Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایپی جینیات اور مستقبل کا انسانی و سماجی بحران : قمر ساجد کا اختصاریہ
اختصاریئے

ایپی جینیات اور مستقبل کا انسانی و سماجی بحران : قمر ساجد کا اختصاریہ

ایڈیٹرمئی 14, 202610 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
genetics
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

موجودہ انسانی سماج ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے جہاں معاشی دباؤ ، ذہنی تناؤ ، غیر فطری طرزِ زندگی، پراسیسڈ خوراک، نیند کی کمی، سماجی تنہائی اور مسلسل غیر یقینی کیفیت انسانی جسم اور ذہن دونوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔ جدید حیاتیاتی سائنس، خصوصاً ’’ ایپی جینیات ‘‘ ، یہ ظاہر کرتی ہے کہ ماحول صرف انسان کے رویّوں ہی کو نہیں بلکہ جینز کے اظہار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ یعنی جینز کی اصل ساخت تبدیل ہوئے بغیر یہ طے ہو سکتا ہے کہ کون سے جینز فعال ہوں اور کون سے غیر فعال۔ مسلسل تناؤ، ناقص خوراک، آلودگی، جنگی ماحول اور بے ترتیب زندگی انسانی اعصابی نظام، ہارمونز اورانسان کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور ان کے بعض اثرات تو آئندہ نسلوں تک منتقل ہونے کےقوی امکانات بھی پائے جاتے ہیں۔
آج کا سرمایہ دارانہ اور منافع پر مبنی نظام انسان کو ایک مستقل ذہنی دباؤ میں رکھتا ہے۔ بے روزگاری، مہنگائی، عدم تحفظ، مقابلے کی اندھی دوڑ، سوشل میڈیا کی نفسیاتی یلغار اور صارفیت پر مبنی ثقافت انسان کو جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور کر رہی ہے۔ انسان کی توجہ منتشر ہو رہی ہے، نیند کم ہو رہی ہے، تعلقات کمزور پڑ رہے ہیں اور فوری لذت کی نفسیات بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ تمام عوامل نہ صرف بیماریوں بلکہ سماجی بے چینی، اضطراب اور نشے جیسے رجحانات کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
مستقبل کا انسان شاید جسمانی طور پر کم متحرک مگر مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل نظاموں پر زیادہ انحصار کرنے والا ہو۔ اگر موجودہ رجحانات اسی شدت سے جاری رہے تو انسانی صحت، ذہنی توازن اور سماجی رشتوں میں مزید کمزوری پیدا ہو سکتی ہے۔ تاہم انسان میں خود کو بدلنے اور بہتر نظام تشکیل دینے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسئلے کا حل صرف طبی یا حیاتیاتی نہیں بلکہ سماجی اور معاشی بھی ہے۔
ایک ایسا منصوبہ بند سماجی نظام، جہاں معیشت کا مقصد صرف منافع کے بجائے انسانی فلاح ہو، اس بحران کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔ لیکن یہ منصوبہ بندی سخت گیر بیوروکریسی کے ذریعے نہیں بلکہ مقامی انسانی انجمنوں، اجتماعی مشاورت، سماجی شرکت اور عوامی فلاح کے اصولوں پر مبنی ہونی چاہیے۔ ایسا نظام صحت مند خوراک، مناسب اوقاتِ کار، ذہنی سکون، سماجی تحفظ، معیاری تعلیم، جسمانی سرگرمی اور انسانی وقار کو ترجیح دے سکتا ہے۔ اگر انسان اپنی معاشی اور سماجی ساخت کو انسانی ضرورتوں کے مطابق ڈھال لے تو سائنس اور ٹیکنالوجی انسان کو کمزور بنانے کے بجائے ایک زیادہ متوازن، باشعور اور صحت مند مستقبل کی طرف بھی لے جا سکتی ہیں۔
آخرکار، موجودہ عالمی بحران صرف معیشت یا سیاست کا بحران نہیں بلکہ انسانی بقا، ذہنی توازن اور تہذیبی سمت کا بحران بنتا جا رہا ہے۔ اسی لیے مستقبل کے نئے سیاسی و سماجی نقشے کا بنیادی خاکہ ایک ایسے انسانی برابری کے نظام میں پوشیدہ دکھائی دیتا ہے جو جبر، مرکزیت اور بیوروکریسی کے بجائے انسانی انجمنوں، سماجی شراکت، سائنسی منصوبہ بندی اور اجتماعی فلاح پر قائم ہو۔ ایک ایسا نظام جہاں انسان منافع کی مشین نہیں بلکہ سماج کا مرکزی مقصد ہو۔ یہی وہ سمت ہے جس کی ابتدائی فکری بنیاد مشہور معیشت دان اور فلسفی کارل مارکس نے انسانی سماج کے تجزیے اور سرمایہ دارانہ نظام کی تنقید کے ذریعے پیش کی تھی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous ArticleHyppige spørgsmål om bedste casino uden rofus
Next Article Einsteigerleitfaden: Wie fange ich an, bei Sportwetten ohne Oasis?
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ستمبر 8, 2026

حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

ستمبر 8, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں

ستمبر 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.