Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سُورنی کا دودھ اور سانپ کے قتلے!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

سُورنی کا دودھ اور سانپ کے قتلے!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 9, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’یار میں بہت پریشان ہوں‘‘
’’کیوں خیریت تو ہے؟‘‘
’’خیریت کہاں ہے میرے بارے میں ایک چینل نے خبر نشر کی ہے کہ میں ناشتے میں سانپ کے قتلے کھاتا ہوں اور سُورنی کا دودھ پیتا ہوں‘‘۔
’’کیا ذائقہ ہوتا ہے ان چیزوں کا؟‘‘
’’تو کیا تم نے اس خبر پر یقین کرلیا۔‘‘
’’یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں، میڈیا کے لوگ معزز اور پڑھے لکھے لوگ ہوتے ہیں۔ یہ لوگوں کو سچ بولنے کی تلقین کرتے ہیں۔ لہٰذا کوئی پرنٹ یا الیکٹرونک میڈیا اخبار جھوٹ کیسے پھیلا سکتا ہے؟
’’جھوٹ پھیلایا گیا ہے انہوں نے اور اگر سچ چھاپا ہے تو پھر سانپ کے قتلے اور سورنی کا دودھ یہ لوگ خود مجھے سپلائی کرتے ہوں گے یہ چیزیں بازار سے ملنے سے تو رہیں‘‘۔
’’تم تو خاصے جذباتی ہورہے ہو اسطرح کے معاملے جوش سے نہیں ہوش سے طے ہوتے ہیں تم نے رپورٹر سے اس سلسلے میں بات کی؟‘‘
’’خود اس نے مجھے فون کیا تھا‘‘۔
’’خبر چھاپنے کے بعداس نے تمہیں فون بھی کیا؟‘‘
’’ہاں وہ خبر پر میرے تاثرات جاننا چاہتا تھا‘‘
’’تو پھر تم نے اپنے تاثرات ریکارڈ کرائے۔‘‘
’’نہیں‘‘
’’کیوں؟‘‘
’’اس لئے کہ اگلے دن یہ خبر شائع ہونی تھی کہ خدا بخش انجان نے ناشتے میں سانپ کے قتلے کھانے اور سورنی کا دودھ پینے کی تردید کی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ناشتے میں اگر یہ چیزیں نہیں لیتے تو پھر کیا لیتے ہیں‘‘
’’تو اس صورت میں تم اخبار کے ایڈیٹر کے نوٹس میں یہ بات لاتے تو وہ یقیناً اس واہیات رپورٹر کو نوٹس جاری کرتا‘‘۔
’’میں نے ایڈیٹر کو فون کیا تھا مگر پتا چلا کہ وہ ایک تقریب میں صحافتی ضابطہ اخلاق کے موضوع پر ایک سیمینار کی صدارت کررہا ہے‘‘۔
’’ایک دفعہ پھر فون کرنا تھا‘‘۔
’’میں نے کیا تھا اور میری اس سے بات بھی ہوگئی، اس نے میری شکایت پر کہا کہ ہمارا معاشرہ سانپ کے قتلے کھانے اور سورنی کا دودھ پینے کو بہت برا سمجھتا ہے آپ کو ان حرام چیزوں کے استعمال سے احتراز کرنا چاہئے تھا‘‘۔
’’پھر تم نے کیا کیا؟‘‘
’’میں نے فون بند کیا اور دیوار کے ساتھ دو ٹکریں ماریں وہ تو شکر ہے کہ میں نے جوش میں بھی ہوش سے کام لیتے ہوئے یہ ٹکریں بہت آہستگی سے ماری تھیں ورنہ مجھے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں جانا پڑتا جہاں مرہم پٹی سے پہلے پولیس والے میرا بیان لیتے اور مرہم پٹی کے فوراً بعد اقدام خودکشی کے الزام میں مجھے گرفتار کرلیتے‘‘۔
’’ہاں یہ تو ٹھیک ہے مگر مجھے بتاؤ کہ میں تمہارے لئے کیا کرسکتا ہوں‘‘۔
’’یہ تومجھے علم نہیں تم ہی بتاؤمجھے کیا کرنا چاہئے‘‘۔
’’تم فوراً عدالت سے رجوع کرو تاکہ تمہیں انصاف مل سکے!‘‘
’’تو گویا میری بقیہ عمر عدالتوں کے چکر کاٹنے میں بسر ہو جائے اور جو چار پیسے برسوں کی محنت کے بعد جمع کئے ہیں وہ میں مقدمے بازی پر خرچ کر ڈالوں‘‘۔
’’ہاں یہ تو ہے چلو ایک اور کام کرو‘‘۔
’’وہ کیا؟‘‘
’’تم بھی تو ایک اخبار میں کالم لکھتے ہوں تم اپنے کالم میں ان کی ایسی کی تیسی پھیر دو۔‘‘
’’مگر معاملے پر غور کرنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا ہے کہ اس بے چارے رپورٹر کا صرف کاندھا استعمال ہوا ہے‘‘۔
’’تو پھر ایڈیٹر کے ساتھ دودوہاتھ کرو‘‘۔
’’مجھے تو بے چارہ ایڈیٹر بھی اب بے قصور لگتا ہے‘‘۔
’’پھر مالک سے بات کرو‘‘۔
’’میرے خیال میں مالک بھی بے بس ہے ایسی خبریں کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتیں‘‘۔
’’تو پھر تم ایک کام کرو‘‘۔
’’وہ کیا؟‘‘
’’صبر کرو‘‘
’’میرا خیال ہے تمہارا مشور ہ صائب ہے، صبر کے سوا واقعی کوئی چارہ ہی نہیں‘‘۔
’’چلو شکر ہے تم نے میری کوئی بات تو مانی مگر آخر میں میری ایک بات کا جواب دو قسم کھاؤکہ تم جھوٹ بالکل نہیں بولو گے‘‘۔
’’قسم کھاتا ہوں‘‘۔
’’تو کیا تم واقعی سانپ کے قتلے اور سورنی کا دودھ نہیں لیتے دیکھو سچ سچ بتانا تم نے ابھی قسم کھائی ہے۔‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیڈیا ہاؤ سز یا بیگار کیمپ ؟ شہزاد عمران خان
Next Article مجنوں جو مرگیا ہے/ زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2026

خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا

اکتوبر 18, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 18, 2026
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.