Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی گرم جوشی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
  • ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
  • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : انقلاب کے لیے بنجر زمین اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے جنونی
لکھاری

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : انقلاب کے لیے بنجر زمین اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے جنونی

ایڈیٹراپریل 14, 202531 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لینن نے کہا تھا کہ غربت اگر انقلاب پیدا نہیں کرتی تو جرائم پیدا کرتی ہے۔ پاکستان میں لاقانونیت، انتشار اور افراتفری اپنے عروج پر ہے۔ لسانیت، صوبائیت اور مذہبی جنونیت کے ایٹم بم پھٹنے کے لیے تیار ہیں اور تباہی و بربادی کا ایسا چین ری ایکشن شروع کر سکتے ہیں جو اس ملک کی بنیادوں کو ملیامیٹ کر سکتا ہے۔
بنگلہ دیش کے بعد پاکستان میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔ کے ایف سی اور امریکی مصنوعات بیچنے والی دکانوں پر لاٹھیوں، سریوں اور پتھروں سے حملے کیے گئے۔ کے ایف سی کے فرینچائز بند کر دیے گئے اور امکان ہے کہ بہت جلد وہ اپنا بوریا بسترا سمیٹ کر چلے جائیں گے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان بلووں کے پیچھے کوئی سیاسی شعور یا پختہ لائحہ عمل نہیں ہے بلکہ یہ سب مذہبی جنونیت کے سبب کیا گیا ہے۔
غربت اور مفلسی کے مارے عوام تعلیم و شعور سے بھی عاری ہیں۔ ریاست نے ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت عوام کی اکثریت کو تعلیم سے محروم رکھا ہے اور باقی افراد کو ایسی تعلیم دی کہ وہ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود سوچ بچار کرنے، نتائج پر پہنچنے اور اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔
سماجی بے ساختہ پن ناخواندہ یا نیم خواندہ طبقے تک محدود نہیں ہے بلکہ نام نہاد اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ بھی اسی بے ترتیبی کا شکار ہے۔ کل میری ملاقات ایک بہت سینیر ڈاکٹر صاحب سے ہوئی جن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انہیں ایسے ڈاکٹر نہیں ملتے جنہوں نے طبی سائنس اور ریسرچ کے شعبوں میں کوئی نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔ بین الاقوامی کانفرنسز میں انڈیا سے بہت سے ڈاکٹرز کو اپنی تحقیقات پیش کرنے کی دعوت دی جاتی ہے لیکن پاکستان سے شاذونادر ہی ایسا ہوتا ہے۔
پاکستانی اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ صرف گاڑیوں اور بنگلوں کے بارے میں سوچتا ہے اور انہی اشیا کے حصول کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے۔ یہ پڑھا لکھا طبقہ اپنے ہی ملک کو آگ لگانے والے مذہبی جنونیوں سے کسی طور بھی کم نہیں ہے کیونکہ اعلیٰ تعلیم کو معاشرے کی فلاح و بہبود کی بجائے مال و دولت کی ہوس مٹانے کے لیے استعمال کرنا بھی قیمتی مصنوعات کو آگ لگانے کے مترادف ہے۔
اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ پسے ہوئے معاشروں کو سدھارنے کے لیے انقلابات کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن انقلاب کے لیے بھی تعلیم نہیں تو کم سے کم شعور کی ضرورت ضرور ہوتی ہے۔ پاکستانی قوم کسی بھی طرح کا شعور حاصل کرنے کے لیے فی الحال تو بالکل بھی تیار نہیں ہے۔ اور اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ بھی شامل ہے۔ یہ زمین انقلاب کے لیے اس وقت تک بنجر رہے گی جب تک اسے علم و آگہی سے زرخیز نہ کر دیا جائے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعدالت نے خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیں
Next Article سپریم کورٹ : اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی گرم جوشی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 3, 2026

روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم

اکتوبر 2, 2026

کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا

اکتوبر 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی گرم جوشی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 3, 2026
  • روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم اکتوبر 2, 2026
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا اکتوبر 2, 2026
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ستمبر 30, 2026
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے ستمبر 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.