Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, نومبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کاکالم:غیر سیاسی فوج اور پراجیکٹ عمران!
لکھاری

عاصمہ شیرازی کاکالم:غیر سیاسی فوج اور پراجیکٹ عمران!

ایڈیٹرنومبر 2, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

‏طوفان آئے اور چُپ چاپ گُزر جائے، معاملات ایسے بھی نہیں۔ غیر معمولی حالات ہیں اور غیر معمولی واقعات۔ جو کچھ پردے پر چل رہا ہے اس سے کہیں زیادہ پردے کے پیچھے ہے۔ ناکام پالیسیاں اب بچے جَن رہی ہیں۔ رخصتی کے وقت پچھتاوے بازو پھیلائے دہلیز پر کھڑے ہیں۔
اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا۔۔۔
جنرل قمر جاوید باجوہ جا رہے ہیں۔۔۔ جاتے جاتے اپنے حصے کا سچ بتا رہے ہیں۔ الوداعی ملاقاتیں شروع ہیں، اُن کے جانے سے قبل البتہ غیر معمولی واقعات رونما ہوئے ہیں۔
ادارے کے جملہ حقوق بحق آئین محفوظ کیے گئے ہیں یا کم از کم جاتے ہوئے جنرل باجوہ ایسی وراثت کا اعلان کر رہے ہیں جس کا اظہار ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینینٹ جنرل ندیم انجم نے بھرپور پریس کانفرنس میں کیا۔ کیمروں کی چکا چوند روشنی میں غیر سیاسی ہونے کا اعلان محض سادہ اور آسان نہیں۔ ایسا کیونکر ہوا؟ یہ واقعہ دلچسپ بھی ہے اور انوکھا بھی۔
ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم نے مہارت کے ساتھ پراجیکٹ عمران کی ناکامی کی نہ صرف ذمہ داری لی بلکہ یہ اعلان بھی کیا کہ آئندہ ادارہ کسی طور سیاسی نہیں ہو گا۔
ادارے کا ماضی داغدار ہونے کا اعتراف بھی کیا اور آئندہ داغ اچھے نہیں ہوتے کا پیغام بھی پہنچایا، ادارے کے غیر آئینی کردار پر اظہار معذرت بھی کی اور آئین کی حدود میں رہنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ ادارہ آئینی بھی ہو گیا اور غیر سیاسی بھی۔۔۔ یقین البتہ آتے آتے آئے گا۔
ایسا کیسے ہو گیا؟ اس کا کریڈٹ کس کو جائے گا؟ ایک طرف آئین پسند شادیانے بجا رہے ہیں تو دوسری جانب عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس سے ناخوش۔
یہ فیصلہ مجبوری تھا نہ ضروری البتہ جمہوری ضرور تھا۔ ادارہ اپنے پراجیکٹ سے اظہار لاتعلقی کر چکا ہے اور آئندہ کسی پراڈکٹ کو لانچ نہ کرنے کا اعلان بھی۔ آئی ایس آئی کے ’سیاسی ونگ کا خاتمہ‘ نہ کسی کی فتح نہ شکست ماسوائے آئین کی سربلندی کے۔۔۔ اب البتہ اس پر قائم رہنا بھی اصل چیلنج ہو گا کیونکہ یہ ویڈیو دستاویز سیاسی اور آئینی گیلری کا حصہ بن گئی ہے۔
حالات حاضرہ کی دنیا میں یہ غیر معمولی پریس کانفرنس لانگ مارچ کی گرینڈ لانچنگ کی نذر ہوئی تاہم اس لانگ مارچ کا آغاز ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف بیانیے سے ہی کیا گیا۔ گویا ‎جی ٹی روڈ پر بریکیں لگاتے عمران خان بضد ہیں کہ انھیں اب بھی ایسا ادارہ چاہیے جو فین کلب کا کردار زیادہ ادا کرے۔
اسٹیبلشمنٹ اپنے غیر سیاسی کردار سے ہمیشہ کے لیے دستبردار ہو اور صرف آئینی کردار ادا کرے، یہ عمران خان صاحب کو کیوں منظور نہیں؟ جنرل باجوہ نے جانے کے فیصلے سے قبل فوج کو غیر سیاسی کیوں کرنا چاہا، جس کا شکوہ عمران خان کئی انٹرویوز میں کر چُکے، کہہ چکے کہ ملک لوٹا جا رہا ہو تو چوکیدار نیوٹرل کیسے رہ سکتا ہے۔
عمران خان دراصل یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ اُنھیں وزیراعظم بنانے والے جاتے ہوئے نگاہیں بدل لیں گے جبکہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ فیصلہ ناکامیوں کی افزائش نسل کے بعد کیا۔
عمران خان نے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ انتخاب میں جنرل باجوہ سے مدد مانگی تھی تاہم جنرل باجوہ کے بقول حکومت کو اپنے مسائل خود طے کرنے کا درست مشورہ اُس وقت جنرل فیض نے دیا تھا مگر اپنی جماعت کو خود بچانے کا یہ مفت مشورہ بھی رائیگاں گیا اور نتیجتاً گھات میں لگی گھاگ سیاسی جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں۔
بطور وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر اسلام آباد کے حساس ادارے کے میس میں جنرل باجوہ نے سیاسی قائدین کو ظہرانے پر انتخابات کے انعقاد سے مشروط تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی پیشکش کی جو سیاسی قائدین نے ٹھکرا دی۔
آنے والے حالات نے ادارے کو باور کرایا کہ فوج یا تو فرد واحد کی خواہش بن کر رہے یا اپنا آئینی کردار ادا کرے لہذا ادارے نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان نے جنرل باجوہ کو غیر معینہ مدت تک ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی تو جواب انکار کی صورت ملا۔
‏سب تدبیریں الٹی ہونے کے بعد اب عمران خان ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، فوج سے مستقل مخاطب ہیں کہ وہ اُن کا ساتھ دے، یوں تو ادارہ جملہ حقوق آئین اور جمہوریت کے نام کر چکا ہے تاہم اصل آزمائش تب ہو گی جب عمران خان جنرل باجوہ کے خلاف ہر طرح کی زبان کی مشق کرتے ہوئے راولپنڈی پہنچیں گے۔
آخری اطلاعات تک فوج عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے دروازے اب بند کر چُکی ہے۔ وزیراعظم نئے چیف کا اعلان نومبر کے تیسرے ہفتے میں کر سکتے ہیں، تب تک عمران خان صاحب جی ٹی روڈ پر ’اچھے دنوں‘ کی امید میں ماحول گرما سکتے ہیں۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کاکالم:عشق فراموشی کی گھڑی سر پے کھڑی
Next Article عرفان صدیقی کاکالم:جھوٹ کی فراوانی اور سچ کی لب کشائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم

نومبر 5, 2026

شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

نومبر 5, 2026

ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ

نومبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم نومبر 5, 2026
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت نومبر 5, 2026
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ نومبر 5, 2026
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 5, 2026
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی نومبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.