دبئی : صدر پاکستان آصف علی زرداری کا دبئی ائیر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا۔ ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ایوان صدر کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسپتال میں صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا۔
ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری گھر منتقل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے تھے، انہیں دبئی میں 2 روز قیام کرنا تھا۔صدر زرداری کی دبئی روانگی کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
( بشکریہ : جیو نیوز)
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

