Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مائنس ون، ٹو اور اب تھری؟ ۔۔ عاصمہ شیرازی
لکھاری

مائنس ون، ٹو اور اب تھری؟ ۔۔ عاصمہ شیرازی

ایڈیٹرنومبر 13, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
asif zardari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دوستوں کو یاد ہو گا کہ بائیس اگست 2015 سے پہلے مائنس ون فارمولے کی بازگشت سنائی دی جا رہی تھی۔ مائنس الطاف کی خبریں ’باوثوق‘ ذرائع سے آنے لگیں۔ راہ الطاف حسین کی ایک تقریر نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر خود ہی ہموار کر دی۔ بس پھر کیا تھا آج تک ٹیلی وژن پر الطاف حسین کا نام لینے کی ممانعت ہے۔ گو اُنھوں نے معافی تلافی کی بہت کوشش کی مگر بات نہیں بنی۔ خیر، اب تو کراچی شہر کا مینڈیٹ ہی اُن کے ہاتھ سے نکل گیا اور کراچی میں تبدیلی کی سونامی آ چکی ہے، شہری سندھ کی قیادت بدل چکی ہے۔ یوں بھی کراچی کے نوجوانوں کی اکثریت نے اپنا انتخاب تحریک انصاف کو ٹھہرایا ہے۔ مبارک ہو۔۔ ایک منصوبہ بندی تو کامیاب ہوئی۔ یہ وہ مائنس تھا جس کو بہت جلد بھلا دیا گیا اور مقتدر حلقے بغیر خون خرابہ اس انقلاب پر بغلیں بجانے لگے۔
پھر دوسرا مائنس جولائی 2017 میں ہوا جب پنجاب کے منتخب وزیراعظم کو اقامے کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا۔ اُنہیں لندن کی ‘بے نامی’ جائیدادوں کے مقدمے میں جیل ہوئی اور پھر ضمانت۔۔۔ مگر بےنامی تاحال ثابت ہونا باقی ہے۔نواز شریف رہا ہو چکے مگر نااہلیت تاحیات ہے۔ نواز شریف پارٹی صدارت سے باہر ہوئے اور یوں مسلم لیگ ن کہلانے والی جماعت ’ش‘ بن گئی۔ میاں صاحب سویلین بالادستی کا نعرہ لے کر لندن سے آئے جیل گئے، رہا ہوئے مگر اب رائیونڈ میں بند ہیں۔پارٹی شہباز شریف چلا رہے ہیں جو آج بھی مقتدر حلقوں میں خاصے مقبول اور مستقبل کی بہتر چوائس تصور کیے جاتے ہیں۔ اُن کے لیے ’سافٹ کارنر‘ بھی موجود ہے۔ مائنس ٹو پر تھوڑا احتجاج دیکھنے کو ملا اور کیوں نہ ملتا آخر پہلی بار پنجاب سے منتخب اور ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے منظور نظر وزیراعظم کو برطرف کیا گیا تھا۔ بہر حال یہ ’مائنس‘ بھی مینج ہو گیا۔
اب شہباز شریف اپنی جماعت کو نئے سرے سے منظم کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ جماعت کی اکثریت مان چکی ہے کہ میاں صاحب کی تصادم کی سیاست نقصان دہ ہے لہٰذا میاں صاحب رائیونڈ میں مناسب وقت آنے تک زبان بندی کیے رکھیں اور اپنی اپیلوں کے فیصلے کا انتظار کریں۔ شہباز شریف کے پاس ووٹ بنک موجود نہیں تاہم پنجاب کی موجودہ حکومت اور وزیراعلی بار بار شہباز شریف کی افادیت کا اشارہ دیتے رہیں گے، اور رہی بات نواز کے ووٹ بنک کی تو شہباز کی قید خاطر خواہ ہمدردیاں پیدا کر سکتی ہے۔
بے نامی جائیدادوں کے بعد اب باری ہے بےنامی اکاؤنٹس کی۔ منی لانڈرنگ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، آئے دن اربوں روپے کے بے نامی اکاؤنٹس نکل رہے ہیں۔ اسی کیس میں جناب زرداری صاحب کے قریبی دوست گرفتار ہیں اور میڈیا میں بھر پور تاثر دیا جا رہا ہے کہ ان بےنامی اکاؤنٹس کا تعلق زرداری صاحب سے ہے۔
ایک بار پھر مائنس تھری کی بازگشت ہے۔ اب کی باری، آصف زرداری کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔ اس جماعت میں سافٹ کارنر کس کے لیے ہے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔ فی الحال زرداری صاحب پر ایک اور مائنس کی تلوار لٹک چکی ہے۔
ماضی میں ایسے قوانین بنائے جاتے رہے ہیں جن کے تحت سیاستدانوں کو سیاست سے باہر کیا جاتا رہا۔ ان میں ایبڈو(منتخب نمائندوں کی نااہلیت کا آرڈر 1959) جیسا قانون بھی تھا جس میں قومی قیادت (اکثریت کا تعلق مشرقی پاکستان اور صوبہ سرحد یعنی موجودہ خیبر پختونخواہ سے تھا) کو بدعنوانی کے الزامات لگا کر سیاست سے باہر کر دیا گیا تھا۔ تاہم وقت اور حالات نے دیکھا کہ جماعتیں موجود رہیں اور پذیرائی بھی پاتی رہیں۔ یہ الگ بات کہ پاکستان دو لخت ہوا۔
سوال یہ ہے کہ ایک بار پھر سیاست دانوں کو احتساب کی چکی سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ واقعی بدعنوان ہوں مگر صرف سیاست دانوں اوروہ بھی اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کا احتساب محض انتقام کا تاثر دے رہا ہے۔ کیا اب کی بار مائنس تھری پر اکتفا کیا جائے گا یا بات مائنس آل تک بھی جا سکتی ہے؟؟

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآسیہ کو پناہ دینے کا معاملہ : کینیڈا کا پاکستان سے رابطہ
Next Article سینٹ میں مشاہد اللہ اورمصطفی نواز کھوکھر کی ”جارحیت“۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.