راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ فوج کے قوانین کی خلاف ورزی پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو حراست میں لیکر ان کے کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
عمران خان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری سے مجھے کوئی ڈر نہیں ہے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس حوالے سے جاری ایک اور بیان میں کہا تھا کہ مجھے اندر کرنے کے لیے فیض حمید کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، فیض حمید سے بیان دلوا کر مجھے ملٹری کورٹ کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ٹی ٹوئینٹی میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
- گورنر راج ، لانگ مارچ۔۔۔درمیانی راستہ؟ نصرت جاوید کا کالم
- انٹرنیشنل مگر مچھ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس : مگرمچھوں نے کیسے آنسو بہائے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
- ریاض ایئر پورٹ پر میزائل حملہ : کئی ہوائی کمپنیوں نے پروازیں منسوخ کر دیں
- نام ور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ارجنٹائن کے میسی کا الوداعی میچ اور 10 نمبر شرٹ کا اعزاز : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم
- لانگ مارچ درہ آدم خیل پہنچ گیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جائے : سہیل آفریدی
- ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
- سابق کور کمانڈر جنرل احسان الحق کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان
- دُکی سے اغوا ہونے والے 12 مزدوروں میں سے رحیم یار خان کا ایک مزدور قتل

