ایک بہت خوب صورت اور محبت کرنے والا انسان ایسے رخصت ہوا کہ کسی کو یقین کرنے کی بھی مہلت نہ دی ۔۔ ندیم ملک صاحب سے محبت بھرا تعلق کوئی چند برسوں پر تو محیط نہیں تھا ۔۔ ہم مظفر گڑھ جاتے تو وہاں ان سے ملاقات ہو جاتی ، تین برس قبل کوٹ ادو گئے تو وہاں بھی والہانہ استقبال کے لیے موجود تھے ۔۔ ملتان جب بھی آتے کوئی ملاقات کی سبیل نکال لیتے تھے ۔۔وہ تنہا ایک انجمن اور تنہا ادارہ تھے ۔۔ ایک جنون تھا اور لگن تھی کام کرنے کی مظفر گڑھ ٹی ہاؤس بنایا تو ایسا شاندار کہ جو بھی گیا اس نے کہا کمال کر دیا ۔۔ کتابوں پر تبصرے کرتے تھے ، آڈیو ، ویڈیو اور تحریر میں بھی ۔۔ آخری رابطہ ان سے گزشتہ برس اگست میں ہوا جب انہوں نے مظفر گڑھ میں کتاب میلہ کرایا تھا ۔۔ رات بھر کام کرتے اور پھر صبح سویرے متحرک ہو جاتے ۔۔ آج دن کا آغاز ندیم بھائی کی رخصتی کی خبر سے ہوا ۔۔ نہیں یار یقین کرنے کی مہلت تو دیتے ۔۔۔ ندیم بھائی آپ ندیم الرحمان۔۔ رحم کرنے والے خدا کے دوست کہلاتے تھے سو خدا کے پاس چلے گئے ۔۔ ہمارا زور کہاں چلتا ہے ۔۔
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

