Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم:اب انصاف کی راہ میں سموسہ نہیں آئے گا؟
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم:اب انصاف کی راہ میں سموسہ نہیں آئے گا؟

ایڈیٹرستمبر 20, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

طاقت اور اختیار کے بیچ اصل امتحان ظرف کا ہے۔ اختیار ظرف کے تابع ہو تو طاقت سرنگوں رہتی ہے۔ نو مارچ 2007 کی خوشگوار دوپہر طاقت نے اختیار کو چیلنج کیا اور ظرف کہیں توازن کھو گیا۔ یہ شام جسٹس افتخار چوہدری اور جنرل مشرف کے طویل دور اقتدار کے زوال سے موسوم ہے۔
نو مارچ کے بعد عدالتی تحریک کا آغاز اور پھر لامحدود عدالتی اختیار کے استعمال یعنی از خود نوٹس کا وہ سلسلہ شروع ہوا جس کا شاخسانہ عدلیہ، انتظامیہ چپقلش بنی جبکہ جنرل مشرف کے دور سے اکتائی اور ناکامی کا بوجھ گلے سے اتار پھینکنے کو تیار اسٹیبلشمنٹ نے بھی عدالتی تحریک کو غنیمت جانا، سیاسی جماعتیں عوامی اور میڈیا کے دباؤ میں معزول ججوں کے پیچھے چھپتی دکھائی دیں اور یوں ایک ایسے دور کا آغاز ہوا جس کا انجام دیکھنے کو نہیں مل رہا۔
جسٹس افتخار چوہدری ’عوامی چیف جسٹس‘ کہلانے لگے اور دانشوروں نے بظاہر دو طاقتوروں کے تنازعے کو یوکرین کی ایک تحریک ’اورنج انقلاب‘ کی طرح قرار دے کر تقویت بخشی۔ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ نے مشرف مخالف عوامی غم اور غصے کو اظہار کا رستہ اور اپنے اختیار کے دوبارہ حصول کا ا ہم ذریعہ بنایا۔
جسٹس افتخار چوہدری کا دور عدالتی ہیڈ لائنز کا دور تھا۔ پیپلز پارٹی کی کمزور حکومت اور فیصلے جسٹس چوہدری کی عدالت کی زینت بنتے رہے۔ از خود نوٹس کے دور میں ایک طرف ترکی کی کمپنی سے رینٹل پاور معاہدوں اور ریکوڈک کی بین الاقومی ڈیلز سے متعلق متنازع فیصلے ہوئے جس کا ذکر قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز پہلے تاریخی فل کورٹ اجلاس میں بھی کیا تو دوسری جانب ایک اداکارہ کے پرس سے شراب کی بوتل کی برآمدگی جیسے نوٹسز بھی لیے گئے۔
جسٹس افتخار چوہدری کے دور میں از خود نوٹسز کی تعداد اناسی رہی جو اب تک آئین کے آرٹیکل 184 تین کے تحت لیے جانے والے ازخود نوٹسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جسٹس چوہدری کے بعد یہ اختیار میاں ثاقب نثار نے سب سے زیادہ 47 مرتبہ استعمال کیا۔
سیاسی فیصلے ایک طرف، کے پی ایل آئی جیسے متنازع نوٹسز، عدالتوں اور سیاسی رہنما کے دوران قید جیل میں چھاپوں تک کے معاملات پر اختیارات کا استعمال کیا گیا۔
پاکستان کی عدالت عظمیٰ میں ایک طرف ہزاروں مقدمات التوا کا شکار رہے تو دوسری جانب عدالت عظمیٰ میں سموسے تک کی قیمتوں کو ریگولیٹ بھی کیا گیا۔ عدالتیں پکوڑا بیچنے والے اخباروں کا ایندھن بنتی رہیں اور انصاف سر بازار رسوا ہوا۔
بندیال دور میں ازخود نوٹس اور بنچز کی تشکیل کا اختیار جس طرح استعمال ہوا اس کی بھی مثال نہیں ملتی۔ عدالت سیاسی مقدمات بھگتاتی رہی اور مفاد عامہ کے نام پر مخصوص مقاصد کا حصول منشا قرار پاتا رہا۔
اب جب گزشتہ حکومت نے اس اختیار کو ریگولیٹ کیا تو مفادات کے ٹکراؤ کی عجب تصویر نظر آئی۔ بہرحال قاضی فائز عیسیٰ نے پہلی ہی سماعت اپنے اختیار کو ختم کرنے لیے رکھی اور وہ بھی ٹی وی پر براہ راست نشر کر کے۔
مگر ذرا ٹھہریے جناب چیف جسٹس صاحب! یہ براہ راست نشریہ کچھ خوفزدہ سا کر رہا ہے کہ کہیں آپ ایک اختیار واپس کریں اور عوامی پذیرائی کا اختیار ہاتھ نہ لے لیں۔ جناب یہ عوام پہلے ہی ڈری ہوئی ہے لہٰذا یقین ہے کہ آپ ٹی وی شائقین کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر عدالتی لطف کے سامان کا بندوبست نہیں کریں گے۔
کون سے مقدمات ٹی وی پر دکھائے جائیں اور کون سے نہیں اس بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے فقط آئینی کیسز کے بارے مقدمات ٹیلی وائز ہوں تو بہتر ہے، ہو سکے تو اس بارے بھی ایک کمیٹی بن جائے۔
جناب گزارش ہے کہ آپ کا تعلق بھی بلوچستان سے ہے، نگران ہی سہی مگر وزیراعظم بھی بلوچستان سے ہیں اور گو سینٹ کی راہداریوں میں سے لاپتہ افراد پر قانون یقیناً غائب ہوا ہے مگر چیئرمین سینیٹ ہیں تو بلوچ۔ اور تو اور وزیر داخلہ بھی بلوچ ہیں لہٰذا اس حسین اتفاق کا فائدہ اٹھایے اور ہزاروں لاپتہ افراد کا پتہ لگایے جن میں بلوچستان کے ڈاکٹر دین بلوچ، عبدالحمید زہری، تاج محمد سرپرہ، پنجاب کے مدثر نارو، عمران ریاض اور ناکردہ گناہ کی سزا بھگتنے والے جنید حفیظ جس کا پتہ معلوم مگر نامعلوم، کو بھی انصاف فراہم کیجیے۔
فقط ایک بار 57 ہزار مقدمات کی فائلوں کو چھانٹ لیں، برس ہا برس گرد کی تہوں میں لپٹے مقدمات اور فائلوں کو جھاڑ کر اپنے ادارے میں سیاسی ججوں کو غیر سیاسی اور انسانی حقوق کے مقدمات سونپیں، ڈیڈ لائن مقرر کریں کہ پھانسی شدہ ملزموں کو رہائی کا حکم اس وقت نہ ملے جب وہ زندگی سے رہا ہو چکے ہوں۔ ایسے اقدامات کریں کہ وقت پر انصاف کو پھانسی کے پھندے سے بچایا جائے۔
جناب چیف جسٹس صاحب! آپ نے پروٹوکول سے انکار کر دیا، سلامی کے چبوترے پر بھی کھڑے نہیں ہوئے مگر آپ کے ادارے میں موجود جن لوگوں نے اپنے اختیارات کا بے دریغ استعمال کیا ان کے احتساب کا بھی کوئی طریقہ کار اختیار کریں۔ نیشنل بینک کے ملازمین کی پنشن کا مسئلہ ہو یا ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا ریفرنس سب نظریں اب آپ پر ہیں۔
انتخابات قریب ہیں اور آپ نے اہم فیصلے کرنا ہیں لہٰذا سب ذمہ داری اگلے تیرہ ماہ میں آپ کے کندھوں پر رہے گی۔ کیا کریں قاضی صاحب! آپ ایک ہیں اور مقدمات کی طرح امیدیں ہزاروں۔ امید ہے اب انصاف کی راہ میں سموسہ نہیں آئے گا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:بلاول کے کہنے سے بھارت عالمی دہشت گرد ملک قرار نہیں پائے گا!
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:پچاس برس پرانا تازہ زخم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.