اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 32 پیسے تک کمی کا اعلان کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح مٹی کا تیل 2.15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے ہو گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہوگا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )
پیر, نومبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

