Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم: نئی صف بندی اور کپتان
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم: نئی صف بندی اور کپتان

ایڈیٹرجولائی 14, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
پلک جھپکنے کے مقابلے میں سب سے بڑا امتحان آنکھوں کی پتلیوں کا ہے جنھیں ساکت بھی رہنا ہے اور دوسرے پر نظر بھی رکھنی ہے۔
ساکت، خاموش نظریں سب دیکھتی ہیں مگر جیت کے جنون میں ہل نہیں سکتیں کیونکہ جو پلک جھپکے گا وہی شکست تسلیم کرے گا۔ پاکستان کی سیاست اس وقت اُسی مرحلے سے گزر رہی ہے۔
عوام سیاست سے دور اور مایوس ہو رہے ہیں۔گو دلچسپی کا سامان ہر روز دستیاب ہوتا ہے۔
ہر دور میں کچھ منظر پر اور کچھ پس منظر میں ہلتی ڈوریاں نئی کہانیاں پردہ سکرین پر لے کر حاضر ہوتی ہیں اور یوں سیاسی تھیٹر پر جاری پتلی تماشہ ناظرین کو پلک جھپکنے نہیں دیتا۔
وفاق میں مائنس ون فارمولے کے بعد پنجاب میں بھی مائنس ون کی بازگشت ہے تاہم اسلام آباد کے خلاف نئی صف بندی کے لیے رکاوٹیں حائل ہیں۔
ن لیگ مائنس شریفس، پیپلز پارٹی مائنس زرداریز اور تحریک انصاف مائنس عمران کے لیے تیار نہیں۔
اس سارے منظر نامے میں بھاگ دوڑ کرنے والی مقتدر قوتیں بھی کئی ایک آپشنز پر کام کر رہی ہیں۔ تبدیلی کی ناکامی کو نظام کی ناکامی اور کسی اور ‘نظام’ کی جانب موڑنے کی تگ و دو ایک طرف اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطے دوسری جانب۔
سینئر وفاقی وزیر دیکھنے میں توانا ہوں یا نہ ہوں مگر جہانگیر ترین کے ساتھیوں کی بڑی تعداد کی نمائندگی ضرور کر سکتے ہیں۔
حکومت، اپوزیشن اور اپوزیشن کی تین جماعتوں کی آپسی رسہ کشی اس وقت ایک چومکھی لڑائی کا منظر پیش کر رہی ہے۔
شہباز شریف اور بلاول، بلاول اور مریم، بلاول اور مولانا، مولانا اور زرداری صاحب اور ان سے اوپر لندن بیٹھے میاں نواز شریف۔۔۔ اپوزیشن کے درمیان اس مثلث میں چوتھا کونا بنانے اور توڑنے کا کردار ادا کرنے والی چوتھی طاقت۔۔۔
کہانی دلچسپ ہے تاہم پیچیدہ نہیں۔ نواز شریف اور زرداری صاحب حکومت گرانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
بلاول اور شہباز شریف ان ہاؤس تبدیلی کے خواہاں ہیں، تبدیلی لانے والے دونوں کے بغیر پی ٹی آئی میں تبدیلی کے خواہاں۔
نواز شریف نئے انتخابات کے ساتھ ساتھ اُن کے اور اُن کے خاندان کے خلاف عدالتی رسوائیوں کا تدارک چاہتے ہیں، جو اُن کے ساتھ ہوا اُسے ‘ان ڈو’ کروانا چاہتے ہیں اور شفاف انتخابات کے ذریعے تبدیلی کے حامی ہیں جبکہ شہباز شریف کا بیانیہ اسی دوران راہ نکال کر آگے بڑھنا ہے۔
حزب اختلاف عام انتخابات کے ایک نکتے پر متفق تاہم کورونا کے پیش نظر فوری انتخابات کے بغیر ‘جز وقتی’ مائنس ون حکومت جو عام انتخابات کے اصلاحات تیار کرے، پر تیار ہے لیکن ظاہر ہے اس میں سب سے بڑی رکاوٹ کپتان ہے۔
سر دست ن لیگ میں متبادل قیادت ایک اہم مسئلہ بن رہا ہے۔ محرم کے بعد کورونا کے حالات میں بہتری کے ساتھ ہی ن لیگ کو مزاحمتی سیاست میں کودنا پڑے گا جس کے لیے شہباز شریف کو درپیش صحت کے مسائل اور اُن کا مفاہمتی بیانیہ ایک مشکل بن سکتا ہے۔
ایسے میں اگر نواز شریف یہ فریضہ مریم نواز کو سونپتے ہیں تو اُن کی جماعت سے مزاحمت سامنے آ سکتی ہے تاہم اس کے لیے وہ اپنے بھائی سمیت کس کس کو منا پائیں گے یہ اہم مرحلہ ہو گا۔
معیشت اور گورننس کے بے قابو حالات مقتدر قوتوں کو سب کچھ جلدی کرنے پرمجبور کر سکتے ہیں۔
اپوزیشن جماعتیں متبادل کی صورت سامنے نہ آئیں اور دوسری طرف کپتان کو کارکردگی دکھانے کے ہدف میں کامیابی نہ ملی تو نتیجہ محض انتشار کی صورت نکل سکتا ہے۔
ایسی صورت میں بااثر حلقے حالات سے مجبور ہو کر شفاف الیکشن کی طرف جائیں گے یا کسی اور جانب یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا۔ جو پہلے پلک جھپکے گا وہی ہارے گا۔۔ اس وقت دونوں جانب پلکیں ساکت ہیں۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔آیۂ صوفیہ’’ تاریخی ‘‘اقدام!
Next Article قائد اعظم نے لیاقت علی خان سے ملاقات کے بعد دوا لینے سے انکار کیوں کیا ؟ ۔۔عقیل عباس جعفری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 7, 2026

پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

ستمبر 6, 2026

صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.