راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج فتنہ الخوارج اور اس کے سہولت کاروں کو شکست دے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی کے لیے جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے جوانوں، افسروں کے عزم اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں، شہدا کو نہ بھولیں گے، نہ خوں رائیگاں جائے گا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج، دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے تعاون سے دہشت گردی کا خاتمہ کرےگی، ملک میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام یقینی بنائیں گے، ملک میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور اس کے سہولت کاروں سمیت شکست دیں گے، آرمی چیف نے اہلکاروں اور افسروں کے عزم اور جذبہ کو سراہا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوان شہید ہو گئے تھے۔
اس حملے کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ نے جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے حملے کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 16 بہادر جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے راجگال میں پاک۔افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی تھی، فورسز کی کارروائی میں 4 خارجی مارے گئے تھے۔
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

