Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
  • ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
  • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطاء الحق قاسمی کا کالم : ایک مرحوم کے ساتھ لنچ ( دوسرا حصہ )
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : ایک مرحوم کے ساتھ لنچ ( دوسرا حصہ )

ایڈیٹرجولائی 3, 20255 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(گزشتہ سے پیوستہ)
’’عجیب بات ہے۔‘‘’’ہاں، مگر اس سے زیادہ عجیب یہ ہے کہ الیکشن سے پہلے جو مردے کفن میں دفنائے گئے تھے وہ ان سے زیادہ پریشان ہیں۔‘‘’’وہ کیسے؟‘‘’’وہ ایسے کہ الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے کارندوں کے ذریعے ان کے کفن بھی اُتار کر لے گئے اور اس کے بینر بنا لیے۔ اب یہ بیچارے ننگے پڑے ہیں۔ خود میرے ساتھ بھی یہی ہوا ہے میں یہ کفن اپنے ساتھی سے ادھار مانگ کر لایا ہوں۔
اس نے دے تو دیا مگر درخواست کی کہ یار ذرا جلدی آ جانا کہ اگر اس دوران فرشتے آ گئے تو میں ان کو کیا منہ دکھاؤں گا؟‘‘’’یہ تو آپ مجھے بہت عجیب و غریب باتیں بتا رہے ہیں۔‘‘ میں نے اپنی ہنسی ضبط کرتے ہوئے کہا۔’’صاحب! یہ تو کچھ بھی نہیں میں آپ کو ایک اور عجیب بات بتاتا ہوں۔‘‘’’وہ کیا؟‘‘’’اِن دنوں کچھ مردے ایسے بھی آئے ہیں جن کے لواحقین نے کفن کیلئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر بچے کھچے بینر اُتار کر اس کے کفن بنائے۔ چنانچہ بہت سے بینروں پر بڑے بڑے وعدے لکھے ہوئے ہیں۔‘‘’’واقعی!‘‘’’تو کیا میں آپ سے جھوٹ کہوں گا؟ اور ہاں ان مردوں کی وجہ سے قبرستان کے سکون میں خلل بھی بہت پڑا ہے۔‘‘’’وہ کیوں؟‘‘’’یہ بے وقوف الیکشن گزرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کو دیکھ کر اپنے اُمیدوار کے حق میں ’’آوے ای آوے‘‘ کے نعرے لگانے لگتے ہیں۔‘‘’’اس وقت آپ کیا کرتے ہیں؟‘‘’’میں صرف آمین کہتا ہوں۔‘‘’’غمگین اندوہ پوری نے کھانا ختم کر لیا تھا، اب وہ غٹاغٹ پانی پی رہا تھا۔ میں نے جیب میں سے بٹوا نکالا اور پانچ ہزار روپے کا نوٹ بیرے کو دیا کہ باقی پیسے واپس لے آؤ۔‘‘’’ایک ڈبی گولڈ لیف کی بھی لیتے آنا۔‘‘ غمگین اندوہ پوری نے بیرے کو مخاطب کر کے کہا۔’’آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی، میں نے بقیہ رقم بٹوے میں ڈالتے ہوئے غمگین سے مخاطب ہو کر کہا اور پھر میں اس سے اجازت طلب کرنے ہی کو تھا کہ اس نے میرے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا ’’آپ سے ایک درخواست کرنا تھی۔‘‘’’فرمائیے‘‘’’مجھے چند ہزار روپے اُدھار چاہئیں۔‘‘’’وہ کیوں؟‘‘’’میں نے آپ کو بتایا تھا نا کہ میں یہ کفن اپنے ساتھی سے اُدھار مانگ کر لایا ہوں۔‘‘’’ہاں‘‘’’اب میں واپس جاؤں گا تو وہ فوراً اُتروا لے گا۔ دیکھیں نا کوئی آ ہی جاتا ہے کتنی بری بات ہے؟‘‘’’ہاں ہے تو سہی، مگر آپ ان ہزار روپوں کا کیا کریں گے؟‘‘ ’’اپنے لیے کفن خریدوں گا۔‘‘’’وہ کیسے؟‘‘چند روز پہلے ایک صاحب دفن ہوئے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ ولایتی لٹھے کے کئی تھان لے کر آئے تھے اور اب بلیک کر رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے تھے کہ ان کے پاس ایک آدھ دانہ ہی بچا ہے ویسے وہ یہ بات دام بڑھانے کیلئے کئی دنوں سے کہہ رہے ہیں لیکن ممکن ہے اس دفعہ ٹھیک ہی کہہ رہے ہوں۔
’’میں نے بٹوے میں سے پیسے نکالے اور غمگین اندوہ پوری کو دیتے ہوئے کہا:’’یہ میرے پاس آخری ہزار تھے جو پیش خدمت ہیں۔ صرف یہ فرما دیں کہ اس رقم کی واپسی کب ہو گی؟‘‘’’جب آپ دنیا کے جھمیلوں سے فارغ ہو کر ہمارے درمیان تشریف لائیں گے۔‘‘ غمگین اندوہ پوری نے کہا ’’اور انشاء اللہ آپ جلد آئیں گے۔‘‘’’آپ کو یہ بددعا دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔‘‘ میں نے اس ساری گفتگو کے دوران پہلی دفعہ غمگین کو غصے سے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔’’معافی چاہتا ہوں اگر آپ کو میری بات سے دکھ پہنچا ہے مگر بہت سے لوگ صرف اپنی ڈوبی ہوئی رقم کی وجہ سے فوت ہو جاتے ہیں۔ کل ایک شیخ صاحب دفن ہونے کے تھوڑی دیر بعد اُٹھ بیٹھے اور پوچھنے لگے کہ وہ مردود شیدا کہاں ہے جو میرے پانچ ہزار روپے مار کر یہاں آ گیا ہے۔ضبط کے باوجود بے ساختہ میری ہنسی نکل گئی۔ میں غمگین اندوہ پوری کو داد دینے کیلئے اپنا ہاتھ اس کے شانوں پر رکھنے ہی کو تھا کہ وہ اچانک میری نظروں سے غائب ہو گیا۔ قبرستان کی طرف کھلنے والا دروازہ ابھی تک کھلا تھا مگر میں نے اپنا رُخ بازار کی طرف کر لیا جہاں انسانوں کا ایک ہجوم سائیکلوں، موٹرسائیکلوں، کاروں، اسکوٹروں، بسوں اور ویگنوں پر افراتفری کے عالم میں کسی بے سمت منزل کی طرف بھاگا چلا جا رہا تھا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطاء الحق قاسمی کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ : دو تہائی اکثریت کا "خمار”
Next Article حامد میر کا کالم : سیاہ دل لوگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)

ستمبر 28, 2026

معرکۂ ناحق ، اور بیگم ملا بک بک کی مارشل لائی نگاہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 27, 2026

ہم کب مرتے ہیں ؟ زندگی ، موت اور لاتعلقی کے درمیان معلق ایک سوال ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ستمبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا اکتوبر 2, 2026
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ستمبر 30, 2026
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے ستمبر 30, 2026
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ستمبر 30, 2026
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام ستمبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.