Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • 30 روپے کے شاپنگ بیگ پر کھاڈی کو جرمانہ : پشاور کی کنزیومر کورٹ کا فیصلہ
  • پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم؛میری دنیا کے ’’امیروں‘‘ کو جگا دو!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم؛میری دنیا کے ’’امیروں‘‘ کو جگا دو!

ایڈیٹراکتوبر 17, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اقبال نے کہا تھا:
اُٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
مگر غریب چونکہ کروڑوں میں ہیں اور اُنہیں اٹھنے کے قابل ہی نہیں چھوڑا گیا، جبکہ ارب پتی لاکھوں اور کھرب پتی ہزاروں میں ہیں، چنانچہ میں امیروں سے مخاطب ہوں کہ ان میں سے کچھ خوفِ خدا کرتے ہوئے غریبوں کی حالت سنوارنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں تو ٹھیک ہے ورنہ کمیونزم نے مغرب کے سرمایہ داروں کی سوچ بدل کر رکھ دی کہ اگر تم نے غریبوں کو زندگی گزارنے کی چند سہولتیں بھی مہیا نہ کیں تو پھر تم سے سب کچھ چھن جائے گا اور یوں تمہیں بھی اُنہی کے کھوکھے کے ساتھ چائے کا کھوکھا لگانا پڑے گا۔ اگرچہ سکینڈے نیوین اور چند دوسرے مغربی ممالک کو یہ بات سمجھ میں آ گئی مگر امریکہ کا سرمایہ دار آج بھی پرانی ڈگر پر چل رہا ہے!
بات یہ ہے کہ غربت اب انسانوں کی ہڈیوں تک میں داخل ہو گئی ہے۔ فقیروں کو چھوڑیں، وہ تو اِن دنوں لاکھوں کی تعداد میں ہو گئے ہیں اور اُن میں سے بہت سے گریڈ 20کے افسروں کی تنخواہ کے برابر ہر ماہ وصولی کر ہی لیتے ہیں، معاملہ سفید پوشوں کا ہے، وہ اپنا حال کسی کو بھی کیا بتائیں گے، وہ تو گھر سے نکلتے وقت مونچھوں پر ہلکی سی چھاچھ لگا لیتے ہیں، کوئی پوچھے یہ کیا لگا ہے تو کہیں گے یار ناشتہ میں دودھ، دہی، مکھن شامل تھا، بس کچھ مکھن ہی لگا ہو گا جبکہ یہ طبقہ تین وقت روٹی کھانے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہے۔ ان کے سروں پر چھت ہی نہیں ہے، ان کے بچے اسکول نہیں جا سکتے۔ ہر ماہ اتنے بل آتے ہیں کہ بلبلا اٹھتے ہیں۔ پہلے غریب دال روٹی یا سبزی کھا کر گزارہ کر لیتے تھے مگر اب اُن کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مکان کا کرایہ کم سے کم سات سے آٹھ ہزار روپے ہے۔ دال روٹی بھی کھائیں تو وہ بھی ہزاروں میں پڑتی ہے۔ بلوں کی ادائیگی بھی ہزاروں سے کم نہیں۔ گھر میں اللہ کی رحمت یعنی مہمان آ جائیں تو رو دھو کر انہیں یہ زحمت بھی اٹھانا پڑتی ہے۔ اگر بیمار ہو جائیں تو مرنے کی دعا مانگتے ہیں کہ ادویات کی قیمتیں اب لوئر مڈل کلاس کی پہنچ سے ہی دور ہو گئی ہیں۔ لوگ مرنے کی آرزو کرتے ہیں لیکن اب تو مرنا بھی بہت مہنگا ہے۔ بچیوں کی شادی کرنا ہو تو انہیں صرف آنسوؤں کے جہیز کے ساتھ رخصت کرنا پڑتا ہے، ان میں سے جو ’’کم حوصلہ‘‘ ہیں، ان سے جب یہ سب کچھ دیکھا نہیں جاتا تو وہ چوری چکاری سے شروع ہوتے ہیں اور ڈاکوں پر جا کر ختم ہوتے ہیں یعنی کبھی نہ کبھی پولیس مقابلے میں بھی مارے جاتے ہیں!
میں نے غربت کی جو تصویر کشی کی ہے وہ اصل سے بہت کم ہے۔ میں نے ان بچوں کا تو ذکر ہی نہیں کیا جو گھر سے بھوکے نکلتے ہیں تو کوڑے کرکٹ میں سے اپنی خوراک تلاش کرتے ہیں، جن کے جسموں پر کپڑے نہیں چیتھڑے ہوتے ہیں، جو گونا گوں بیماریوں کا گھر بنے ہوتے ہیں، میں نے اس طبقے کا ذکر ہی نہیں کیا جن کی بچیاں عفت مآب بنیں مگر حالات نے انہیں عفت مآب نہیں رہنے دیا۔ غربت کی یہ لکیر بہت لمبی اور کسی بھی حساس انسان کی چیخیں نکلوا دینے والی ہے مگر اس کے بعد کا نقشہ اس سے کہیں زیادہ ہولناک ہے، جب افلاک سے بھی ان کی فریاد کا جواب نہیں آتا تو تاریخ کی کتابوں میں وہ دن بھی درج ہے جب تاج اچھالے جاتے ہیں، جب تخت گرائے جاتے ہیں، جب بھوکھے ننگے عوام محلات کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتے ہیں، جب فارم ہاؤسز کے باغ باغیچے جلا کر راکھ کر دیے جاتے ہیں، جب عالی شان کوٹھیوں میں یہ لوگ گھس جاتے ہیں اور وہ سب کچھ لوٹ کر چلے جاتے ہیں جو یہ طبقہ اپنی دولت کے بل بوتے پر ان کی بیٹیوں اور بہنوں سے چھین لیا کرتا تھا، جب چوباروں پر بادشاہوں کو پھانسیاں دی جاتی ہیں، یہ جرائم پیشہ لوگ ہی میدان میں آتے ہیں اور پورے چمن کو اجاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ بہت ہولناک مناظر ہیں، جو آنے والے دور کی عریاں تصویریں دکھا رہے ہیں، اور آخر میں صرف یہ کہ حکمرانو، حاکمو، دانشورو، ادیبو، شاعرو ’’بسم اللہ‘‘ کے گنبد سے نکلو اور اس تصویر میں رنگ بھرنے کا انتظار نہ کرو، جو بہت ہولناک ہے۔ میرے دیس کے امیرو اگر اپنی جان اور مال بچانا ہے تو اس ٹریجڈی سے پہلے تم سنبھل جاؤ، انسان کے بچے بن جاؤ!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاعزاز سید کا کالم:لنڈی کوتل کی لالٹین اور پولیس مقابلے
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:ایک بریگیڈیئر کی یادیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم

ستمبر 19, 2026

مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

ستمبر 18, 2026

کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی

ستمبر 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.