ریاض میں شاہ خالد ایئرپورٹ پر میزائل حملہ : متعدد افراد زخمی
ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے شاہ خالد ایئر پورٹ پر میزائل حملہ ہوا ہے جس کے بعد حکام نے درجنوں افراد زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ریاض کے ایک ہسپتال ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے اور انھیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق زخمیوں میں سے اکثریت سعودی شہریوں کی ہے جبکہ بعض زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی مراکز منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز یمن کے حوثیوں نے شاہ خالد ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں پائلٹ سمیت چار افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق قطر اور امارات سمیت ایئر لائنز نے ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی ہیں۔
ریاض ہوائی اڈے پر حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی دارالحکومت میں کل سے ایک بڑی بین الاقوامی تیل کانگریس شروع ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک نوٹس بھی جاری کیا تھا جس میں مسافروں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہوائی اڈے کے لیے روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں کینیڈا، جرمنی اور سپین کے سفارت خانوں نے اپنے شہریوں سے ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ ہونے کی اطلاعات کے بعد اس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی )
اتوار, اکتوبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- ریاض میں شاہ خالد ایئرپورٹ پر میزائل حملہ : متعدد افراد زخمی
- پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ٹی ٹوئینٹی میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
- گورنر راج ، لانگ مارچ۔۔۔درمیانی راستہ؟ نصرت جاوید کا کالم
- انٹرنیشنل مگر مچھ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس : مگرمچھوں نے کیسے آنسو بہائے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
- ریاض ایئر پورٹ پر میزائل حملہ : کئی ہوائی کمپنیوں نے پروازیں منسوخ کر دیں
- نام ور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ارجنٹائن کے میسی کا الوداعی میچ اور 10 نمبر شرٹ کا اعزاز : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم
- لانگ مارچ درہ آدم خیل پہنچ گیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جائے : سہیل آفریدی
- ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
- سابق کور کمانڈر جنرل احسان الحق کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان

