Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کا کالم : ” ۔۔۔۔اور سگ آزاد “
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : ” ۔۔۔۔اور سگ آزاد “

ایڈیٹرمئی 17, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore high court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچوں کی فحش تصاویر اور فلمیں بیچنے والا سعادت امین ضمانت پر رہا ہو گیا۔ یہ خبر سن کے جہاں لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا وہیں انھیں ملک کے قانونی نظام کی پیچدگیوں نے بھی چکرا کے رکھ دیا ہے۔
ہمیں بچپن سے یہ سبق دیا جاتا رہا ہے کہ قانون کو کبھی ہاتھ میں نہ لیں اور یہ کہ قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں۔ مگر جب جب زندگی میں قانون سے واسطہ پڑا، یہ ہی سبق ملا کہ قانون ایک ایسا جال ہے جسے طاقتور تو توڑ کر نکل جاتا ہے اور کمزور اس میں پھنس کر رہ جاتا ہے ۔
بظاہر یہ دو مکالمے ہیں جو دو الگ الگ فلموں کے لیے لکھے ہوئے لگتے ہیں لیکن پاکستانی عوام کی زندگی ایک ایسی فلم بن کر رہ گئی ہے جہاں ایسے مکالمے حقیقت کا روپ دھار کے مجسم شکل میں سامنے آ کھڑے ہوتے ہیں ۔
سعادت امین نے مبینہ طور پر تیس، چالیس لاکھ پاکستانی روپوں کے عوض مقامی بچوں اور کچھ غیر ملکی سائیٹس سے یہ فحش مواد اکٹھا کر کے وقتاً فوقتاً فروخت کیا۔قانون کے لمبے ہاتھوں نے آخر کار اسے گرفتار بھی کر لیا اور اسے سزا بھی ہوئی ۔ لیکن دو ہی سال بعد وہ دو لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا ہو کے جیل سے باہر آ گیا۔ قانون کا جال توڑنے کے لیے اس کے پاس رقم بھی موجود تھی اور طرار وکیل بھی۔اتنا بھولا تو اب بھولا بھی نہیں رہ گیا کہ یہ معلوم نہ ہو کہ ہمارا عدالتی نظام کیسے کام کرتا ہے؟
وکیل کے ‘ ہو شیار’ ہونے کا کیا مطلب ہوتا ہے اور فلاں جج ‘آسان’ اور فلاں جج ‘مشکل’ ہے تو ان الفاظ کا مطلب کتنا بلیغ ہوتا ہے یہ ہمارے ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے۔
‘ مشکل’ججوں کو کیسے ہموار کیا جاتا ہے اور اگر وہ مشکل رہنے پہ زور دیں تو انھیں اس کی قیمت اپنی یا اپنے پیاروں کی جان سے بھی چکانا پڑتی ہے اور یہ بھی اب ہماری لوک دانش کا حصہ بن چکا ہے ۔
لوگ کیسے گرفتار ہوتے ہیں، کیسے ضمانت پاتے ہیں، حوالات میں کون ‘ہوا اور لات ‘ دونوں کھاتا ہے اور کون مٹن کڑاہی اڑاتا ہے، یہ ایک پٹی ہوئی کہانی ہے اور ہر شخص نے اتنی بار سنی اور دیکھی ہے کہ اب تو ذکر سے بھی متلی ہوتی ہے ۔
عدالتی نظام کو رونے والے فقط اُس وقت تک اِس کے خلاف ہیں جب تک انہیں ‘ہو شیار وکیل’ اور ‘ آسان جج’ نہیں ملتا۔ جسے کسی معاملے کے درپیش آنے پر یہ دونوں نعمتیں مل جائیں تو وہ یاروں دوستوں میں بیٹھ کے ایک پرشکم بھیڑیے کی طرح عف عفاتا ہے اور قانون کے ساتھ کیے گئے اپنے کامیاب ‘ دنگل’ کی باریک باریک تفصیلات بیان کرتا ہے۔
جو لوگ قانون کی پاسداری کرتے ہیں انھیں پاکستان میں ‘شریف ‘ کہا جاتا ہے اور یہ نہ صرف ایک طعنہ بلکہ دھمکی بھی ہے کہ آپ شریف آدمی ہیں، کہاں تھانے کچہری کے چکر میں پڑیں گے ؟شریف آدمی خود بھی اچھی طرح جانتا ہے کہ وہ واقعی تھانے کچہری کے چکر میں نہیں پڑ سکتا۔
قانون کیا ہے ؟ ایک ضابطہ ہے۔ جب آپ اس ضابطے کو مانتے ہی نہیں، آپ کو ان اصولوں کا احترام ہی نہیں تو آپ کو ایماندار جج اور شریف پولیس والے کہاں سے ملیں گے؟
وکالت کا شعبہ کیا بن چکا ہے؟ جج کیسے متعین کیے جاتے ہیں؟ کون لوگ جج کے عہدے تک پہنچتے اور یہ سارا کھیل کبڈی کیا ہے؟ سب روز روشن کی طرح عیاں ہے۔عین اسی طرح جیسے ہم نے زندگی کے ہر شعبے کو اپنی گندی عادتوں سے برباد کیا ہے، ویسے ہی ہم نے اپنے عدالتی نظام کو بھی فنا کیا ہے ۔
قانون کے جھول اپنی جگہ لیکن پاکستان کا اصل مسئلہ ہر شخص کی قانون توڑنے کی شدید خواہش ہے۔
سگنل توڑ کے بھاگ جانے والا ، سگنل پہ کھڑے شخص کو بے وقوف سمجھتا ہے، ٹیکس چرانے والا ٹیکس دینے والے کو احمق گردانتا ہے۔
بغیر لائسنس کے دندنانے والا لائسنس بنوانے والے کو گدھا سمجھتا ہے، نقل کر کے، کسی اور سے پرچے دلوا کے، ممتحن کے سر پہ ٹی ٹی رکھ کر نمبر لگوانے والا اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیاب ہونے والے کو کمزور تصور کرتا ہے اور اسی طرح یہ فہرست بڑھتی چلی جاتی ہے ۔
ہمارے ملک میں بچوں کے حقوق ہمیشہ ہی سے پامال ہوتے آئے ہیں۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک مشہور ’دانشور‘ نے ٹی وی پہ بیٹھ کر بتایا تھا کہ انہوں نے کسی مغربی ملک میں اپنے میزبان کے چلبلے بچے کو اس کی غیر موجودگی میں طمانچہ رسید کیا تھا اور پھر وہ بقول ان کے ‘ ٹک ‘ کے بیٹھ گیا تھا۔ ان کی اس ساری گفتگو کا مقصد بچوں پہ تشدد کو نہ صرف فروغ دینا تھا بلکہ اسے ایک قومی فخر بھی ثابت کرنا تھا۔
ایسی قومی رویوں اور ایسے دانشوروں کی تربیت کا فیضان ہے کہ آج ہمارے بچے غیر محفوظ ہیں اور انھیں غیر محفوظ کرنے والے، قانون کا جال توڑ کے بڑے آرام سے دندناتے پھر رہے ہیں۔
آج کا رونا بجا ہے لیکن کل جب مولوی یا استاد کو یہ کہہ کر بچہ حوالے کیا جاتا تھا کہ ‘ہڈیاں ہماری اور ماس تمہارا ‘ تو کبھی کسی نے یہ کیوں نہ سوچا کہ جس کا ماس مولوی کے حوالے کیا جارہا ہے وہ کوئی بھیڑ بکری نہیں ہمارا بچہ ہے ؟
جب آپ بھیڑیے کو گھر کا راستہ دکھائیں گے تو ایک دن وہ اپنا پورا جتھہ لے آئے گا ۔ تب ہائے وائے کا فائدہ؟اپنے بچوں کو غیر محفوظ نہ کیجیے، آپ کو ان کو کسی کے حوالے کرنے کا کوئی حق نہیں ۔
وہ بے شک آپ کے بچے ہیں لیکن انھیں تمام انسانی حقوق حاصل ہیں۔ کسی نیم پختہ دانشور کی باتوں میں آکر بچوں پہ تشدد نہ کیجیے۔کسی مجرمانہ سوچ کے شخص کو قانون ہاتھ میں لیتے دیکھ کر خود بھی اسی راستے پہ مت چلیے ورنہ سعادت امین پیدا ہوتے رہیں گے اور اسی طرح ضمانتوں پہ رہا ہوتے رہیں گے ۔
فیصلہ عدالت کے نہیں ، آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بچیاں بچے فحش فلمیں لاہور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔تنازعہ کشمیر: اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرنا مسئلہ کا حل نہیں
Next Article خلافت ،ترکی اور مسلم دنیا۔۔گونج/ڈاکٹر عفا ن قیصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب

جولائی 25, 2026

اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.