راول پنڈی : پنجاب میں مون سون کی شدید بارشیں جاری ہیں جہاں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے جس کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔منگل کو راولپنڈی میں شدید بارش ہوئی جہاں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے پکارتے رہے۔
کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی لیکن پانی کابہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار شخص کی شناخت ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کے نام سے ہوئی جو اپنی 25 ساہ بیٹی کے ہمرا کار میں سوار تھے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ اسحاق قاضی گھر سے بیٹی کے ہمراہ سرمئی رنگ کی کار میں نکلے جہاں قریبی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث گاڑی بند ہوگئی، اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے جس کے بعد پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم نے دونوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
بی بی سی کے مطابق پولیس کے مطابق، منگل کی صبح 64 سالہ ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈی ایچ اے میں واقع اپنے گھر سے نکلے تھے کہ سڑک پر جمع بارش کے پانی کے باعث ان کی گاڑی بند ہوگئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے باپ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے جس میں ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں کے علاوہ نیوی اور پولیس کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برساتی نالہ آگے جا کر دریاے سواں میں گرتا ہے لیکن اس سے قبل نالے کے اوپر 500 میٹر تک کنکریٹ کور ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق، کنکریٹ کے شیڈ کے نیچے اندھیرے اور پانی کے شدید دباؤ کے سبب آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
( بشکریہ : جیو نیوز ۔۔ بی بی سی )
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

