پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گرفتاری کے خوف سے خود کو پشاور ہائیکورٹ میں محصور کر لیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود پولیس کی بھاری نفری پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہے، مجھ سمیت تحریک انصاف کے ایم این اے 2 گھنٹے سے پشاور ہائیکورٹ میں محصور ہیں جبکہ صوابی سے سابق ایم پی اے حاجی رنگیز خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سابق ایم پی اے رنگیز خان کو ضمانت کے بعد ہائیکورٹ سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا، رنگیز خان کو اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے گرفتار کیا۔
انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے وکلاء شاہ فیصل اتمانخیل اور دیگر جسٹس اعجاز انور کی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود رنگیز خان کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کی کوشش ہو رہی ہے۔
عدالت نے سی سی پی او پشاور کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا جس پر ایس ایس پی کوآرڈی نیشن پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سی سی پی او پیش نہیں ہو سکے کیونکہ وہ شہداء تقریبات میں مصروف ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بھی آپ لوگوں نے گرفتاری کی، باہر پولیس ہماری سکیورٹی کے لیے نہیں، گرفتاریوں کے لیے آئی ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

