Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہتھکڑیوں کا زیور!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ہتھکڑیوں کا زیور!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 15, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اشفاق احمد جب اٹلی میں اردو کے پروفیسر تھے، ایک بار ان کے موٹر سائیکل کا چالان ہوگیا، جب وہ عدالت میں پیش ہوئے اور فاضل جج کو پتہ چلا کہ ’’ملزم‘‘ پیشے کے لحاظ سے پروفیسر ہے تو اس نے انہیں نہ صرف مکمل احترام دیا بلکہ ان کا چالان بھی کینسل کردیا۔ میں نے جب اخبارات اور ٹی وی چینلز پر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگا کر نیب کی عدالت میں پیش کرنے کی خبر اور فوٹیج دیکھی تو میری آنکھیں نم ہوگئیں۔ وائس چانسلرزمیں ڈاکٹر مجاہد کامران اور ڈاکٹر چوہدری اکرم بھی تھے۔اتفاق سے بلکہ حسن اتفاق سے میں ان دونوں نابغہ روزگار شخصیات کو جانتا ہوں۔ڈاکٹر مجاہد کامران کئی کتابوں کے مصنف ہیں،انتہائی وضعدار اور مشرقی تہذیب کا مکمل نمونہ ۔ یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو اشفاق احمد کے بقول لوگوں میں آسانیاں تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں تشدد کے رجحانات کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی اور یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول پیدا کرنے میں کوشاں رہے۔ اسی طرح ڈاکٹر اکرم چوہدری ایک زبردست ماہر تعلیم ہونے کے علاوہ عربی زبان کے فاضل رجل ہیں۔ ڈاکٹر مجاہد کامران ہی کی طرح انتہائی منسکرالمزاج اور ہر لمحہ فروغ تعلیم کے لئے کوشاں۔ ہتھکڑیوں میں’’ملبوس‘‘ بعض دوسرے پروفیسروں میں، میں ذاتی طور پر پروفیسر اورنگزیب عالمگیر کو بھی جانتا ہوں، ایک حادثے میں ان کی ٹانگ کا فریکچر ہوگیا تھا، چنانچہ وہ چھڑی کے بغیر چل ہی نہیں سکتےتھے۔ ان تمام لوگوں کو نہ صرف ہتھکڑیوں میں جکڑا گیا تھا بلکہ نیب کے اہلکاروں نے انہیں دونوں بازوؤں سے بہت بری طرح دبوچا بھی ہوا تھا جیسے یہ ہتھکڑیوں سمیت بھاگ نکلیں گے۔ یہ اہلکار بہت سفاک ہوتے ہیں یہ تو حکم ملنے پر بھٹو کو بھی پھانسی پر چڑھا دیتے ہیں۔ میں اپنے آپ کو ان ماہرین تعلیم کی جگہ پر رکھ کر سوچتا ہوں کہ اگر ایسا میرے ساتھ ہویا ہوتا تو مجھ پر میرے اہل خاندان پراور میرے دلدادگان کے دلوں پر کیا گزرتی، میں خود بھی 25سال بچوں کو پڑھاتا رہا ہوں اور ایف سی کالج سے ایک سال قبل ریٹائرمنٹ لےلی تھی۔ 55سال سے کالم لکھ رہا ہوں، صف اول کا مزاح نگار سمجھا جاتا ہوں، مجھ پر پی ایچ ڈی مقالے لکھے جارہے ہیں۔ ترکی، انگریزی اورگورمکھی میں میری کتابوں کےتراجم ہوچکے ہیں، مگر آپ یقین جانیں میں اپنا ایک بڑا دکھ بھول کر جب میں ان پروفیسروں کے چہروں کی بےبسی اور اہلکاروں کے چہروں کی سفاکی یاد کرتا ہوں تو میں جو خود کو ایک بہت بڑا محب وطن اور کھرا پاکستانی سمجھتا ہوں ، ایک لمحے کے لئے سوچتا ہوں کہ کیا مجھے اس ملک میں رہنا چاہئے جہاں کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے، مگر یہ واہیات خیال زیادہ دیر میرے دل میں جگہ نہیں پاتا کیونکہ میں تو 1970میں امریکہ کا گرین کارڈ چھوڑ کر واپس آگیا تھا اور دوبارہ 323روپے ماہوار پر سب ایڈیٹر نوائے وقت کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے لگا، اگرچہ چیف جسٹس پاکستان جناب ثاقب نثار نے متذکرہ ذلالت کا بروقت نوٹس لے کر پاکستانی عوام کے اس گہرے زخم پر مرہم رکھنے کی کوشش کی، مگر دلوں سے ٹیسیں اب تک اٹھ رہی ہیں۔
یہ جو ایک سانحہ گزرا ہے، یہ دراصل ایک ٹریلر ہے، اس گندے نظام کا جس میں ہم لوگ ستر سال سے زندگی بسر کررہے ہیں۔ عزت دار صرف وہ جو قاتل ہے اور عدالت کے احاطے میں شہنشاہوں کی طرح چلتا پھرتا نظر آتا ہےیا وہ ارب پتی اور کھرب پتی ہیں جن کا سیاسی کلہ مضبوط ہے یا منی لانڈرر ایان جو فل میک اپ کے ساتھ شہزادیوں کی طرح نیب کی عدالت میں آتی ہے۔ کیا یہ ملک ٹیکس چوروں، چوک میں سالن کی ایک ہنڈیاسے کاروبار شروع کرنے اور اب ارب پتی بن جانے والوں سے کبھی حساب نہیں لے گا کہ تم نے آج تک ٹیکس کتنا جمع کرایا ہے، کیا کبھی بڑے بڑے پلازوں کے مالکان کا منی ٹریل کبھی نہیں ہوگا، کیا کوڑے کے ڈھیر میں سے خالی بوتلیں ، کاغذ اور اس طرح کے دوسرے ’’ذخائر‘‘ تلاش کرکے اور اسے بیچ کر ایک وقت کی روٹی کمانے والوں کے دلوں کی چیخیں کبھی کوئی سنے گا۔ اللہ کرے ہمارے عظیم اساتذہ کے ساتھ ہونے والے سلوک اہل دل کا احتجاج ایک ایسے انقلاب کی راہ پر چل پڑے جس سے میرا پاکستان، وہ پاکستان بن سکے جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشورش کاشمیری اور عاصمہ جہانگیر۔۔قلم کمان /حامد میر
Next Article یہ جھوٹے سپنے ہیں!۔۔جدو جہد/ڈاکٹر لال خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.