Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مودی کا سیاسی کریا کرم اور شاہ محمود قریشی کی پسپائی ۔۔ ارشد بٹ
ارشد بٹ

مودی کا سیاسی کریا کرم اور شاہ محمود قریشی کی پسپائی ۔۔ ارشد بٹ

ایڈیٹرمارچ 5, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
indian plane
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران خان کی امن کی آشا سے نریندر مودی کی جنگی رنگ بازی کا رنگ پھیکا پڑ گیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے انڈین پائلٹ رہا کیے جانے کو دنیا بھر میں نہ صرف سراہا گیا بلکہ امن کی جانب ایک درست قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس وقت یہ سوال اہم نہیں کہ عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا حکم اتنی جلدی میں کیوں اور کس کے کہنے پر دیا۔ پاکستانی حکومت کی بھارت کو مذاکرات کی بار بار پیشکش کو عالمی سطع پر پذیرائی مل رہی ہے۔ پاکستانی حکومت، اپوزیشن اور عسکری قیادت نے جنگ سے اجتناب کرنے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات پر متفقہ پالیسی اپنا کر دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن کی خواہش اور بھارت سے مذاکرات پر عمران خان کی پہل قدمی کو پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کہا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ذرا غور سے دیکھیں تو پاکستانی سفارتی تنہائی اور ناکامی اپنے عروج کو چھوتی نظر آ رہی ہے۔ پاکستان پر بھارتی فضائی جارحیت کی دنیا بھر میں کسی ملک نے مذمت نہیں کی۔ تشویشناک بات کہ پاکستان کے عزیز ترین دوست ممالک نے بھی بھارتی جارحیت کی مذمت کرنے سے پر ہیز کیا۔ ان ممالک میں چین اور سعودی عرب سرفہرست ہیں۔ ایسا لگتا ہے عالمی سطع پر بھارت کا یہ بیانیہ تسلیم کر لیا گیا ہے کہ اس کا فضائی حملہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
پاکستان کی ناکارہ سفارتکاری کا ایک اور منہ بولتا ثبوت بھارتی وزیر خارجہ کا اسلامی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جانا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اسلامی کانفرنس کے احتجاجی بائیکاٹ نے پاکستانی سفارتی تنہائی پر جلتی کا کام کیا۔ اسلامی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں نہ کشمیر کا ذکر اور نہ بھارتی فضائی حملے کی مذمت یا تشویش کا اظہار۔ شاہ محمود قریشی کی بائیکاٹ پالیسی نے اسلامی کانفرنس کا پلیٹ فارم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی دسترس میں دے دیا۔
حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف اور وزیر خارجہ نے اوپر تلے بیرونی ممالک کے کئی دورے کیے۔ اس کے باوجود سفارتی ناکامی اور تنہائی تشویشناک صورت اختیار کر چکی ہے۔ محترم شاہ محمود قریشی نہ جانے کن سفارتی کامیابوں پر اتراتے پھرتے ہیں۔ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے او ای سی کے بند کمرے کے اجلاس میں بھارتی مذمتی قرارداد کو بڑا سفارتی کارنامہ گردان رہے ہیں۔ مگر کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارتی حملے کی مذمت اور کشمیر کا ذکر نہ ہونے پر پاکستانی وزیر خارجہ کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہیں ہوئی۔
قرائن بتاتے ہیں کہ عمران خان ڈالر جمع کرنے اور اپوزیشن کو سبق سکھانے میں اتنا کھو چکے ہیں کہ انہیں بھی ملک کی سفارتی تنہائی اور ناکامی کا احساس نہیں ہو رہا۔ وہ شاہوں اور ولی عہدوں کی ڈرائیونگ کر نے اور ان سے دوچار ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے کو ہی کامیاب ڈپلومیسی سمجھ بیٹھے ہیں۔
بھارت کی جانب نظر دوڑائیں تو بھارتی وزیر آعطم نریندر مودی کے جنگی جنون کو بھارت کے اندر سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں، امن کے حامی تجزیہ نگاروں، سول سوسائٹی اور دانشوروں کا کہنا ہے کہ مودی پلوامہ ہلاکتوں پر سیاست کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے خلاف جنگی جنون اور انتہا پسند ہندو قوم پرستی کو انتخابات میں کامیابی کی کنجی سمجھتے ہیں۔ مگر سیاسی حالات کا رخ متعین کرنا اب ان کے اختیار سے باہر ہوتا نظر آ رہا ہے۔ بھارتی جنگی ہوائی جہاز بالا کوٹ پر حملہ کر کے لاشوں کے انبار کیا لگاتے، وہ الٹا اپنے دو جنگی جہاز تباہ کروا بیٹھے اور ایک جہاز کے پائلٹ کو پاکستان کا جنگی قیدی بننا پڑا۔ہوائی حملوں کے نتائج مودی پر بھاری پڑنا شروع ہو چکے ہیں۔ بالا کوٹ پر فضائی حملوں میں منہ کی کھانے کے بعد عوام سے اصل حقائق چھپانے پر مودی حکومت اپوزیشن سیاسی جماعتوں، پریس اور دانشوروں کے تابڑتوڑ حملوں کی زد میں ہے۔ انتہا پسند ہندو قوم پرستی اور جنگی نعرہ بازی اب مودی اور بی جے پی کے لئے کانٹوں کی سیج بنتا جا رہا ہے۔مودی مقبولیت کی انتہاوں کو چھونے کے بعد زوال کی راہوں پر گامزن ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پلوامہ ہلاکتوں کے بعد مودی کی جنگی حکمت عملی نے آئندہ الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی کی راہ میں بڑی مشکلات حائل کر دی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی موثر انتخابی مہم، مودی اور بی جے پی کو شکست سے دوچار کر سکتی ہے۔ بھارتی تجزیہ کار لکھ رہے ہیں کہ گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں ائیندہ انتخابات میں بی جے پی کے لوک سبھا میں تقریبا ایک سو نشستں کم لینے کے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں۔ انتہا پسند ہندو قوم پرستی اور جنگی جنون بالآخر مودی اور بی جے پی کی سیاست اور حکومت کو لے ڈوبے گا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شاہ محمود قریشی پاک بھارت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان اور بھارت کے پیغامات۔۔فاطمہ بھٹو
Next Article ہندوؤں کے بارے میں بیان پرفیاض الحسن چوہان کےخلاف کارروائی کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 3, 2026

نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 28, 2026

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.