Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم: فخریہ پیشکش
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم: فخریہ پیشکش

ایڈیٹراپریل 15, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bajwa and imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عام طور پر فلم یا ڈرامے کی کامیابی کے لیے پروڈیوسر، ڈائریکٹر ہزار ہا جتن کرتے ہیں۔ کئی فلمیں باکس آفس پہ آنے سے پہلے ہٹ ہو جاتی ہیں اور کئی سکرین پر جلوہ افروز ہوتے ہی دم توڑ دیتی ہیں۔
ایسی فلموں کے اشتہار لگانے سے پہلے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اپنی فخریہ پیشکش پر دل کھول کر پیسہ لگاتے ہیں، بڑے بڑے بل بورڈز سجاتے ہیں اور فلم کی کامیابی کے لیے ہر طریقہ آزماتے ہیں۔
اب چونکہ نیا زمانہ ہے لہٰذا فلم کی کامیابی کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جاتا ہے۔ کوئی ایک آدھی درخواست بھی دائر ہو جاتی ہے۔ بہر کیف اب کی بار بھی لائی گئی تبدیلی کے لیے بے تحاشا جتن ہوئے۔
دھرنے، تحریکیں، لاک ڈاؤن، عدالتوں کے دروازے۔۔۔ غرض ہر طریقہ استعمال ہوا۔ میڈیا نے بھی شانہ بشانہ خوب کردار ادا کیا۔ گلے سڑے نظام سے چھٹکارا سب کی خواہش تھی اسی لیے تبدیلی کے خواب کی تعبیر کے لیے حصہ بقدر جثہ سب نے ڈالا۔
تبدیلی کی ہوائیں آندھیوں کی زد پر
ہم جیسے جمہوریت پسند تبدیلی کے ہمیشہ سے خواہشمند رہے مگر حادثوں کے نہیں۔ نظام میں تبدیلی عوام کی خواہش کے مطابق آنی چاہئیے۔
منتخب حکومتیں عوام کے بل بوتے پر آئیں اور اپنی کارکردگی دکھائیں، عوام چاہئیں تو انہیں ووٹ کی طاقت سے ختم کر دیں۔۔۔ مگر بند کمروں میں کئے گئے فیصلے جمہور کے مطابق کیسے ہو سکتے ہیں۔
یقیناً تبدیلی کے خواہاں بھی تبدیلی کے اس روپ سے خوش نہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ کمپیوٹر سسٹم کی طرح کنٹرول آلٹ ڈیلیٹ کے آپشن کا استعمال کریں، لیکن کیا سب کچھ ان ڈو ہو سکتا ہے؟
بدنصیبی دیکھئے کہ 70 سالوں میں 40 سال آمریت کی نذر ہوئے باقی سالوں میں آنے والی لنگڑی لولی جمہوریتوں نے عوام کو جو دیا اُس پر بھی سوال ہے۔ ہم جبر کے جس نظام میں رہے ہیں وہاں سیاست دانوں سے تو سوال کر سکتے ہیں لیکن چالیس برس تک ملک کے سیاہ و سفید پر حکم چلانے والوں سے سوال کی جرات نہیں کر سکے۔ صرف یہی نہیں جمہوری ادوار میں بھی جس قدر اختیار ملا اس پر سوال کرنے والے یا تو غدار ٹھہرے یا معتوب ہوئے۔
اب شاید کسی نئے سیٹ آپ کی بات ہو رہی ہے، قومی حکومت یا اُس سے ملتا جُلتا۔۔۔ جمہوری سوچ رکھنے والی سیاسی شخصیات کو چور چور کہہ کر دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے، آزاد سوچ رکھنے والے صحافیوں کی کردار کشی کی جا تی ہے، اس قدر دھول اُڑا دی گئی ہے کہ کوئی چہرہ صاف دکھائی نہیں دے رہا۔
اداروں کی جس قدر بے توقیری ہو رہی ہے کیا کوئی بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہو گا؟ ایسے میں منتوں، مرادوں سے لائی گئی حکومت سے بھی اظہار لا تعلقی کیا گیا تو حالات ریاست کو کہاں کھڑا کریں گے۔ ایک کمزرور اور نازک ریاست معاشی، سیاسی اور سماجی سطح پر تقسیم ہے اور مزید تقسیم مزید نقصان دہ۔
جناب! فخریہ پیشکش اگر کامیاب نہیں ہو پا رہی اور آپ کو مطلوبہ نتائج نہیں دے سکی تو پہلے سوچا ہوتا کہ کرداروں میں جان ہے بھی یا نہیں؟ پرانے چہروں کے ساتھ نئی فلم اور پرانے کرداروں کے ساتھ نئی کہانی کا انجام ایسا ہو سکتا ہے جیسا کہ اس وقت ہو رہا ہے۔
ہمیشہ استعمال ہونے والے سیاست دان اب بھی ذرا بچ کر چلیں کہیں پھر استعمال ہو گئے تو عوام اس جمہوری فلم کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈبے میں ہی بند نہ کر دیں۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاک ڈاؤن، ڈپریشن اور ہم۔۔ڈاکٹراختر شمار
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔’’تم نے پکارا‘ ہم چلے آئے‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.