سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ کار سوار فیملی میکلوڈ روڈ لاہورکی رہائشی ہے اورلاہور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ بھلوال کے قریب موٹر وے پر اچانک سب پر بے ہوشی طاری ہوگئی جس پر ڈرائیور عمر قاسم نے گاڑی روک دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔
کار ڈرائیور نے پولیس کو بتایا ہے کہ راستے میں ایک خاتون کی طبعیت خراب ہوئی تھی تو انہوں نے جوس پیا تھا۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں سے 2 جوس کے ڈبے ملے ہیں جن میں سے ایک ڈبے کی ڈیٹ ایکسپائر ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

