : معاملہ کیا ہے؟ ۔۔ محمد زبیر خان کی خصوصی رپورٹ
تجزیے

چلاس میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گھر میں‌گھس کر فائرنگ : معاملہ کیا ہے؟ ۔۔ محمد زبیر خان کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹرجولائی 29, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
chilas protest
مظاہرین سے ایس پی دیامر شیر خان اور اے ڈی سی بلال حسن مذاکرات کررہے ہیں۔
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کے علاقے چلاس میں پیر کو انسدادِ دہشت گردی کے محکمے سی ٹی ڈی کی جانب سے ایک چھاپے کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں اور دیگر دو افراد کی ہلاکت کے بعد اس حوالے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔
گذشتہ روز ہلاک ہونے والے دو افراد کے لواحقین کی جانب سے شاہراہ قراقرم پر احتجاج کیا گیا جس کے بعد گلگت بلتستان کے نگران وزیرِ اعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن بھی قائم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے دیامیر کے ایس پی آفس کے باہر بھی احتجاج کیا تھا۔
گلگت بلتستان کی نگران حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق وزیر اعلیٰ نے پولیس سے واقعے سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں ’کیونکہ اس معاملے کے حقائق ابھی تک واضح نہیں۔‘
ایس پی دیامیر شیر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ مظاہرین کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اس واقعے کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ پر ہو گی اور جو بھی قصور وار ہوا اس کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔
ایس پی شیر خان کے مطابق پولیس واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق واقعے میں ایک ایس پی سمیت پانچ اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔چھاپے میں ہلاک ہونے والے دو دیگر افراد کی شناخت اظہار اللہ اور ان کے بہنوئی بشارت حسین کے نام سے ہوئی ہے اور متاثرہ خاندان کے مطابق دونوں اسی گھر میں رہتے تھے جہاں سی ٹی ڈی ٹیم نے چھاپا مارا۔
ہلاک ہونے والے اظہار اللہ کے رشتہ دار محمد افضل نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے کزن اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے اور وبا کی وجہ سے یونیورسٹی بند ہونے کے باعث واپس چلاس آ گئے تھے۔
کیا واقعہ پیش آیا؟
محمد افضل کے مطابق یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا اور اس وقت گھر میں بشارت حسین اور اظہار اللہ سمیت ان کی والدہ، بہن اور بھابھی بھی موجود تھیں۔
سی ٹی ڈی کا موقف رد کرتے ہوئے محمد افضل نے کہا کہ ’اظہار اللہ کی والدہ کے مطابق رات کو تقریباً دو بجے کسی نے دروازے پر دستک دی۔ چونکہ وہ اس وقت جاگ رہی تھیں اس لیے انھوں نے دروازے پر جا کر پوچھا کون ہے؟ باہر سے کسی خاتون کی آواز آئی جو کہنے لگیں کہ ہم آپ کے پڑوسی ہیں، گھر میں بیماری کا مسئلہ ہے، دروازہ کھولیے۔‘
محمد افضل نے اظہار اللہ کی والدہ کے حوالے سے مزید بتایا کہ ’دروازہ کھلنے پر دو نقاب پوش خواتین اور چار پولیس اہلکار انھیں دھکیلتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے اور ان سے اپنے سامان کی تلاشی دینے کا کہا۔‘
انھوں نے مزید بتایا کہ ’اظہاراللہ کی والدہ نے ان سے بحث کرنا چاہی اور کہا کہ ان کے بچے گھر میں سو رہے ہیں اور ان سے دریافت کرنے کی کوشش کی کہ آخر معاملہ ہے کیا، پھر تنگ آ کر انھوں نے پولیس اہلکاوں سے کہا کہ وہ گھر سے باہر نکل جائیں۔‘
محمد افضل بتاتے ہیں کہ ’اظہاراللہ کی والدہ کے مطابق اتنی دیر میں باہر صحن سے فائرنگ کی آوازیں آنے لگیں۔ جب باہر نکل کر دیکھا تو اظہار اللہ اور بشارت حسین دونوں خون میں لت پت پڑے تھے‘ اور ان کے مطابق ’وہاں موجود تمام پولیس اہلکار بھی زمین پر گرے ہوئے تھے۔‘
واقعے کے بعد اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی کے استاد طاہر ملک نے ایک ٹویٹ میں اپنے شاگرد اظہار اللہ کے حوالے سے لکھا کہ انھوں نے ’اظہار کو ہمیشہ مؤدب، پرامن اور ایک سنجیدہ طالب علم پایا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’گذشتہ شب گلگت کی سی ٹی ڈی پولیس نے ان کے گھر میں گھس کر انھیں دہشت گرد قرار دے کر قتل کر دیا‘۔ اس کے ساتھ انھوں نے اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق پارلیمانی سیکرٹری اور جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے سینیئر نائب امیر حاجی رحمت خالق نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک جانب سکیورٹی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے تو دوسری جانب آپریشن کے نام پر ناحق خون بہایا گیا جو کہ ناقابل برداشت اور انتہائی قابل مذمت ہے۔‘
سی ٹی ڈی کا مؤقف
سی ٹی ڈی کے مطابق انھیں ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ اشتہاری مجرم چلاس کے علاقے رونئی کے ایک گھر میں موجود ہیں۔
گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی فورس کے اے آئی جی حفیظ الرحمان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ جب پولیس اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر اندر موجود ایک شخص کی تلاشی لینا شروع کی تو اندر چھپے کم از کم تین مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ دو پولیس خواتین اہلکار بمشکل بچ پائیں۔
اے آئی جی حفیظ الرحمان نے یہ بھی بتایا کہ یہ گھر اور اس میں رہنے والے افراد پر کچھ وقت سے نظر رکھی جا رہی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ اس گھر سے اس خطے میں موجود مجرموں کو اسلحہ بھی فروخت کیا جاتا تھا۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی ہے اور ملحقہ آبادیوں اور مشکوک جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ایک سرکاری اہلکار کے مطابق پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دیامیر سی ٹی ڈی چلاس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیں "سب رنگ” کا اسیر کیسے ہوا؟۔۔ کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر
Next Article کتابوں پر پابندی : پنجاب اور دیگر صوبوں میں الگ الگ دو قومی نظریہ ؟ ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

مئی 1, 2025

سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا

مارچ 25, 2025

لاہور سے 11 دہشتگرد گرفتار، اہم عمارتوں کے نقشے برآمد

نومبر 30, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.