تہران : ایرانی ٹیلی ویژن ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق تہران سے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی سروس مین کو بازیاب کروانے کا آپریشن ناکام ہوا ہے۔
تہران سے ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے مطابق دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور 2 سی 130 طیارے تباہ کیے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ذلت آمیز شکست سے ثابت ہوا کہ امریکی فوج کو غلبہ حاصل نہیں۔
خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایرانی پہاڑوں سے شدید زخمی حالت میں ایف 15 طیارے کے افسر کو بچانے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایرانی فوج افسرکو تلاش کر رہی تھی اور بہت قریب پہنچ گئی تھی، بچائے گئے افسر ایک نہایت معزز کرنل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا کہ ایران سے امریکی پائلٹ بازیاب کروانے کے مشن میں اسرائیلی انٹیلیجنس نے امریکا کی مدد کی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
اتوار, نومبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم
- 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
- زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
- یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
- شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
- الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
- وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
- امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم

