Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک آمرانہ قسم کا مرض!۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک آمرانہ قسم کا مرض!۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹرجنوری 16, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت عرصے سے نزلے نے مجھے اور میں نے نزلے کو کچھ نہیں کہا تھا۔ ہم دونوں پ±رامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کی دوسرے لوگوں پر جارحیت کو نظرانداز کر رہے تھے کیونکہ طے یہی پایا تھا کہ برادرم نزلہ صاحب کو جہاں کوئی عضو ضعیف نظر آئے وہ اس پر گرنا چاہیں تو گر جائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا بس وہ اتنا خیال رکھیں کہ مجھ سے سات گھر پرے رہیں۔ اس کے جواب میں میری طرف سے خیرسگالی کے طور پر یہ پیشکش بھی تھی کہ میں دنیا جہاں کی ”بیماریوں“ پر اظہار خیال کروں گا مگر قلم کا رخ کبھی ان کی طرف نہیں پھیروں گا۔ اس معاہدے پر میری طرف سے پوری دیانت داری سے عمل ہو رہا تھا مگر اب گزشتہ چند روز سے نزلے زکام نے مجھ پر شب خون مار کر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سو میرا مشتعل ہونا ایک فطری چیز ہے لہٰذا اب اگر ایک آدھ جملہ مجھ سے بھی سرزد ہو جائے تو موصوف کو پوری وسیع النظری اور فراخدلی سے اس کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔ بالکل اسی طرح جس طرح اہلِ ہند اپنے بیرونی ”دوستوں“ کا کھلے بازوﺅں سے ”خیرمقدم“ کرتے رہے ہیں۔
بات دراصل یہ ہے کہ یہ نزلہ زکام ایک انتہائی گھٹیا قسم کی بیماری ہے اس کا حسب نسب بھی مشکوک ہے۔ یہ انتہائی بزدل قبیلے کا فرد ہے کبھی اپنے سے طاقتور پر حملہ آور نہیں ہوتی بلکہ جسے کمزور پاتی ہے اس پر حملہ ا?ور ہوتی ہے اور حملے کی صورت بھی وہ نہیں جو مرگی، ہارٹ اٹیک یا گردے کی تکلیف ایسی ہو کہ دیکھنے والے کو بھی محسوس ہو کہ واقعی کسی موذی بیماری نے حملہ کیا ہے اور یوں اس کی ہمدردیاں حاصل ہو جائیں بلکہ اس کے بجائے یہ اپنے ہدف کو بظاہر تروتازہ رکھتی ہے، وہ کھانا بھی کھاتا ہے، چلتا پھرتا بھی ہے، اٹھتا بیٹھتا بھی ہے، دوست آ جائیں تو ہنس بول بھی لیتا ہے مگر ان سب سرگرمیوں کے باوجود وہ کسی کام کا نہیں رہتا۔ نہ لکھ سکتا ہے نہ پڑھ سکتا ہے اور نہ سوچ سکتا ہے اور یوں اگر دیکھا جائے تو یہ بیماری خاصی آمرانہ قسم کی خصوصیات کی حامل ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اس کا زوال بھی بہت جلد شروع ہو جاتا ہے۔ چنانچہ بقول شخصے اس کا اگر علاج کرایا جائے تو ایک ہفتے میں آرام آ جاتا ہے اور اگر علاج نہ کرایا جائے تو مریض ساتویں دن ٹھیک ہو جاتا ہے۔ سچ پوچھیں تو اس مرض کو سر چڑھانے والے بھی ہمارے طبیب ہی ہیں جو مریض کو اس آمرانہ بیماری کے خلاف سینہ سپر ہونے کی تلقین کے بجائے اس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مشورے دیتے ہیں۔ ان طبیبوں کی منطق یہ ہے کہ یہ مرض گرد و غبار کی وجہ سے ہوتا ہے لہٰذا مریض کو چاہئے کہ وہ فوراً گھر میں محبوس ہو کر رہ جائے اور ”تاحکم ثانی“ سڑکوں پر نہ نکلے۔ یہ طبیب حضرات یہ بھی کہتے ہیں کہ مریض کو اس مرض کے دوران آرام کرانا چاہئے چنانچہ وہ خواب آور گولیاں مریض کو کھلا دیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ جاگتے ہوئے بھی غنودگی کی کیفیت میں رہتا ہے اور یوں کسی کام کا نہیں رہتا۔ ہمارے طبیب اس مرض کے دوران مریض کو سوچنے سمجھنے اور لکھنے پڑھنے کے کام سے بھی روکتے ہیں اور مریض بیچارہ ان تمام احکامات کی تعمیل کرتا ہے جس کے ”مثبت نتائج“ یہ برآمد ہوتے ہیں کہ وہ واقعی ٹھیک ہو جاتا ہے مگر یہ ٹھیک ہونا ایسا ہے جیسا کہ ایک شاعر نے اپنے اس شعر میں بیان کیا ہے
دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوں
بازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں
سو اب جبکہ زکام نے مجھ پر حملہ کیا ہے اور یوں پ±رامن بقائے باہمی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے تو میرا فرض ہے کہ اس ذاتی مسئلے کو قومی بنا کر پیش کر دوں کیونکہ جو بیشتر قومی مسائل ہمارے سامنے آتے ہیں ان کے پس منظر میں کوئی نہ کوئی ذاتی مسئلہ ہی ہوتا ہے اور یہ تو ویسے بھی قومی مسئلہ ہے کیونکہ آج کل صرف میں ہی نہیں پوری کی پوری قوم نزلے زکام کے حملے کی زد میں آئی ہوئی ہے اور اپنے طبیبوں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں محبوس ہے۔ خواب آور گولیاں کھا رہی ہے، غنودگی کی کیفیت میں ہے اور لکھنے پڑھنے سوچنے سمجھنے سے توبہ تلّہ کر چکی ہے چنانچہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ میں مرض ہی نہیں ان طبیبوں کے خلاف بھی صف آرا ہوں جو اس مرض کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں ذاتی طور پر کسی قسم کے تعاون سے معذور ہوں کیونکہ میں ان دنوں ذرا بیمار شمار ہوں۔ البتہ میری دعائیں اور تمام نیک خواہشات عوام کے ساتھ ہیں اس کے علاوہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جب مریض اپنے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کی خوشی میں جلوس نکالیں گے میں اس جلوس کی قیادت کروں گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کے گردوغبار کو بھی خاطر میں نہیں لاﺅں گا۔ اِن شاء اللہ۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”کتاب کی خوشبو…مورا کامی اور حنیف کے نئے ناول“۔۔مستنصر حسین تارڑ
Next Article سچائی کی تلاش میں۔۔یاسر پیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 21, 2026

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.