اسلام آباد :بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بازیاب ہونے والے وکیل انتظار پنجوتھا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
اٹک پولیس نے انتظار حسین پںجھوتا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا۔ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انتظار حسین پنجھوتا کے مبینہ اغوا و لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج ہے۔
ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ اٹک پہنچے اور انتظار حسین پںجھوتا کو حفاظتی تحویل میں لے کر اسلام آباد لےآئے۔ انتظار حسین پںجھوتا کو اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے اغوا کاروں سے بازیاب کرایا تھا۔ اغوا کار کراس فائرنگ کرتے ہویے گاڑی ویرانے میں چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے۔ انتظار حسین پںجھوتا گاری سے ہاتھ پاؤں بندھی حالت میں بازیاب ہوئے تھے۔
اسلام آباد پولیس انتظار حسین پںجھوتا کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں بازیابی ڈال کر رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ انتظار حسین پںجھوتا سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔ انتظار حسین پںجھوتا نے بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ ملزمان دو کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے رہے۔
(بشکریہ : ایکسپریس نیوز )
جمعرات, اکتوبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- نام ور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ارجنٹائن کے میسی کا الوداعی میچ اور 10 نمبر شرٹ کا اعزاز : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم
- لانگ مارچ درہ آدم خیل پہنچ گیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جائے : سہیل آفریدی
- ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
- سابق کور کمانڈر جنرل احسان الحق کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان
- دُکی سے اغوا ہونے والے 12 مزدوروں میں سے رحیم یار خان کا ایک مزدور قتل
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کی ’گورنر راج ‘کی طرف پیش قدمی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ہر صوبے کے لیے ایمرجنسی یا گورنر راج کا جواز : نصرت جاوید کا کالم
- ماں کہانی سنا ۔۔۔ رضی الدین رضی کی نظم
- ایمان مزاری اور ہادی علی کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی: ڈی ایس پی کی گرفتاری کا عندیہ

