Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد حنیف کا کالم: ’نمک حرام، ہم یا افغان؟‘
لکھاری

محمد حنیف کا کالم: ’نمک حرام، ہم یا افغان؟‘

ایڈیٹرنومبر 5, 202364 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muhammad hanif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچپن میں افغانستان کے بارے میں پہلا سبق یہ پڑھایا گیا تھا کہ وہاں خدا کے منکر کمیونسٹوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ اب سوویت یونین کا اگلا نشانہ پاکستان بنے گا کیونکہ اسے گرم پانیوں تک رسائی چاہیے۔
توافغان جہاد محض افغانستان کی آزادی کی جنگ نہیں ہے بلکہ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ آزادی کی اس جنگ میں ہمیں ایسی تاریخی اور عظیم الشان فتح ہوئی کہ نہ صرف سویت یونین کو افغانستان سے پسپا ہونا پڑا بلکہ سویت یونین کا وجود ہی دنیا سے ختم ہو گیا۔
ہمارے اس وقت کے فاتحین نے اپنے ڈرائنگ روموں میں دیوار برلن کے ٹکڑے فریم کروا کر لگا لیے اور یہ دعوے شروع کر دیے کہ ہم نے مشرقی جرمنی سے آزربائجان تک ایک تہائی دنیا کو کمیونسٹوں کے چنگل سے آزاد کروا لیا ہے۔ اب رکنے کا وقت نہیں ہے یہی آگے بڑھ کر وسطی ایشیا کے مسلمانوں میں چھا جانا چاہیے۔
دنیا نے ہمارے ساتھ وفا نہیں کی بجائے اس کے وہ انھیں اپنا محسن مانتے انھوں نے پاکستان اور افغانستان کا نام ساتھ لے کر کہنا شروع کر دیا کہ ہم افغانستان میں پھنسے رہے اصل مسئلے کی جڑ تو اسلام آباد میں ہے۔
دنیا نے ہم سے بے رخی برتی تو ہم نے پاکستان کی افغان پالیسی کی ایک نئی اور گنجلک قسم کی توجیح ڈھونڈی۔ہمارے ایک سپاہ سالار اسلم بیگ ہوتے تھے۔ انھوں نے فرمایا کہ افغانستان کی وجہ سے پاکستان کو سٹریٹیجک ڈیپتھ ملی ہے۔ معلوم نہیں کہ جنرل بیگ نے یہ اصطلاح خود تراشی یا سٹاف کالج میں پڑھے کسی انگریزی مضمون سے سرقہ کیا۔
انھوں نے کبھی سٹریٹیجک ڈیپتھ کا مطلب نہیں سمجھایا لیکن نئے نئے میدان میں آئے دفاعی تجزیہ نگاروں نے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر دشمن پاکستان پر حملہ کرے گا تو افغانستان ہمارے پچھواڑے میں ہے، اور بھائی ہے تو ہم پاکستان کا دفاع صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ افغانستان میں بھی کر سکیں گے۔
گالف کورس میں پھرتے اور اپنے آپ کو نیپولین کہتے ان فاتحین سے کسی کو یہ پوچھنے کی جرات نہیں ہوئی کہ کیا واقعی جب دشمن ہم پر حملہ آور ہو گا تو ہم اپنے ٹینک اور لڑاکا جہاز لے کر افغانستان کے غاروں میں گھس جائیں گے اور اپنا دفاع وہاں سے کریں گے۔
ابھی ابھی تو ہم نے سویت یونین کے ٹوٹے ٹوٹے کیے تھے اب ہم افغانستان میں پناہ گاہیں کیوں تلاش کر رہے ہیں۔
اس بیچ میں کسی اردودان کو خیال آیا کہ سٹریٹیجک ڈیپتھ جیسے عظیم الشان فلسفے کا اردو ترجمہ بھی ہونا چاہیے۔ تزویراتی گہرائی ایجاد ہوا اور مستعمل بھی۔
اگر پہلے آپ کو ہماری افغان پالیسی سمجھ نہیں آتی تھی، اب تو آ ہی گئی ہو گی۔
جب ہمارے بڑے جناتی اصطلاحات گھڑ رہے تھے اور مال بنا رہے تھے۔ جی ہاں، میرے بچپن میں پاکستان پوری مغربی اور مسلمان دنیا سے ملنے والے جہاد کے چندے پر کافی خوشحال لگتا تھا۔
افغانستان میں کبھی جہاد ختم نہیں ہوا، وہاں سے اجڑ کر لوگ پاکستان پہنچے، مزدوریاں کیں، ریفیوجی کیمپوں میں رہے، جھونپڑی بنائی، گھر بنا لیے، چھوٹے موٹے دھندے، خواب بھی وہی دیکھنے شروع کر دیے جو ہر پاکستانی غریب دیکھتا ہے، کہ کسی طرح بچے پڑھ لکھ جائیں۔
جو افغان ہمارے بچپن میں آئے تھے اب ان کے بچے بھی جوان ہیں۔ ان میں سے جس کسی کی بھی آواز میڈیا تک پہنچی ہے انھوں نے یہی کہا ہے کہ افغانستان کون سا افغانستان؟ ہم تو پیدا ہی پاکستان میں ہوئے تھے۔ جس کو پاکستان کے قانون سے تھوڑی سی بھی واقفیت ہے وہ جانتا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ پاکستان کی شہریت کا حقدار ہے۔
نہ صرف پاکستانی حکمران اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ قوم کو بھی یہ یقین دلانے میں مصروف ہیں کہ پاکستان کا اصل مسئلہ یہ افغان ہیں، ان کو نکالو اگر ان کے پاس کوئی منقولہ یا غیرمنقولہ جائیداد ہے تو وہ بھی رکھوا لو۔ گھر دکان نہ بیچنے دو، اگر کسی کے پاس کوئی بکری بھینس ہے تو وہ بھی ادھر ہی رہے گی۔
اس زندگی میں کم ہی ایسی ہولناک تبدیلی آئی ہے کہ افغان اور افغانستان پاکستان کی حفاظت کی ضمانت تھے اور اب ان کا ملک میں وجود بھی سب سے بڑا خطرہ ہے جس کے لیے پوری ریاستی مشینری پاکستان کو افغانوں سے پاک کرنے میں مصروف ہے۔
پاکستانی دانشور کبھی کبھی افغانستان پر نمک حرامی کا الزام لگاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ وہ ہمارے شکر گزار کیوں نہیں ہیں۔جن بچوں نے افغانستان کبھی نہیں دیکھا، اور اب انھیں زبردستی وہاں بھیجا جا رہا ہے جب وہ بڑے ہوں گے تو سوچیں گے کہ تزویراتی غلطیوں سے خون کس کا بہا، نمک حرام ہم ہیں یا وہ؟
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقدرت پاکستان پر مہربان : فخر زمان نے چھکوں کی بارش کر دی : نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست
Next Article امتیاز عالم کا کالم:تاریخ کے گناہ اور مسئلہ فلسطین
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.