Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
  • ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
  • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کا کالم: نئی تگڑم، طور پرانے
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم: نئی تگڑم، طور پرانے

ایڈیٹرستمبر 26, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna mufti logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا کا دستور بدل رہا ہے۔ یہ قریباً ویسا ہی وقت ہے جس کے بارے میں ہم سنتے آئے ہیں کہ پاکستان کے پاس امریکی اور روسی، دونوں بلاکس میں سے کسی ایک میں شامل ہونے کی راہیں کھلی تھیں۔
اگر کسی کو نوابزادہ لیاقت علی خان کی امریکی دورے کی تقریر کے کچھ حصے یاد ہوں تو عالمی سیاست کے اس جگسا پزل کے کئی ٹکڑے جوڑ سکتا ہے۔
پچاس کی دہائی میں پاکستان امریکی بلاک کا حصہ بنتا ہے۔ اس وقت کی پاکستانی اشرافیہ اور ارباب حل و عقد کا لباس، ان کی باڈی لینگویج، ان کا انداز خطابت کچھ اور تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان ادھورا نہ تھا۔
اتنے برس کے امریکی ساتھ کے بعد آج ہمارے وزیراعظم شکوہ کرتے نظر آتے ہیں، ’حضرات! چنگی نیئں کیتی۔‘ سوال یہ ہے کہ اتنے برسوں پر محیط اس بانجھ ساتھ کا ذمہ دار کون ہے؟
تاریخ کے صفحات جانے کس کس کے خون سے چپچپے ہیں۔ پلٹ کر دیکھیے تو نظر آتا ہے کہ شاید اسی ساتھ نے ہمیں ادھورا کیا۔ وہ ساتواں بحری بیڑہ، جو چٹاگانگ سے ہزار میل دور ہی رہا ایک علامت ہے۔ وعدہ خلافی اور بے وفائی کی کہانی طویل ہے۔
شاید یہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد میں موجود کوئی غلطی تھی جس نے پاکستان امریکی تعلقات کی دیوار ایسی ٹیڑھی میڑھی اٹھائی۔
جو بھی تھا اب امریکہ کے ساتھ پچاس کی دہائی کے مثالی تعلقات تک لوٹ جانے کا سوچنا بھی حماقت ہے۔ طالبان، پاکستان اور چین، یہ وہ تگڑم ہے، جس کے بارے میں کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھی اشارہ کیا۔ ان کی باون برسوں پر پھیلی سیاسی بصیرت نے بھانپ لیا کہ پردہ اٹھنے پر اگلا منظر کیا ہو گا۔
دوسری طرف امریکہ اور انڈیا کے نئے تعلقات اور انڈیا کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتا اثرورسوخ اور روس کے ساتھ اس کے قدیمی تعلقات ایک نئے اور مضبوط اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
خارجہ پالیسی کی بنیاد قومی مفاد پر ہوتی ہے۔ آج ہمارا قومی مفاد کیا ہے شاید ہمیں من حیث القوم ہی معلوم نہیں۔ ہم کل بھی ایک شاہانہ بے اعتنائی سے اپنے تعلقات بناتے اور بگاڑتے رہے اور آج بھی ہم ایک بے خودی میں وقت کے دھارے میں بہتے چلے جارہے ہیں۔
کل ہماری نکیل امریکہ بہادر کے ہاتھ میں تھی اور ہم گلے میں ’تھینک یو امریکہ‘ کی پھٹی ڈالے گھوما کرتے تھے۔ آج ہم کس ڈگڈگی پر ناچنے جا رہے ہیں، یہ فیصلہ کرنے سے پہلے جس سوچ سمجھ اور معاملہ فہمی کی ضرورت ہوتی ہے وہ مجھے کہیں دور دور تک نظر نہیں آتی۔
حکومت کے ایک رکن، پھپھا رپھڑی کی طرح امریکہ کی سڑکوں پر آتی جاتی عورتوں کو صلواتیں سناتے اور کلے پیٹ پیٹ کر توبہ توبہ کرتے پھر رہے ہوں اور باقی ماندہ لوگ سوشل میڈیا پر مسخروں کے منہ لگ رہے ہوں تو خارجہ پالیسی مائی توبہ توبہ کے تندور ہی سے برآمد ہوتی ہے۔
اس بدلتی دنیا میں پاکستان کو اپنا کردار بہت سوچ سمجھ کے طے کرنا ہو گا اور یہ بھی سوچنا ہو گا کہ پورا ملک، اس کا ہر شعبہ اور معاشرہ صرف اس لیے نہیں کہ آپ اپنے حلیفوں کو خوش کرنے کے لیے اسے قربان کر دیں۔
یہ بدلتا دور ہمارے لیے ایک موقع ہے۔ سنبھلنے کا بھی اور پھر سے پھسل کے گرنے کا بھی۔ حکومتی ٹیم میں دور دور تک وہ فہم و تدبر نظر نہیں آتا جو اس وقت درکار ہے۔
ترکی، چین، افغانستان، ان تین کے سوا بھی دنیا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے سے دنیا ختم نہیں ہو جاتی۔ ہر وقت کوئی دیوار کے اس طرف بیٹھا سازش نہیں بن رہا ہوتا، بعض اوقات قصور ہمارا اپنا ہوتا ہے۔
دنیا سے شکوے شکایت بھی ہو گئے اور امریکہ پر ایک مکمل واسوخت بھی لکھ دی گئی۔ اب آگے چلنا چاہیے اور دنیا کو اسی کے انداز میں سمجھ کے چلنا چاہیے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کی برسی آج منائی جارہی ہے
Next Article حیدر جاوید سیدکاکالم:کچھ تلخ و شیریں باتیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم

اکتوبر 2, 2026

کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا

اکتوبر 2, 2026

مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

ستمبر 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم اکتوبر 2, 2026
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا اکتوبر 2, 2026
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ستمبر 30, 2026
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے ستمبر 30, 2026
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ستمبر 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.