Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم : چوہدری صاحب کا سال
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم : چوہدری صاحب کا سال

ایڈیٹردسمبر 29, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزرا سال بھی کیسا سال تھا، اُمید، نا اُمیدی، آس اور یاس، وصال اور ملال کے درمیان یہ سال بھی گزر ہی گیا۔ سیاست میں ہنگامہ خیزی تو اب بھی نہ تھمی مگر غیر سیاسی ہنگامہ پروری قدرے کم ضرور ہوئی۔گزرے سال میں سب کچھ تھا نہیں تھا تو ملال نہ تھا، گزرے ہوئے برسوں میں کیا کھویا کا سوال نہ تھا، کیا پایا کا حساب نہ تھا۔ بحیثیت قوم ہمارے ساتھ کیا ہوا اور کیا ہاتھ آیا؟ ہم معاشی طور پر کہاں کھڑے ہیں اور اگلے سال کہاں کھڑے ہوں گے یہ بھی نہیں معلوم البتہ چند عجیب ایسے واقعات ضرور پیش آئے جس نے اسے کچھ خاص بنا دیا۔
2022 نے آغاز میں ہی پاکستان کی سیاست میں اتھل پتھل پیدا کر دی تھی۔ جنوری کے سرد موسم میں اختلاف میں بٹی حزب اختلاف نے ایک صفحے پر اکھٹا ہونا شروع کیا۔ تقسیم کی سیاست خیر باد ہوئی تو اعتماد بڑھا اور یوں حزب اختلاف عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لے آئی۔عمران خان کے تین سالہ دور حکمرانی سے اُکتائی اور ناکامی کا بوجھ اُتارنے کی کوشش کرتی عسکری اشرافیہ ’غیر سیاسی‘ ہونے کا اشارہ دے چکی تو سیاسی جماعتوں نے ہاتھ آئے موقع کو غنیمت جانا اور تاک کر نشانہ لگایا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئینی طریقے سے حکومت ختم ہوئی، حزب اختلاف حامل اقتدار ہوئی مگر انتقال اقتدار کا کٹھن مرحلہ پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش باب بن گیا۔
ملک کی اعلی عدالت نے صدر، وزیراعظم اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اسمبلی توڑنے کے عمل کو غیر آئینی قدم قرار دیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقتدار شہباز شریف کو منتقل ہوا۔
طویل ڈرامائی صورتحال شاید ہی کبھی سیاست میں رہی ہو جو سال 2022 کے حصے میں آئی۔ سائفر کہانی، امریکی سازش اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ گلیوں سے ہوتا ہوا باجوہ مخالف مہم پر منتج ہوا یعنی خاک وہیں پہنچی جہاں سے خمیر اُٹھایا گیا۔
اس سال کا اہم سیاسی واقعہ اور ایک عدد تجسس سے بھرپور ڈرامہ پنجاب میں حکومتوں کی تبدیلی در تبدیلی بھی تھا۔
حمزہ شہباز مختصر مدت کے لیے فلیٹیز ہوٹل میں منتخب ہونے والے پہلے وزیراعلیٰ بنے جبکہ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی عدم اعتماد کے آئینی عمل کو فُٹ بال میچ بنا دیا گیا۔ بالآخر عدالت متحرک ہوئی اور حمزہ شہباز اور پرویز الہی میں جیت ’چوہدری‘ کی ہوئی۔
پرویز الہی کے وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں تاریخی عدالتی فیصلے میں منحرف ارکان کے ووٹ نہ گننے کو گننے میں بدلا گیا اور یوں چوہدری پرویز الہی پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ عدالت نے پارلیمان کے اختیارات حاصل کیے اور اب نتیجتاً عدم اعتماد کی شق آئین میں بے عمل ہے۔
2022 میں آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل بھی کسی جاسوسی ڈرامے سے کم نہ تھا۔ توسیع، تعیناتی، محلاتی سازشوں، سمریوں، دھرنوں کے درمیان ایک اہم تعیناتی نے ہونا تھا سو ہو گئی۔ جنرل عاصم منیر آرمی چیف بنے اور 29 نومبر کمان کی تبدیلی کا دن ثابت ہوا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

اس سب میں جنرل باجوہ کی رخصتی اور جاتے جاتے ادارے کے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ بھی اہم تھا۔ آئی ایس آئی چیف جنرل ندیم انجم کی اہم پریس کانفرنس اور کیمرے پر ادارے کی عدم مداخلت کی پالیسی کااعلان کسی طور کم اہمیت کا حامل نہیں۔ ادارہ غیر سیاسی ہوا یا نہیں، یہ بحث الگ مگر تاریخی بات ہے کہ یہ فیصلہ ہو گیا۔

اب جنرل باجوہ عمران خان کی توپوں کے دہانے پر ہیں، ہر روز اُن کے سیاسی ہونے کی گواہیاں کبھی عمران خان، کبھی پرویز الہی اور کبھی صدر مملکت سُنا رہے ہیں مگر جنرل باجوہ اس سال کی وہ شخصیت رہے جنھوں نے ہر طرف سے متنازعہ ہونے کا شرف پایا۔

اس سال میں جو جو بویا گیا وہ کاٹا گیا، البتہ سب سے زیادہ اگر کوئی کامیاب ہوا اور اگلے سال بھی امکانات اُنہی کے ہیں تو اُن کا نام ہے چوہدری پرویز الہی۔ چوہدری صاحب دس ووٹوں کے ساتھ سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلی بنے اور اکثریتی جماعت اُن کے ہاتھوں بے بس ہے۔ عدالت اُن سے آگے چلتی ہے اور تحریک انصاف اُن کے پیچھے، وہ ایسے مرد قلندر ہیں کہ بقول اقبال ’فرشتے جن کی نصرت کو، قطار اندر قطار اب بھی۔‘

دوستو! چوہدری صاحب بھاگوں والے ہیں اور بھاگ لگے رہن، سر سلامت رہن تو برسوں کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کوئی آئے یا جائے ہر سال ’چوہدری‘ کا سال ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاستعفوں پر واضح مؤقف کیلئے عمران نے شاہ محمود کو بلالیا، اسپیکر کے انکشافات پر پی ٹی آئی وفد حیران
Next Article عطاء الحق قاسمی کا کالم : میرا اسلام، میری مرضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.