Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
لکھاری

فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

ایڈیٹراکتوبر 23, 20261 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
birmani logo language
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قارئین کی دلچسپی کے لیے وہ تمثیل پیش کر رہا ہوں جس کا جارج گریئرسن نے برصغیر کی تمام بولیوں میں ترجمہ کروایا تھا۔
فضول خرچ بیٹے کی تمثیل (Parable of the Prodigal Son) لوقا 15:11-32
ایک شخص کے دو بیٹے تھے، ان میں سے چھوٹے نے ایک دن باپ سے کہا، "اے باپ! جائیداد میں سے جو حصہ میرا بنتا ہے وہ مجھے دے دے۔” چنانچہ باپ نے اپنی ساری دولت ان دونوں میں بانٹ دی۔
کچھ ہی دنوں بعد چھوٹا بیٹا اپنا سارا مال و متاع جمع کر کے ایک دور دراز ملک کو چلا گیا، اور وہاں عیاشی میں اپنا سارا سرمایہ اڑا دیا۔
جب وہ سب کچھ خرچ کر چکا تو اس ملک میں سخت قحط پڑا اور وہ محتاج ہونے لگا۔
تب وہ اس ملک کے ایک باشندے کے پاس جا نوکر ہوا ۔ اس شخص نے اسے اپنے کھیتوں میں سور چرانے کے لیے بھیج دیا۔وہاں وہ اس قدر بھوکا رہتا تھا کہ سور جو پھلیاں کھاتے تھے وہی کھا کر پیٹ بھرنا چاہتا تھا، لیکن کوئی اسے وہ بھی نہیں کھانے دیتا تھا۔
آخر اسے ہوش آیا اور وہ کہنے لگا، "میرے باپ کے کتنے ہی مزدوروں کے پاس وافر روٹی ہے اور میں یہاں بھوکا مر رہا ہوں۔”
"میں یہ جگہ چھوڑ کر اپنے باپ کے پاس جاؤں گا اور اس سے کہوں گا، اے باپ! میں نے آسمان کا اور تیرا گناہ کیا ہے۔اب اس لائق نہیں رہا کہ تیرا بیٹا کہلاؤں، مجھے اپنے مزدوروں میں سے ایک کی طرح رکھ لے۔”
چنانچہ وہ نکلا اور واپس اپنے باپ کے پاس چلا گیا۔
وہ ابھی دور ہی تھا کہ اس کے باپ نے اسے دیکھ لیا۔ باپ کو ترس آیا، وہ دوڑ کر اس کے گلے لگ گیا اور اسے چوما۔
بیٹے نے کہا، "اے باپ! میں نے آسمان کا اور تیرا گناہ کیا ہے، اب اس لائق نہیں کہ تیرا بیٹا کہلاؤں۔”
لیکن باپ نے اپنے نوکروں سے کہا، "جلدی سے سب سے اچھا لباس نکال کر اسے پہناؤ، اس کے ہاتھ میں انگوٹھی اور پاؤں میں جوتے پہناؤ۔اور موٹا تازہ بچھڑا لا کر ذبح کرو، ہم کھائیں اور خوشی منائیں،کیونکہ میرا یہ بیٹا مردہ تھا، اب زندہ ہو گیا ہے، کھو گیا تھا، اب مل گیا ہے۔” اور وہ خوشی منانے لگے۔
اس دوران اس کا بڑا بیٹا کھیت میں تھا۔ جب وہ لوٹ کر گھر کے قریب آیا تو اس نے گانے بجانے اور ناچنے کی آواز سنی۔
اس نے ایک نوکر کو بلا کر پوچھا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟
نوکر نے کہا، "تمہارا بھائی آ گیا ہے اور تمہارے باپ نے موٹا بچھڑا ذبح کرایا ہے کیونکہ وہ صحیح سلامت واپس مل گیا ہے۔”
یہ سن کر بڑا بیٹا ناراض ہو گیا اور اندر جانے سے انکار کر دیا۔ تب اس کا باپ باہر آ کر اسے منانے لگا۔
اس نے باپ سے کہا، "دیکھ! میں نے اتنے برس تیری خدمت کی، کبھی تیرے حکم کی نافرمانی نہیں کی، لیکن تو نے مجھے کبھی ایک بکری کا بچہ بھی نہیں دیا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی مناتا ،لیکن جیسے ہی تیرا وہ بیٹا آیا جس نے تیری ساری دولت فاحشہ عورتوں میں اڑا دی، تو نے اس کے لیے موٹا بچھڑا ذبح کرا دیا۔”
باپ نے اس سے کہا، "اے بیٹے! تو تو ہمیشہ میرے ساتھ ہے اور جو کچھ میرا ہے وہ تیرا ہی ہے۔
لیکن خوشی منانا اور شادمان ہونا ضروری تھا، کیونکہ تیرا یہ بھائی مردہ تھا، زندہ ہو گیا ہے، کھو گیا تھا، اب مل گیا ہے۔”
مسٹر گریئرسن کی ذہانت کو داد دیجیے کہ انہوں نے اسی کہانی کو چنا ، ایک تو یہ کہ اس میں خاندانی رشتے، انسانی جذبات، نصیحت ، امارت ، غربت ، توبہ ، معافی ، جانور، کھیتی باڑی ، کھانے اور روزمرہ کے الفاظ سب آ جاتے ہیں، جس سے کسی بھی بولی کی گرامر اور ذخیرہ الفاظ کا اندازہ لگانا آسان ہو جاتا ہے۔ مذہبی داستان لیکن اس پر کسی مخصوص مذہب کا ٹھپہ نظر نہیں آتا ۔
ایک وجہ اور بھی تھی، وہ یہ کہ ہر ضلع کی انتظامیہ میں عیسائی مشنری بھی ہوا کرتے تھے، انجیل کی تمثیل دیکھ کر وہ اس کام کو یقیناً ترجیحی بنیادوں پر کرتے ۔
اور مشنریوں کی انتظامیہ میں موجودگی ظاہر ہے سفید آدمی کے بوجھ white man,s burden کے نظریے کے تحت ضروری ہوا کرتی تھی جس کے مطابق خدا نے سفید آدمی کے کندھوں پہ یہ بوجھ بھی ڈالا ہے کہ وہ کالے اور برائون جاہلوں اور کمتر درجے کے انسانوں کو مسیحیت کے فیوض و برکات سے آگاہ کریں اور مسیحیت کی تعلیم دیں تاکہ ان کے لیے اخروی نجات کا انتظام ہو جائے، بھلے ان کی دنیا تباہ کر دی جائے اور لوٹ لی جائے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم

اکتوبر 23, 2026

جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار

اکتوبر 23, 2026

مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم

اکتوبر 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار اکتوبر 23, 2026
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی اکتوبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.