ملتان : ملتان یونین آف جرنلسٹس( ایم یو جے ) کے انتخابات برائے سال 2025 میں ملک شہادت حسین صدر اور مظہر خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ۔ نائب صدور کی نشستوں پر طارق انصاری اور شاہد سٹھو نے کامیابی حاصل کی۔ غلام دستگیر چوہان اور رانا بلال جوائنٹ اورسعید مکول فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ۔ مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر منصور عباس نے سب سے زیادہ 189 ووٹ حاصل کیے ، دوسرے نمبر پر ناصر ظہیر نے 181 اور تیسرے نمبر پر وسیم خان بابر نے 174 ووٹ حاصل کیے ۔ مجلس عاملہ کے دیگر کامیاب امیدواروں میں مکرم علی خان ، رانا عرفان الاسلام ، تنویر گیلانی ، صالحہ ملک ، انیلہ اشرف، وسیم خان اور اظہر حسین شامل ہیں ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی طاہر ندیم نے نتائج کا اعلان کیا ۔
ایم یو جے انتخابات : شہادت حسین ، صدر ،مظہر خان جنرل سیکریٹری منتخب : مجلس عاملہ پر منصور عباس کا پہلا ، ناصر ظہیر کا دوسرا نمبر
ایڈیٹر58 Views
Previous Articleانگریز شادی کیوں نہیں کرتے؟ ۔۔فیضان عارف کا کالم / لندن کی ڈائری
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم : نئے ریاستی اہداف!

