"ایک غروب ہوتے ہوئے سورج نے کہا ہے کوئی میرے بعد جو میری جگہ لے سکے ؟ ایک روشن اور ابھرتے ہوئے ستارے نے کہا ہاں میں کوشش کروں گا”
رابندر ناتھ ٹیگور
کچھ اسی طرح کا منظر کل رات ایک میچ میں دیکھنے میں آیا جس کا میدان سجایا گیا تھا دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی لیونل میسی کی ریٹائرمنٹ کے لیے اور اس کو گراؤنڈ سے خدا حافظ کرنے کے لیے۔ پھر اس کے پاس پر ایک خوبصورت گول نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی نیکوپاز نے کیا بڑے خوبصورت ، شاندار ، کرشماتی کک کے ساتھ ۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ بڑا گول اسی طرح کا تھا جس قسم کا پہلا گول ریل میڈریڈ کی طرف سے خود لیونل میسی نے کیا تھا۔۔ اور ایک سوال کا جواب تو دے دیا کہ ارجنٹائن کی خوابوں سے بھری ٹیم کو شاید نیا 10 نمبر مل گیا ہے ارجنٹائن کی ٹیم میں یہ 10 نمبر نہیں ہے یہ 10 نمبر ایک خواب ہیں اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی یہ جرسی پہننا چاہتا ہے ۔۔
ویسے تو دنیا بھر کی تمام بہترین ٹیموں میں یہ 10 نمبر کی جرسی ایک بڑے کھلاڑی کے پاس ہوتی ہے اور اس دس نمبر کو یہ عزت دی عظیم ترین فٹبالر برازیل کے پیلے نے کہ پیلے کی جرسی کا نمبر 10 تھا اور اس کے بعد یہ 10 نمبر کی جرسی دنیا بھر میں عظیم کھلاڑیوں کا حصہ بن گئی ۔۔لیکن جو عزت اس کو بعد میں لیونل میسی نے بخشی وہ بھی کمال ہے ۔۔ ویسے تو ارجنٹائن کے لوگ جیتے ہی فٹبال کے ساتھ ہیں انہوں نے اپنے جذبات اور اپنے دل فٹبال سے جوڑ لیے ہیں وہ فٹبال کے سوا کچھ نہیں سوچتے ، وہ اپنی ٹیم کے سوا کچھ نہیں سوچتے اور ان کی ٹیم ، ان کے کھلاڑیوں نے کبھی انہیں مایوس بھی نہیں کیا۔۔ یہ ضرور ہے کہ کچھ مواقع پر کوئی میچ میں ہار کر شاید وہ ٹائٹل تو نہ جیت سکے ہوں لیکن فٹبال کے کھیل کو دیکھنے والی عوام کے دل ضرور جیت لیتے ہیں۔۔ فیفا کی خواہش پر ارجنٹائن کے بیونس آئرس کے بڑے سٹیڈیم میں جو رات سجائی گئی اس وقت پاکستان میں فجر کی نماز کا ٹائم ہو رہا تھا اور مجھ سمیت کئی لوگ دھڑکتے ہوئے دل ، جذبات اور نمناک آنکھوں کے ساتھ اس میچ کو دیکھ رہے تھے ۔۔
میرا بیٹا جس کی عمر صرف دس سال ہے خصوصی الارم لگا کر سویا کہ اس عظیم کھلاڑی کو آخری بار کھیلتے ہوئے دیکھے گا یہ طلسماتی کھلاڑی اب نیلی جرسی کے ساتھ فٹبال نہیں کھیلے گا ہاں ہو سکتا ہے کسی کلب کی طرف سے کچھ عرصہ کھیلے لیکن پٹیوں والی نیلی جرسی والا یہ کھلاڑی اب اس پٹیوں والی ٹیم کی طرف سے نہیں کھیلے گا ۔۔ارجنٹائن کی عوام کیا تھی وہ تو بیونس ائر س کے اس سٹیڈیم کے ارد گرد امڈ ائے اسٹیڈیم بھر گیا اور اس کے تمام پرانے ساتھی جو مختلف اوقات میں لیونل میسی کے ساتھ کھیلتے تھے وہ اپنے اس عظیم ستارے کو خدا حافظ کہنے کے لیے اکٹھے ہو گئے۔۔
میچ کا آغاز ہوا اور میچ کا پہلا گول بھی بڑا عجیب تھا کہ وہ بھی لیونل میسی کی مدد سے اوٹمنڈی نے کیا اور اوٹمنڈی کا بھی آخری میچ تھا یہ بھی بڑے شاندار کھلاڑی رہے ہیں ارجنٹائن کی ٹیم کو مسلسل 2014، 2018، 2022 اور 2026 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک لانے میں ان کا بڑا کردار رہا ہے اور 2022 کا فائنل جتوانے میں بھی ان کا بڑا کردار رہا ہے لیکن خدا نے جو عزت لیونل میسی کو بخشی ہے وہ شاید کسی کھلاڑی کو نہ مل سکے۔ ان کے حوالے سے وقت کے عظیم ترین کھلاڑی جس کو GOAT کا لفظ دیا گیا اس پر بحث ضرور ہوتی ہے لیکن فٹبال کو جاننے والے جب چار افراد بیٹھتے ہیں تو اس میں سے تین افراد کا ووٹ لیونل میسی کی طرف ہوتا ہے
نیونل میسی اس میچ میں کچھ ٹوٹے ہوئے دل اور کچھ افسردہ تھے اس کی افسردگی کی یہ وجہ تو ضرور ہو سکتی ہے کہ شاید وہ فٹبال کے کھیل میں قومی نمائندگی نہیں کرے گا لیکن اصل وجہ یہ نہیں تھی اصل وجہ لیونل میسی کے والد کا انتقال تھا جو دو ماہ پہلے ہوا ۔۔شاید دوستوں کو پتہ نہ ہو کہ لیول میسی بچپن میں کچھ طبی معاملات کا شکار تھے اور لوگوں کا خیال یہ تھا کہ شاید یہ بچہ تو نارمل ہی نہیں ہے لیکن اس کے والد نے اس کے گروتھ سے متعلق مسائل کو حل کیا ۔۔بیٹے کو مسلسل آگے بڑھایا اس کی حوصلہ افزائی کی اور دنیا فٹبال کو ایک بہترین کھلاڑی پیش کیا کہ یہ لیونل میسی ہے جس نے بہت شاندار انداز میں اور اپنی مہارت سے دنیا کے کئی کلبز اور اپنے ملک کو کئی بار بڑے عظیم مقام پر لا کر کھڑا کیا ہے یہ ضرور ہے کہ لیونل میسی ریٹائر ہو گیا لیکن جس انداز سے ریٹائر ہوا وہ بڑا شاندار تھا برازیلی عوام سمیت دنیا بھر میں مجھ جیسے شائقین کی نمناک آنکھیں لیونل میسی کا خاندان اور اس کی والدہ موجود تھی جو اپنے بیٹے کو کھیلتا ہوا دیکھ رہی تھی اور اس کے بیٹے کے لیے بجنے والی ہر تالی پہ شاید وہ خدا کا شکر ادا کر رہی ہو۔۔
اور آخر میں جس انداز سے دس نمبر کی جرسی کو عزت اور خوبصورت انداز سے پیش کیا گیا وہ کمال ہے میچ ختم ہوا تمام کھلاڑیوں سے گلے لگایا عوام کھڑی ہوئی اس کے لیے خاص شاعری اور میوزک کا اہتمام کیا گیا کہ اے عظیم کھلاڑی تو نے بہت شاندار کھیلا تیرے کھیل کو ہمیشہ محسوس کریں گے کہ اب لیونل میسی میچ میں نہیں ہیں لیکن جس انداز سے فٹبال آپ نے کھیلی وہ ہمیشہ یادگار رہے گی ہم آپ کو سلام کرتے ہیں فٹبال کے عظیم ستارے آپ کے کھیل کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور بہت ساری ویڈیوز ریفرنس اس کے لیے موجود ہوں گے بتانے کے لیے کہ ہاں یہ لیونل میسی ہے جس کے دور میں ہم فٹبال سے لطف اندوز ہوئے
ارجنٹائن کے میسی کا الوداعی میچ اور 10 نمبر شرٹ کا اعزاز : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم
ایڈیٹر6 Views

