Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی قراردادمنظور
اہم خبریں

علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی قراردادمنظور

ایڈیٹرنومبر 8, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ali garh university
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

علی گڑھ : انڈیا کے شہر علی گڑھ میں برسراقتدار بی جے پی کی حمایت والے میونسپل بورڈ نے علی گڑھ کا نام تبدیل کر کے ہری نگر کرنے کی ایک قرارداد منظور کی ہے۔ یہ قرار داد اب حتمی منظوری کے لیے ریاستی حکومت کے پاس بھیبجی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت اس سے پہلے کئی ایسے شہروں کے نام بدل چکی ہے جو مسلمانوں کے نام سے منسوب تھے۔
قرارداد کی بورڈ سے منظوری کے بعد حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے میئر پرشانت سنگھل نے بتایا کہ شہر کا نام بدل کر ہری گڑھ کرنے کی تجویز بورڈ کے ایک بی جے پی رکن نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ علی گڑھ کا نام ہری گڑھ کرنے کا مطالبہ ایک عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ ’ہماری جو پرانی تہذیب و ثقافت ہے، ہماری جو ہندو دھرم کی روایت ہے، اسی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے نام بدلنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔‘
انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی یہ شہر ہری گڑھ کے نام سے جانا جائے گا۔ یاد رہے کہ ’ہری‘ ہندوؤں کے دیوتا بھگوان کرشن کا ایک نام ہے۔
بی جے پی کے ایک رہنما نیرج شرما نے علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ کرنے کے لیے ایک عرصے سے مہم چلا رکھی تھی۔انھوں نے نام بدلنے کی قرارداد منظور ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہری ایک تاریخی نام ہے۔ یہ نام یہاں کی تہزیب و تمدن اور ہندو روایات سے وابستہ ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی 1920 میں قائم ہوئی کیا اس سے پہلے یہ شہر نہیں تھا؟ اس سے پہلے ہری گڑھ اپنی تہذیبی وراثت پر کھڑا تھا۔ تو اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔ اگر ہری کے بچوں کو ہری گڑھ نہیں ملے گا تو کیا سعودی عرب کے بچوں کو ملے گا، قزاقستان کو ملے گا، پاکستان کو ملے گا۔‘
شہر کے ایک نوجوان حیدر خان میونسپل بورڈ کی اس قرارداد سے خوش نہیں ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ ’میں تو نہیں چاہتا کہ اس شہر کا نام ہری گڑھ ہو۔ بہتر ہو گا کہ آپ یہ سوال بی جے پی والوں سے پوچھیں کہ یہ شہر تو جب سے بسا ہے تب سے اس کا نام علی گڑھ ہے۔ اب نئی نئی باتیں ہو رہی ہیں کہ پہلے یہ نام تھا، وہ نام تھا۔ اگر نام بدلنے سے مسائل حل ہوتے ہیں تو کر دیجیے۔ کہا جاتا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو اور مایاوتی نے نام بدلے ہیں تو کیا موجودہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی انھیں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں؟‘
علی گڑھ میونسپل بورڈ میں اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے ایک رکن مشرف حسین محضر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ارکان نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں دھوکے سے اس قرار داد کو منظور کیا ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ ’یہ بی جے پی کی جبر کی پالیسی کا حصہ ہے، وہ گذشتہ 15 برس سے علی گڑھ کا نام بدلنےکی کوشش کر رہے تھے۔ جب تک ہماری پارٹی میونسپل بورڈ میں موجود ہے تب تک علی گڑھ کا نام ‏علی گڑھ ہی رہے گا۔ یہ علی گڑھ تھا، ہے اور رہے گا۔‘
شہر کے ایک بزرگ شہری اور سابق رکن بلدیہ مظفر سعید نے نام بدلنے کی قرارداد کو ایک سازش قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’یہ بہت افسوس کی بات ہے۔ ہمارے روز مرہ کے مسائل میں پانی کی عدم فراہمی، بجلی، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، نوجوانوں میں کثرت سے نشے کی لت جیسے مسائل شامل ہیں۔ کیا علی گڑھ کو ہری گڑھ کر دینے سے یہ مسائل حل ہو جائیں گے؟ کیا اس سے کسی کو کوئی فائدہ پہنچے گا؟ یہ 2024 کے انتخابات سے پہلے مذہبی جذبات بھڑکانے کی ایک سازش ہے۔‘
علی گڑھ سے قبل کس کس شہر کا نام تبدیل کیا گیا
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس سے پہلے الہ آباد کا نام پریاگ راج ، مغل سرائے کا نام دین دیال اپادھیائے نگر اور فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا کر چکے ہیں۔
کئی اور شہروں اور قصبوں کے نام بدلنے کی تجویز ہے۔ مسلم ناموں کو بدلنے کا سلسلہ دوسری کئی ریاستوں میں چل رہا ہے۔ ماضی قریب میں ریاست ہریانہ میں چند دیہات کے نام بھی بدل دیے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں اورنگزیب کے نام سے منسوب اورنگ آباد کا نام چھترپتی سمبھاجی اور عثمان آباد کا نام دھارا شیو رکھ دیا گیا ہے۔
یہاں دلی میں اورنگزیب کے نام سے منسوب ایک سڑک کا نام بدل دیا گیا ہے۔ نام بدلنے کے پیچھے بے جے پی کی دلیل یہ ہے کہ شہروں اور قصبوں اور اداروں کے نام ’مسلم حملہ آوروں ‘ کے نام پر نہیں رکھے جا سکتے۔
ان کے نظریات کے مطابق انڈیا میں ماضی کے سبھی مسلم حکمراں ’غیر ملکی حملہ آور‘ تھے اور ان کے نام پر شہروں اور قصبوں کا نام ہونا غلامی کی علامت ہے۔
مغربی اتر پردیش کا شہرعلی گڑھ اپنے مضبوط تالوں کی صنعت اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لیے جانا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ تالوں کی صنعت تو زوال پذیر ہو گئی لیکن مسلم یونیورسٹی ترقی کرتی گئی۔ یہ ایک سینٹرل یونیورسٹی ہے یعنی اس کا فنڈ مرکزی حکومت کے بجٹ سے جاری ہوتا ہے۔ اس یونیورسٹی کا نام علی گڑھ شہر کے نام پر رکھا گیا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بھارت علی گڑھ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:کاش تم امام حسینؓ کا سر کاٹ کر نہ لاتے
Next Article حامد میرکا کالم:پاکستان، افغانستان اور غزہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بھارت میں طالب علم رہنما نیہا بورا کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

اگست 9, 2026

بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم

جولائی 25, 2026

نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.