Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈرونز کی تباہی کے بعد بھارتی فوج ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے لگی، چھے افراد ہلاک : پاک فوج نے بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا
اہم خبریں

ڈرونز کی تباہی کے بعد بھارتی فوج ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے لگی، چھے افراد ہلاک : پاک فوج نے بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

ایڈیٹرمئی 9, 202510 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
islamabad shelling PTI oct 24
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وہاڑی،پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دئیے گئے ۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 1 ڈرون کو وہاڑی ، 1 پاکپتن ، 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا،اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز لائن آف کنٹرول اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہونے والی انڈین فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ 29 زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ نقصانات کی تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیلنگ کے نتیجے میں دو مکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے چھ افراد کا تعلق کوٹلی (4)، بھمبر (1) اور باغ (1) سے ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے 29 افراد میں نو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں کا تعلق کوٹلی، بھمبر، باغ، نیلم، پونجھ اور حویلی سے ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کیے جا رہےتھے،جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پردیکھاجارہاہوتا ہے، ہمارےائیرڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہےکہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کرلیتا ہے۔ بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے5 شہری شہید ، 7 زخمی ہو گئے۔
بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہیں۔آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ بنڈلی کوٹلی میں بھارتی گولہ باری سے ایک شہری شہید ہو گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات بھر سول آبادی پر گولہ باری جاری رہی، بھارتی گولہ باری سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شہری شہید بھی ہوا۔
بی بی سی کے مطابق بعض پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں درجنوں انڈین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اعداد و شمار کی تصدیق کرنا مشکل ہو رہا ہے۔رواں ہفتے کے اوائل میں پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ 40 سے 50 انڈین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔جب ہم نے اس حوالے سے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے بدھ تک 25 انڈین فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو بھی ’نقصان اٹھانا پڑا ہے‘ تاہم وزیر دفاع نے بتایا کہ ان کے پاس اس حوالے سے اعداد و شمار نہیں ہیں۔
ان کا دعویٰ ہے کہ انڈیا نے لڑائی شروع کی اور اس کے بعد انڈیا کے دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ دلی نے دونوں دعوؤں کی تردید کی ہے۔ بی بی سی آزادانہ طور پر ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کرسکا۔انڈین وزارت دفاع نے بی بی سی کو بتایا کہ انڈین فوج کو ہونے والے نقصان سے متعلق کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔اس سے قبل ایک پریس ریلیز میں انڈین فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے انڈین دفاعی انفراسٹرکچر پر داغے گئے ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنائے ہیں اور اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علی شاذف کا کالم : امن بے بس عوام کی خاطر
Next Article اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 3647 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.