Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » انصار عباسی کا تجزیہ : حکومت اور پی ٹی آئی میں دو ملاقاتیں ہو چکیں، اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست رابطہ نہیں ہوگا
تازہ ترین

انصار عباسی کا تجزیہ : حکومت اور پی ٹی آئی میں دو ملاقاتیں ہو چکیں، اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست رابطہ نہیں ہوگا

ایڈیٹرنومبر 21, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
PTI flag
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور ان ملاقاتوں کا مقصد باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کے امکانات پر غور کرنا ہے۔
دونوں فریقوں کے درمیان حالیہ رابطے (جیسا کہ دی نیوز اور روزنامہ جنگ نے ایکسکلیوسیو خبر شائع کی تھی) کے بعد یہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصد باضابطہ بات چیت کے آغاز کے امکانات پر بات کرنا ہے۔
اگر دونوں فریق مذاکرات کیلئے راضی ہوتے ہیں تو یہ ایک اہم پیشرفت ہوگی، اگر آئندہ چند روز میں ایسا ہو جاتا ہے تو یہ پیشرفت پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاجی مارچ کی کال واپس لینے کا باعث بن سکتی ہے۔
مذاکرات سے قبل مشاورتی عمل میں مصروف شخصیات باضابطہ مذاکرات کا عمل شروع کرنے کیلئے کسی معاہدے پر اتفاق کر لیتی ہیں تو حتمی منظوری کیلئے وہ اپنی اپنی متعلقہ اعلیٰ ترین قیادت سے رجوع کریں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی کے معاملے میں موجودہ مذاکرات میں شامل افراد عمران خان سے منظوری لیں گے۔
حکومت کے معاملے میں دیکھیں تو وہ اہم شخصیت جو اِس وقت پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت میں مصروف ہے، دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے آغاز کیلئے وزیراعظم / اسٹیبلشمنٹ کی منظوری حاصل کرے گی۔
حکومت میں شامل لوگ بشمول وفاقی کابینہ کے بیشتر ارکان کو ان مذاکرات کے حوالے سے علم نہیں لیکن عمران خان کے معاملے میں دیکھیں تو اُنہیں پوری صورتحال کا علم ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کی پارٹی میں سے کون کس سے رابطے میں ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ پی ٹی آئی میں اور کون کون اس پیشرفت سے آگاہ ہے۔
دی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی رابطے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ان میں سے ایک میٹنگ میں صرف دو افراد نے شرکت کی، ہر فریق کی طرف سے ایک ایک نمائندہ شامل ہوا تھا۔ دوسری میٹنگ میں تین لوگوں نے شرکت کی، یہ رابطے اعلیٰ سطح کے ہیں۔
بریک تھرُو کی صورت میں مذاکراتی عمل شروع ہوگا تاہم پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان براہ راست کوئی بات چیت نہیں ہوگی، موجودہ مرحلے پر دونوں فریقین جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پہلے ماننے اور اس کے بعد مذاکرات کا معاملہ نہیں ہوگا۔
سیاسی طور پر پی ٹی آئی جو بھی کہے، پارٹی کے بانی چیئرمین اور حکومت کیساتھ ان مذاکرات میں مصروف لوگ جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل شروع ہونے کی صورت میں دونوں فریق اپنے اپنے مطالبات پیش کریں گے، جو بریک تھرو کی صورت میں باضابطہ بات چیت کرنے والوں کے رو برو پیش کیے جائیں گے۔
دی نیوز کے پاس اُن تینوں افراد کے نام ہیں جو باضابطہ مذاکرات سے قبل ہونے والی بات چیت میں مصروف ہیں۔
دی نیوز کے ساتھ معلومات شیئر کرنے والے ذرائع نے یہ شرط رکھی تھی کہ فی الحال ان کے نام سامنے نہیں لائے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے وہ لوگ جو دی نیوز کی منگل کو شائع ہونیوالی خبر کی تردید کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنے رہنماؤں یعنی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے سوال کریں کہ منگل کو اُن کی عمران خان کے ساتھ خصوصی طور پر دو گھنٹے سے زائد کی ملاقات کا انتظام کس نے کیا تھا۔ بدھ کو ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کے ان دو اہم رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کی تاکہ باضابطہ مذاکرات سے قبل ہونے والی بات چیت کے حوالے سے پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، یہ ملاقات بھی کس نے کروائی تھی؟
(بشکریہ: جیو نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

احتجاج گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : ناقص گورننس میں امیدافزا باتیں مگر کیوں کر؟
Next Article حامد میر کا کالم : فریادِ بلوچستان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 29, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ

فروری 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.