Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
  • حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وبائی موسم کے پُرسے۔۔ہے خبر گرم/اظہر سلیم مجوکہ
اظہر سلیم مجوکہ

وبائی موسم کے پُرسے۔۔ہے خبر گرم/اظہر سلیم مجوکہ

ایڈیٹرجون 28, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
javaid hashmi advocate
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کبھی دسمبر وچھوڑے کا موسم ہوتا تھا اور سال کے اختتام پر مرتب ہونے والے گوشوارے میں کئی خسارے شامل ہوتے تھے لیکن اس بار تو سال 2020ءنے بہت سوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ملک میں کورونا کی وبا نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے اور اب بھی یہ عفریت ٹلنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ خلقِ خدا اس کے جانے کیلئے شب و روز دعائیں مانگ رہی ہے لیکن یہ وبا ہے کہ جانے کا نام ہی نہیں لے رہی بلکہ صورت حال ”ہر روز نیا دکھ ہر روز زخم تازہ “والی بنتی جا رہی ہے۔
پہلے پہل ہماری پاکستانی قوم نے کورونا کو مذاق سمجھتے ہوئے اس سے خوب اٹکھیلیاں کیں اور اس کا خوب مذاق اڑایا لیکن جب کورونا نے لوگوں سے مذاق کرنا شروع کیا تو پھر لوگوں نے اس کی اصلیت تسلیم کرنا شروع کی۔ اب ہر شخص یہی کہتا نظر آ رہا ہے کہ ان کی فیملی اور دوستوں کے حلقے میں کوئی نہ کوئی اس موذی وبا کا شکار ہے۔ ویسے بھی سوشل میڈیا پر کورونا پوری طرح چھایا نظر آتا ہے جب بھی فیس بک کھلتی ہے کسی نہ کسی کے راہی ملک عدم ہونے کی افسوسناک اطلاع ملتی ہے اب تو تعزیتی الفاظ لکھتے لکھتے ہاتھ بھی دکھنے لگے ہیں لیکن یہ دکھ کے لمحات طویل ہی ہوتے جا رہے ہیں۔
قومی سطح پر مفتی محمد نعیم، علامہ طالب جوہری، ڈاکٹر مغیث الدین ،منور حسن اور طارق عزیز کی وفات کسی سانحے سے کم نہیں ہے ابھی تو جون کے مہینے میں جدائی کے صدمے سے دوچار کرنے والوں کا پرسہ باقی ہے۔ اپنے شہر ملتان میں کتنی ہی زندہ دل شخصیات شہر کو اداس کر گئی ہیں ماحول کو سوگوار کر گئی ہیں۔ استاد محترم اور سرائیکی وسیب کے دانشور پروفیسر شوکت مغل جو وسیب کا مان تھے، شیخ طاہر رشید جو اپنے والد شیخ رشید احمد کی طرف وضعدار شخصیت کے مالک تھے ان سے بہت پہلے مسجد نبوی کے دروازے کے پاس ہونے والی ملاقات کی یادیں اب تک ذہن پر نقش ہیں۔ نوابزادہ نصر اللہ خان کی پارٹی کو جنوبی پنجاب میں فعال رکھنے والے حکیم محمود خان بھی مرنجاں مرج شخصیت کے مالک تھے۔ پی پی کے جیالے اور مخلص رہنما صفدر عباس کھاکھی سے کالج کے زمانے کی سیاست سے تعلق رہا۔ مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی بات کرنے والے ملک بشیر احمد بھی اسی جون میں جدا ہونے والوں میں شامل ہیں۔ عاطف خان مزاری ، سلیم شہزاد دیروی بھی سرائیکی وسیب کا مان تھے۔ ظہور دھریجہ نے وبائی موسم کے باوجود ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریفرنس کا انعقاد کیا۔ سماجی فاصلے کی پابندی اور کورونا کے خوف نے دائمی جدا ہونے والوں کے جنازوں میں شرکت سے بھی عزیز و اقارب اور دوست احباب کو روک رکھا ہے۔ اور یوں یہ وبا کے دن محبت اور خلوص کے جذبوں کا بھی قتل عام کر رہے ہیں اور لوگ اب تعزیت بھی آن لائن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اندھیر نگری میں چشم بینا رکھنے والے اور بینائی رکھنے والوں سے زیادہ نابینا افراد کیلئے کام کرنے والے قائم خان کرمانی اور قاضی نوید ممتاز بھی انہی دنوں جان کی بازی ہار گئے۔ نیب کی ادبی بیٹھک میں قاضی نوید ممتاز نے بہت خوبصورت گفتگو کی اور اشعار بھی سنائے تھے۔ جنوبی پنجاب میں جماعت اسلامی کے اہم رہنما عزیز لطیف اور ڈاکٹر نوید صادق کے بہنوئی عبدالوحید اور محمود احمد اعوان کی موت پر بھی شہر افسردہ ہے۔ اب تو ہر لمحہ دل کو دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کس عزیز یا دوست کی دائمی جدائی کی خبر سننے کو ملے گی۔ خالہ زاد بھائی کاشف اعجاز اور کالج کے زمانے کے دوست خالد فرید (خالد ملتانی) بھی ان دنوں داغ مفارقت دے گئے ہیں وہ سرطان کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ۔ شاعر دوست سہیل عابدی کی بھابھی اور دیرینہ دوست حسنین اصغر تبسم کی اہلیہ کی وفات کا پرسہ بھی ابھی باقی ہے۔ جبکہ ہر دلعزیز قانون دان اور رکن پنجاب بار کونسل خانیوال جاوید ہاشمی میں جون میں وچھوڑے کا دکھ دینے والوں میں شامل ہیں۔ خدا کرے کہ ان راہی ملک عدم ہونے والوں کی رب کریم مغفرت کرے لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے اور اب اس وبائی موسم اور تعزیتی پُرسوں کی اذیت سے نجات ملے۔ (آمین)
ہماری بھی دعا ہے کہ ”اے خدا خیر کی خبروں کے اجالے رکھنا“ کہ اب کسی میں بھی مزید دکھ اور غم سہنے کی سکت نہیں ہے۔ اللہ کرے کہ ہر شہر کے مکین اس بلا اور وبا سے بچے رہیں جو اس مہلک وبا کا شکار ہیں وہ اس سے جلد صحت یاب ہوں اور زندگی کے چمن میں پھر سے ہنستے کھیلتے نظر آئیں۔ اللہ کریم سبھی بیماروں کو شفاءکاملہ عطا کرے اور اس وبا کے موسم سے سبھی کو نجات دے۔
یہاں جو پھول کھلے کھلا رہے صدیوں
یہاں سے خزاں کو گزرنے کی مجال نہ ہو
خدا کرے میرے ایک بھی ہم وطن کیلئے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہمارے خوابوں کی تعبیر کون بتائے گا۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
Next Article جون کا مہینہ ملتان کو سوگوار کر گیا ۔۔مظہر جاوید( 1 )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا

ستمبر 16, 2026

حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 15, 2026

آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا ستمبر 16, 2026
  • حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 15, 2026
  • آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 15, 2026
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.