Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹانک میں خود کش حملہ : 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد لقمہ اجل
  • جنرل عامر رضا کو ترقی دے کر پاکستان کی نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا پہلا سربراہ مقرر کر دیا گیا
  • عوام کا میدانِ جنگ ، جہاں روز حملے ہوتے ہیں : شہزاد عمران خان کا کالم
  • مراکشی افسانہ، بچوں کا جلوس : مصنف ۔۔ محمد شکری / مترجم مبشر علی زیدی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تازیانہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
  • امن سے انتقام تک: ایران کے اہداف واضح نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنوبی پنجاب کی سیاست کا تاج ۔۔ رانا تاج احمد نون : شاکرحسین شاکر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز
اہم خبریں

آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز

ایڈیٹرجولائی 24, 20262 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
maryam nawaz kashmir 2026
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میر پور : وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے مخالف جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور کانپیں ٹانگ رہیں لیکن اب کشمیر کے اصل وارث کشمیر آگئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں میرپور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرپور کی گھن گرج بتا رہی ہے شیر آ نہیں رہا شیر آچکا ہے، مظفر آباد میں ہزاروں افراد نے بارش میں کھڑے ہو کر نواز شریف کی تقریر سنی جبکہ آج میرپور میں گرمی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں میرپور باہر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے مخالفین کی دوڑیں بتا رہی ہیں، ان کی جو کانپیں ٹانگ رہی ہیں وہ بتا رہی ہیں، وہ خود بول رہی ہیں کہ مسلم لیگ(ن) نے آزاد کشمیر کی بازی آزاد کشمیر کے عوام کی مدد سے جیت لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مظفر آباد جلسےمیں کہا میں کشمیر کی بیٹی ہوں تو لوگوں کو اس کی اتنی تکلیف ہوئی، جو نسلاً، خون اور خاندان اور دل سے کشمیری، سوچ سے کشمیری، دماغ اور روح سے کشمیری ہو تو اس کو کشمیری نہ کہوں تو کیا کہوں، میں آج میرپور یا کشمیر نہیں اپنے باپ دادا کے گھر آئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مریم کی والدین، دادا دادی اور نانا نانی بھی کشمیری ہیں اور محاورتاً نہیں خون سے کشمیری ہیں، آپ کے جذبے میں نظر آرہا ہے کہ اب کشمیر کے اصل وارث کشمیر آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آج جب میرپور آئی تو ایسا لگا سب خوب صورت، بہترین اور مہنگے گھر یہاں بنے ہیں لیکن میں نے دیکھا ان گھروں تک پہنچنے کے لیے سڑک ٹوٹی ہوئی ہے یا ہے ہی نہیں، جس شہر نے ملک کو روشن کیا اب اس شہر کے چراغ جلنے کی باری نہیں ہے، آپ نے ملک کو روشن کیا اب وقت آگیا ہے کہ میرپور میں بھی ترقی اور روشنی کے چراغ جلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کو جنت نظیر کہتے ہیں اور یہاں کسی چیز کی کمی نہیں ہے، وسائل ہیں، سیاحت کا محکمہ اٹھائیں تو آزاد کشمیر کا ہر گھر امیر ہوسکتا ہے، ہر سڑک تعمیر ہوسکتی ہے، ہر شہری کو علاج، ہر بچے کو اسکول، ہر آبادی کو علاج اور ہر بستی کو گرین بس چل سکتی ہے اگر کمی ہے تو نواز شریف کی جیسی حکومت کی کمی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا کہا تو دنیا جانتی ہے نواز شریف ان شااللہ ایئرپورٹ بنا کر دم لے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں وسائل کی کمی نہیں ہے، کشمیر میں جذبے کی کمی نہیں ہے، اگر کمی ہے تو بہتر انفرا اسٹرکچر، بہترین اسپتالوں، میٹرو بس، گرین بس اورنج لائن کی کمی ہے، اپنی چھت اپنا گھر کی کمی ہے، نواز شریف اسکولوں، اچھے اسپتالوں کی کمی ہے، پورے آزاد کشمیر کو سیف سٹی بنانے، کسان کارڈ، ہمت کارڈ اور ستھرا پنجاب کی طرح ستھرا کشمیر کی کمی ہے اور سب سے بڑھ کر اس نیت کی کمی ہے جو باتیں نہیں کام کرتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جو 10،10 اور 15 سال سے بیٹھے ہیں لیکن اگر ڈھائی سال میں پنجاب میں اتنے کام ہوسکتے ہیں تو 5 سال میں کشمیر پنجاب سے آگے نکل سکتا ہے، کوئی اور جماعت بتا دے ایک منصوبہ تو چھوڑیں کسی نے کشمیر میں ایک اینٹ بھی لگائی ہو اور جب کرسی لینی ہو اور حکومت بنانی ہوتی ہے تو اپنا نام لیتے ہیں لیکن جب کام کرنا ہو تو کہتے ہیں وفاقی حکومت کام کرے، اگر کام وفاقی حکومت کو کرنا ہے تو پھر آپ کو ووٹ کیوں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں یاد دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ جس سڑک سے چل کر وہ آزاد کشمیر آتے ہیں وہ سڑک بھی نواز شریف نے بنائی ہے، آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ(ن) کا یہی وعدہ ہے جو سہولیات ہم پنجاب کو دے رہے ہیں وہ الیکشن جیت کر ایک دن ضائع کیے بغیر وہ سہولیات ہم آزاد کشمیر کو دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی انتخابات ہوئے نہیں لیکن میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ لے کر آئی ہوں، پنجاب میں دو سال کے اندر دو لاکھ افراد کو اپنی چھت اپنا گھر مل چکا ہے، جن کے پاس زمین نہیں ہے ان ہزاروں افراد کو 5 مرلہ زمین ایک پیسے کے بغیر دی گئی ہے اور وہ مالک بن گئے ہیں، پنجاب میں سرکار کی دو لاکھ ایکڑ زمین غریبوں کو دی تاکہ وہ اپنی روزگار کا سلسلہ شروع کرسکیں۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 24, 2026

ٹانک میں خود کش حملہ : 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد لقمہ اجل

جولائی 24, 2026

جنرل عامر رضا کو ترقی دے کر پاکستان کی نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا پہلا سربراہ مقرر کر دیا گیا

جولائی 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز جولائی 24, 2026
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 24, 2026
  • ٹانک میں خود کش حملہ : 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد لقمہ اجل جولائی 24, 2026
  • جنرل عامر رضا کو ترقی دے کر پاکستان کی نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا پہلا سربراہ مقرر کر دیا گیا جولائی 24, 2026
  • عوام کا میدانِ جنگ ، جہاں روز حملے ہوتے ہیں : شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.