Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گورنر راج کے بعد حکمران اتحاد میں اختلافات : ’ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں‘ : محسن نقوی
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان
  • پشاور میں سکول کی چھت گرگئی : اٹھائیس بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
اہم خبریں

بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار

ایڈیٹراکتوبر 17, 20263 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
balochistan checkpost
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : بلوچستان کے اضلاع قلات اور مستونگ کے درمیان سفر کرنے والے 20 پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ ایک الگ واقعے میں ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیس کی ایک خالی چوکی بھی مسمار کر دی گئی ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق مغوی پولیس اہلکار قلات سے نوشکی جا رہے تھے کہ راستے میں انھیں اغوا کر لیا گیا۔
ایک سینیئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی اہلکاروں کا تعلق رخشان ڈویژن کے چار اضلاع واشک، چاغی، خاران اور نوشکی سے ہے۔ یہ اہلکار قلات پولیس ٹریننگ سینٹر میں تربیت حاصل کر رہے تھے۔
اہلکار کے مطابق پولیس اہلکار چھٹی پر ایک نجی وین میں قلات سے نوشکی جا رہے تھے۔ انھوں نے سربند کا راستہ اختیار کیا تھا، جو دونوں اضلاع کے درمیان مختصر راستہ ہے۔
سینیئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو ضلع قلات کے کسی مقام سے اغوا کرنے کے بعد ضلع مستونگ کی حدود میں منتقل کیا اور پھر انھیں نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔
ان کے مطابق مسلح افراد نے کچھ فاصلے پر گاڑی کے ڈرائیور اور دو سے تین دیگر مسافروں کو چھوڑ دیا، تاہم پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ تاحال کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بلوچستان میں حالیہ عرصے کے دوران سرکاری اہلکاروں کے اغوا کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
گذشتہ جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن اسداللہ کاکڑ اور ان کے ڈرائیور کو اغوا کر لیا تھا۔ تاحال دونوں کی بازیابی نہیں ہو سکی۔
اس سے قبل 20 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر خاران اور اس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج پنجگور کو بھی اغوا کیا گیا تھا، تاہم بعد میں دونوں کو رہا کر دیا گیا۔
دوسری جانب ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی ایک خالی چوکی مسمار کر دی ہے۔
کوئٹہ میں محکمہ پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے پنکئی میں پیش آیا۔
انھوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کے خلاف کارروائی شروع کی، جس کے بعد وہ پنجپائی کی جانب فرار ہو گئے۔

( بشکریہ : بی بی سی )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلوچستان بلوچستان پولیس پولیس اغوا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
Next Article وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دُکی سے اغوا ہونے والے 12 مزدوروں میں سے رحیم یار خان کا ایک مزدور قتل

اکتوبر 5, 2026

کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا

اکتوبر 2, 2026

بلوچستان میں دستی بم حملہ ، پولیس اہلکار زخمی ، افسر سمیت چار افراد اغوا

مئی 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے اکتوبر 18, 2026
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار اکتوبر 17, 2026
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اکتوبر 17, 2026
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟ اکتوبر 17, 2026
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا اکتوبر 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.