Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ہاتھ ملانے کے شوقین لوگ
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ہاتھ ملانے کے شوقین لوگ

ایڈیٹرستمبر 4, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہاتھ ملانا اگر چہ فن نہیں‘مگر اس میں بہت سے ”صاحب اسلوب“لوگ موجود ہیں۔مثلاً کچھ لوگ ہاتھ ملانے کے بجائے اپنی ڈھیلی ڈھالی انگلیاں نہایت بے دلی سے آپ کے ہاتھ میں یوں تھمادیتے ہیں کہ ان نیم جاں انگلیوں پر صرف Care With Handleکا TABلگانے کی کسر رہ جاتی ہے۔میں نے جب کبھی ایسے ہاتھ سے ہاتھ ملایا ہےمجھے یوں لگا ہے جیسے کسی نے مرا ہوا چوہا میرے ہاتھ میں تھمادیا ہو۔میں اس متلادینے والے اظہار پر معذرت خواہ ہوںمگر کیا کیا جائے کہ ایسے لوگ ایسا ہاتھ ملاتے وقت معذرت خواہ بھی نہیں ہوتے۔ہاتھ ملانے والوں کی دوسری قسم ان لوگوں پر مشتمل ہے جنہوں نے اسی ہاتھ میں سگریٹ کی ڈبیا اور ماچس تھامی ہوتی ہے۔چنانچہ وہ پورے ہاتھ کے بجائے صرف انگشت شہادت سے ”ہاتھ“ملاتے ہیں۔ میرے ایک دوست کو اس صورت میں بہت جھنجھلاہٹ ہوتی ہے اور وہ مجھ سے اکثر استفسار کرتا ہے کہ انگشتِ شہادت سے ہاتھ ملانے والوں کو کس طرح شہادت کی سعادت سے بہرہ ور کیا جا سکتاہے؟ان دو قسموں کے علاوہ ہاتھ ملانے والوں کی ایک قسم یکسر جداگانہ بھی ہے۔یہ لوگ کچھ اتنے جوش وخروش سے ہاتھ ملاتے ہیں کہ ایسے مواقع پر باقاعدہ ”وے چھڈ میری بینی نہ مروڑ“گانے کوجی چاہتا ہے۔
ہاتھ ملانے والوں کی ایک”نسل“اور بھی ہے اور یہ نسل ان لوگوں پر مشتمل ہے جو غیرمعمولی مصروفیت کے باوجود ہاتھ ملانے کی وضع داری نبھاتے ہیں۔مثلاً اگر یہ تیزی سے کاغذ پر کچھ لکھنے میں مشغول ہیں اور ان کے پاس اتنا وقت بھی نہیں کہ وہ قلم ہاتھ سے رکھ کر آپ سے ہاتھ ملا سکیں تو وہ ”مصافحے“کے لئے اپناقلم آگے بڑھا دیتے ہیں، قلم اگرقیمتی ہے تو پھر میرے نزدیک ایسے مصافحہ میںاور پھر اس کے فوراً بعد وہاں سے رفو چکر ہونے میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔اس طرح کچھ لوگ کھانا کھانے کے دوران بھی اگر کوئی ہاتھ ملانے والا آجائےتو اسے مایوس نہیں کرتے۔چنانچہ وہ مٹھی والا حصہ اس کے ہاتھ کی انگلیوں سے مس کرکے دوبارہ مصروفِ طعام ہو جاتے ہیں ۔کئی کھاناکھانے کے بعد ہاتھ دھونے کے مرحلے میں ہوتے ہیں اور دوسرے کے ہاتھ میں گیلے ہاتھ دینے کو خلاف آداب جان کر اپنی خشک کہنی اس کے ہاتھ میں تھمادیتے ہیں کہ تم بھی کیا یاد کرو گے‘لوعیش کرو۔
متذکرہ نوع بلکہ”انواع واقسام“کے ہاتھ ملانے والوں کے علاوہ ہمارے درمیان ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو سرے سے اس قسم کا جھنجھٹ ہی نہیں پا لتا۔یہ صاحبانِ اقتدار کا طبقہ ہے اور اس طبقے کے لوگ اپنی مثالی تربیت کے طفیل یہ نکتہ پا گئے ہیں کہ ہماشما سے ہاتھ نہیں ملانا چاہیے کہ اس سے گونا گوں مسائل پیدا ہوتے ہیںچنانچہ جو آدابِ شاہی سے واقف ہیں وہ بوقتِ ملاقات اپنا ہاتھ پیشانی پر اور اپنی پیشانی فرش تک لے جاتے ہیں اور دل کی مرادیں پاتے ہیںمگر وہ جو نا واقفِ آداب ہیں،بڑی ڈھٹائی کے ساتھ میز کے اس سرے سے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیتے ہیں جو بمشکل ان کی میز کے چوتھائی حصہ تک پہنچ پاتا ہے اور یوں فضا ہی میں معلق رہ جاتا ہے،جس طرح آوازیں فضاؤں میں موجود رہتی ہیں اور کبھی ضائع نہیں ہوتیںاسی طرح اگر ان صاحبانِ اقتدارکی طرف بڑھنے والے ہاتھ بھی فضاؤں میں محفوظ رہ جائیں اور انہیں کسی خوردبین کی مدد سے دیکھا جائے تو معلوم ہو گاکہ کروڑوں ہاتھ ان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
مگر سچ پوچھیں تو یہ سارے ہاتھ ملانے والے ایک طرف اور دوستی کا وہ پر جوش مصافحہ ایک طرف جس کی تصویرگئے وقتوں میں آپ نے بھی امریکہ کی طرف سے پاکستان کو ملنے والے امدادی سامان پر ضرور دیکھی ہو گی۔اس میں امریکی ہاتھ امریکی جھنڈے اور پاکستانی ہاتھ پاکستانی جھنڈے کے خدوخال سے واضح کیا گیا ہوتا تھا اور یہ دونوں ہاتھ ایک دوسرے میں پیوست نظر آتے ۔یہ تصویر دیکھ کر احساس ہوتا کہ پوری دنیا میں امریکہ سے زیادہ پاکستان کا اورکوئی دوست نہیں ہے۔میرا ذاتی خیال بھی یہی ہےچنانچہ یہ تصویر دیکھ کر میرے دل میں امریکہ کے لئے محبت کا جذبہ مزید ٹھاٹھیں مارنے لگتا ہے ۔ان لمحوں میں،میں سب کچھ بھول جاتا حتیٰ کہ وہ مصرعہ بھی جو کچھ یوں ہے کہ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کامکمل کالم:یہ خدا کا نہیں موسمیاتی آلودگی کا عذاب ہے
Next Article امتیاز عالم کاکالم:ماحولیاتی انصاف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.