Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
اہم خبریں

جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار

ایڈیٹراکتوبر 23, 20264 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muzaffar garh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مظفر گڑھ : مظفر گڑھ میں تین نو عمر لڑکوں کو ایک بچے کے جوتے چاٹنے پر مجبور کرنے والی پنچایت میں شریک چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جس پنچایت میں تین نو عمر بچوں کو ایک اور نوعمر لڑکے کے جوتے چومنے کا حکم دیا تھا اس پنچایت میں مجموعی طور پر 27 افراد شریک تھے۔
مظفر گڑھ پولیس کے ترجمان افتخار ملکانی نے بی بی سی کو بتایا کہ21 اکتوبر کو خان گڑھ کے علاقے میں اس واقعے پر ایک پنچایت بلائی گئی کہ تین نوعمر بچوں نے معمولی رنجش کی بنا پر ایک نوعمر لڑکے کو زنجیروں سے باندھا اور اس پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔
انھوں نے کہا کہ نوعمر بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کا یہ واقعہ 15 اکتوبر کو پیش آیا تھا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
مقامی پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے بچے کے والدین نے اس واقعے کی شکایت علاقے کے کچھ بااثر لوگوں سے کی جنھوں نے اس واقعہ پر پنچایت طلب کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ پنچایت نے ان تینوں نوعمر بچوں کو طلب کیا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ تینوں نوعمر بچے سرعام بالکل اُسی طرح اس بچے کے جوتے چاٹیں گے جس طرح اُنھوں نے اسے اپنے جوتے چومنے کا کہا تھا۔
افتخار ملکانی کا کہنا تھا کہ پنچایت کے اس فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر پولیس کے اعلی حکام نے نوٹس لیا اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی ہدایت کی روشنی میں پنچایت میں شامل 27 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کیا ہے۔
مظفر گڑھ پولیس کے ترجمان سے جب یہ پوچھا گیا کہ 15 اکتوبر کو جب پہلے والا واقعہ رونما ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو اس وقت مقامی پولیس نے ان تین نوعمر بچوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی کیوں نہیں کی؟
اس پر افتخار ملکانی کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ معاملہ پولیس کے نوٹس میں نہیں آیا تھا اور جب 21 اکتوبر کو اس واقعے سے متعلق پنچایت بلائی گئی اور پنچایت کے فیصلے پر سزا پر عمل درآمد ہوا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پھر پولیس حکام نے اس واقعے کا نوٹس لیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقوعہ سے متعلق درج ہونے والے مقدمے میں نامزد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انھیں متعلقہ عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس پنچایت میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اس واقعے سے متعلق تھانہ خان گڑھ میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد نے غیر قانونی طور پر ایک پنچایت بلائی جس میں تین نوعمر بچوں کو سزا کے طور پر ایک اور نوممر بچے کے پاؤں چومنے کی سزا سنائی اور پھر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اس مقدمے میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس واقعے سے متعلق ویڈیو ریاض نامی شخص نے سوشل میڈیا پر وائرل کی۔
اس مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں واقعات نہ صرف غیر اخلاقی ہیں بلکہ انسانی وقار کے منافی ہیں۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پنچایت میں شامل افراد نے تین نوعمر بچوں کو متاثرہ بچے کے پاؤں چومنے کے احکامات دے کر نہ صرف غیر قانونی کردار ادا کیا ہے بلکہ وہ انسانیت کی تذلیل کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔
مظفر گڑھ پولیس کے ترجمان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا اس مقدمے میں وہ تین نوعمر بچے بھی بطور ملزم شامل ہیں جنھوں نے 15 اکتوبر کو ایک اور نوعمر بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے ان تینوں کے پاوں چومنے کو کہا تھا تو انھوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔
( بشکریہ : بی بی سی )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مظفر گڑھ پنچایت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
Next Article خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اکادمی ادبیات اور مقتدرہ قومی زبان کی بندش کی تیاریاں اور مظفر گڑھ کی ڈپٹی کمشنر : کشور ناہید کا کالم

جون 20, 2025

پنجاب: مظفر گڑھ میں ماموں اور کزن کی زیادتی کا شکار حاملہ لڑکی نے خودکشی کرلی

اپریل 15, 2025

مظفر گڑھ میں بچے کا ’گینگ ریپ‘، 5 مشتبہ افراد گرفتار

اپریل 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار اکتوبر 23, 2026
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی اکتوبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.