مظفر گڑھ میں ایک بچے کے مبینہ گینگ ریپ کرنے کے الزام میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مظفر گڑھ کے شاہ جمال تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 375-اے (گینگ ریپ) اور 377-بی (ایک نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی) کے تحت درج کی گئی تھی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان ایک نابالغ بچے کو آم کے باغ میں لے گئے اور اس کے ساتھ بدفعلی کی۔
ترجمان کے مطابق قبل ازیں مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر ڈاکٹر محمد رضوان خان نے بھی شاہ جمال تھانے کی حدود میں ہونے والے گینگ ریپ کا نوٹس لیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ فیصل آباد کے چک 437 جی بی میں 16 سالہ لڑکی کو اغوا اور مبینہ گینگ ریپ کرنے کے الزام میں 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ پنجاب پولیس نے لاہور میں ایک خاتون کا گینگ ریپ کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا تھا۔
گزشتہ برس غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ساحل کے 6 ماہ کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ملک بھر سے بچوں سے زیادتی کے کل ایک ہزار 630 واقعات رپورٹ ہوئے۔
2024 کے پہلے 6 ماہ میں بچوں سے جنسی زیادتی کے 862 کیسز، اغوا کے 668، بچوں کے گمشدگی کے 82 اور بچوں کی شادیوں کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے، اسی طرح جنسی زیادتی کے بعد پورنوگرافی کے 48 کیسز بھی ریکارڈ ہوئے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

