Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خطرناک الیکشن کی’’پرامن‘‘ تیاریاں!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

خطرناک الیکشن کی’’پرامن‘‘ تیاریاں!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 9, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم آپ کے ممنون ہیں کہ ہم جانبازوں کی درخواست پر آج آپ ہمارے ہاں تشریف لائے۔ جناب والا آج آپ کو اپنے درمیان موجود پاکر ہمارے جو جذبات ہیں ان کی شدت لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے، اگرچہ آپ نے ہمیں کسی بھی موقع پر تنہا نہیں محسوس ہونے دیا اور ہر نازک موقع پر دامے درمے سخنے مدد فرماتےر ہے۔ روحانی طور بھی آپ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے لیکن آج آپ کی جسمانی موجودگی نے ہمیں نیا حوصلہ اور نیا ولولہ دیا ہے جس کے لئے آپ کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔جناب والا جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ الیکشن میں اب چندروز باقی رہ گئےہیں اور یہ عام الیکشن نہیں ہیں، ووٹر کی مرضی خواہ کچھ بھی ہو ہم نے اس سے اپنی مرضی کا ووٹ ڈلوانا ہے۔ یہ ہے کہ آپ کے تعاون سے اسلحہ کے لئے موصول ہونے والی رقم اپنے طور پر گرانقدر ہونے کے باوجود مہنگائی کے حوالے سے اس قدر کم ہے کہ اس میں چند کلاشنکوف ہی آسکتی ہیں، چنانچہ ہماری کم مائیگی کا یہ عالم ہے کہ ہم دس جانبازوں کے علاوہ صرف ایک کے پاس کلاشنکوف ہے، باقی جانباز کھلونوں کی دکان سے پستولیں خریدرہے ہیں۔ جناب والا! آپ کے دشمنوں سے نپٹنے کے لئے جس جدید اسلحے کی ضرورت ہے اس کی اہمیت سے آپ بخوبی واقف ہیں،کیونکہ اس وقت ملک جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس معاملے میں ذرا سی غفلت ہمارے اور آپ کے لئے شدید نقصان کاباعث بن سکتی ہے۔ جناب والا! اس وقت ہمارا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ علاقے والوں پر دہشت طاری کرنے کے لئے روزانہ ہزاروں ہوائی فائر کرنے پڑتے ہیں۔ فنڈز کی کمی نے بہت پریشان کررکھا ہے، بلکہ ارد گرد کی بستیوں کے لوگ اپنے طور پر پریشان ہیں، کیونکہ اگر کسی روز ہم لوگ چاند ماری کا ناغہ کریں تو وہ لوگ ذہنی طور پر اتنے عادی ہوچکے ہیں کہ فائرنگ کی آواز سنے بغیر کوئی کام کرنے کےقابل نہیں رہتے، چنانچہ نہ انہیں نیند آتی ہے نہ پڑھا جاتا ہے، نہ لکھا جاتا ہے حتیٰ کہ ہمسائے میں اگر کوئی مریض ہے تو اسکےلواحقین درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم کہیں سے چار چھ کارتوس ادھار مانگ کر فائرنگ کروادیں تاکہ مریض کو نیند آجائے۔ جناب والا! ایسے مواقع پر سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا جناب والا سے درخواست ہے کہ فنڈ میں اضافہ کے لئے مثبت اور فوری اقدام کریں اگر ممکن ہے تو ان قدر دانوں سے ہماری براہ راست بات کروادیں جو اس ضمن میں آپ سے تعاون کرتے ہیں ، اس میں آپ کی عزت بھی ہے۔
جناب والا! ہم ایک اور شکایت آپ کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں اور وہ پولیس کے رویے کے بارے میں ہے۔ جناب والا! وہ بھی اس معاشرے کے فرد ہیں اور انہیں بھی روز گار کے بہتر وسائل تلاش کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا اس ملک میں رہنے والےدوسرے شہریوں کا ہے، چنانچہ جناب والا! اس کے لئے وہ ہماری طرف دیکھتے ہیں ہم اگر باقاعدگی سے انہیں نذرانہ نہ دیتے رہیں تو وہ کسی جھوٹے مقدمے میں ہمیں گرفتار کرلیتے ہیں اور پھر اخبارات کے ذریعے اس کی پبلسٹی بھی کرتے ہیں۔ اسی طرح بسوں اور ویگنوں کے مالکان نے جس طرح لوٹ کھسوٹ کا بازارگرم کیا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے شہریوں کی جان جس طرح عذاب میں ہے تو یہ شہری بھی آپ کی طرف ہی دیکھتے ہیں چنانچہ آپ کے بی ہاف پر ہمیں انہیں جرمانہ بھی کرنا پڑتا ہے جس سے تھوڑی بہت آمدن ہوجاتی ہے، مگر یہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے، چنانچہ ناجائز آمدنی کے حامل امرا ءکی جائیدادوں پر قبضہ بھی کرنا پڑتا ہے اور اس کے لئے بہت سے اداروں کا منہ بھی بند کرنا پڑتا ہے۔
جناب والا! آپ جانتے ہیں کہ ہم الیکشن سے کئی روز پہلے سے ڈیرہ بھی چلا رہے ہیں، جہاں لائٹنگ، جھنڈیاں اور آپ کی قد آدم تصاویر آویزاں ہیں۔ صبح شام حلقے کے ووٹروں کے لئے چائے اور کھانے کے شاندار انتظامات ہوتے ہیں اس ضمن میں مختلف مقدموں کی وجہ سے جو ذہنی پریشانی ہوتی ہے اس سے بہت سے دوسرے مثبت کام متاثر ہوتے ہیں کیونکہ جناب والا! ایسے کاموں کے لئے مکمل ذہنی یکسوئی بہت ضروری ہے تاہم اس وقت ملک میںمعرکہ حق و باطل گرم ہے اور ہم آپ کی رہنمائی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے تاوقیکہ حق و باطل میں پہچان مشکل ہوجائے کیونکہ اس فضول سی بات کی وجہ سے پوری انسانیت ایک عذاب میں مبتلا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ نام نہاد محب الوطن ہماری سرگرمیوں کو شک و شبے کی نظروں سے دیکھتے ہیں مگر جناب والا! اس سے کیا فرق پڑتا ہے انسان کو پریشان کرنے والی اصل چیز تو ضمیر ہوتی ہے ،ہم اور آپ دونوں جانتے ہیں کہ ضمیر ایک بوگس طرزاحساس کا نام ہے جو ہمیشہ افراد کی ترقی میں حائل ہوتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشکرانے کے نفل ادا کرنے والوں کا انجام؟: قلم کمان / حامد میر
Next Article میکسیکو: لوپیز اوبراڈور کا امتحان:جدو جہد / ڈاکٹر لال خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.