باجوڑ:سیکورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 9 خوارجی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک خوارجیوں میں 2 خود کش بمبار اور ایک اہم خوارجی رہنما سعید المعروف قریشی استاد شامل ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جن کا نشانہ سیکورٹی فورسز اور معصوم شہر بنتے رہے ہیں۔علاقے میں موجود دیگرخوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
جمعرات, اکتوبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- نام ور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ارجنٹائن کے میسی کا الوداعی میچ اور 10 نمبر شرٹ کا اعزاز : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم
- لانگ مارچ درہ آدم خیل پہنچ گیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جائے : سہیل آفریدی
- ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
- سابق کور کمانڈر جنرل احسان الحق کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان
- دُکی سے اغوا ہونے والے 12 مزدوروں میں سے رحیم یار خان کا ایک مزدور قتل
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کی ’گورنر راج ‘کی طرف پیش قدمی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ہر صوبے کے لیے ایمرجنسی یا گورنر راج کا جواز : نصرت جاوید کا کالم
- ماں کہانی سنا ۔۔۔ رضی الدین رضی کی نظم
- ایمان مزاری اور ہادی علی کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی: ڈی ایس پی کی گرفتاری کا عندیہ

