Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم:عدالت کٹہرے میں
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم:عدالت کٹہرے میں

ایڈیٹردسمبر 12, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
supreme-court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تاریخ کی عدالت میں انصاف کٹہرے میں ہو تو منصف آزاد کیسے ہو سکتے ہیں۔ غلط فیصلوں کا بوجھ قوم اُٹھا رہی ہے مگر اب شاید فیصلوں کا وقت آ گیا ہے۔ گویا یہ دسمبر نئے سال کی نوید ہے۔
کب نظر آئے گی بے داغ سبزے کی بہار؟ یہ دسمبر نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجیے۔ دسمبر کا درد جاتے نہیں جاتا، مشرقی پاکستان کا سانحہ ہو یا سانحہ آرمی پبلک سکول یا پھر بے نظیر بھٹو کا قتل۔۔۔ دسمبر کے ذمے بڑے حساب ہیں۔ ایک طرف اعلیٰ عدالت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ’عدالتی قتل‘ کا مقدمہ کھول لیا ہے تو دوسری جانب ایک اور سابق وزیراعظم کا ’عدالت میں سیاسی قتل‘ یعنی نااہلی کا مقدمہ زیر غور ہے۔
قاضی کی عدالت میں خود سپریم کورٹ کٹہرے میں ہو گی۔ ذرا سوچیے کہ کیا منظر ہو گا۔
ذوالفقار علی بھٹو کے قتل میں ملوث فوجی اور قاضی القضاۂ ہوں گے۔ بتایا جائے گا ایک منتخب وزیراعظم کو تختہ دار کی زینت کیوں بنایا گیا؟ بھٹو کے مقدمے کی گونج دہائی بعد پھر سُنائی دے گی۔ عدالت کو بتانا پڑے گا کہ بھٹو کا اصل قصور کیا تھا۔ جنرل ضیا الحق جیسا آمر آئین اور منتخب وزیراعظم کا قتل کیوں چاہتا تھا اور یہ کہ عدلیہ کیوں اور کیسے فوجی آمر کی سہولت کار بنی۔ آئین معطل کرنے اور توڑنے میں معاون و مددگار کون تھے۔ پاکستان کے خلاف کیا اصل عالمی سازش ہوئی۔
وطن عزیز کے اس تاریک باب کا آغاز کیا تھا انجام کیا ہو گا؟ کیا یہ محض مقدمہ ہو گا یا بھٹو کو انصاف بھی ملے گا؟ اس مقدمے کے ذریعے پاکستان کے عوام کو وہ عوامل، مقاصد اور نتائج سے آگاہی ملے گی یا پھر ادھورے سوالات اور آدھے وجود کے ساتھ تاریخ کو پیچھے چھوڑ دیا جائے گا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق پانچ سوال بھیجے تھے۔
صدارتی ریفرنس کا پہلا سوال تھا کہ کیا ذوالفقار بھٹو کے قتل کا ٹرائل آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کے مطابق تھا؟
دوسرا یہ کہ کیا ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالتی نظیر کے طور پر تمام کورٹس پر آرٹیکل 189 کے تحت لاگو ہوگا؟ اگر نہیں تو اس فیصلے کے نتائج کیا ہوں گے؟
تیسرا سوال کہ کیا ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت سنانا منصفانہ فیصلہ تھا اور کیا یہ فیصلہ جانبدار نہیں تھا؟
چوتھے سوال میں پوچھا گیا ہے کہ کیا سنائی جانے والی سزائے موت قرآنی احکامات کی روشنی میں درست ہے؟ اور کیا ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف دیے گئے ثبوت اور گواہان کے بیانات ان کو سزا سنانے کے لیے کافی تھے؟
سپریم کورٹ خود پر لگے الزامات دھوئے گی؟ خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد؟
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق نا اہلی کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں آ چکا ہے۔ یہ احتساب بھی ہو گا کہ کس طرح اسٹیبلشمنٹ کے کرداروں نے سیاسی بساط بچھائی اور ایک وزیراعظم کو خارج دفتر کیا؟
کیا ہائبرڈ دور کی تخلیق کرنے والے سب کردار منظر عام پر آئیں گے؟ کیا گزرے چند برسوں میں پاکستان کے ساتھ کیے گئے ڈرامے کے سکرپٹ اور کرداروں کو بھی احتساب کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یہ دسمبر عدالتی احتساب اور پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔ کیا تاریخ کی درستگی کا عمل شروع ہو چکا اور کیا یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ جائے وقوعہ پر ہی انصاف بھی فراہم کر دیا جائے اور قاتلوں کو علامتی ہی سہی مگر سزا ضرور سُنائی جائے؟
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ
Next Article عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.