اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت عارف علوی نے الیکشنز ( دوسری ترمیم) بل 2023 کی منظوری دی جس کا مقصد الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ صدر مملکت نے پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ بل 2023 کی بھی منظوری دے دی جس کا مقصد پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کا قیام ہے جب کہ صدر عارف علوی نے پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی بل 2023 کی بھی منظوری دی جس کا مقصد ائیر پورٹس کے بہتر انتظام، آپریشن اور ترقی ہے۔
اس بل کا مقصد ائیر ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری کے لیے پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کا قیام ہے۔
صدر مملکت نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
دوسری جانب سینیٹ نے پریس، نیوز پیپر، نیوز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن ترمیمی بل منظور کر لیا جب کہ گنز اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے قیام کا بل بھی سینیٹ نے منظور کرلیا ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

