اسلام آباد : پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نرسری میں ایئرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سےلگی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے نرسری میں موجود 14 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں 15 نومولود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی۔

