Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک مہینے تک دھرنا دینے کیلیے تیار، لیاقت باغ میں بستی بسائیں گے، حافظ نعیم
اہم خبریں

ایک مہینے تک دھرنا دینے کیلیے تیار، لیاقت باغ میں بستی بسائیں گے، حافظ نعیم

ایڈیٹرجولائی 27, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راولپنڈی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں اور یہ مطالبہ کرنے والا کسی کا ایجنٹ تو ہوسکتا ہے مگر ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا، ہم عوامی مسائل کیلیے ایک ماہ تک بھی دھرنا دینے کو تیار ہیں۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ملک میں فارم 47 والوں کو مسلط کردیا گیا ہے جس کے باعث حالات بہت خراب ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے آج بھائی بھائی کو قتل کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کی بات ہورہی ہے مگر ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جب فارم 45 موجود ہیں تو اس کے مطابق جس کو مینڈیٹ ملا اُسے حکومت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فارم جب فارم 45 موجود ہیں تو اُس بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جسے مینڈیٹ عوام نے دیا اُسے حکومت دی جائے اور فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ لوگوں کو ہٹایا جائے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو، پی پی کا یا پھر پی ٹی آئی وہ ایجنٹ ہوسکتا ہے اور ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا کیونکہ نئے الیکشن میں پھر سے بندر بانٹ ہوگی اور پھر شور مچانے والے بھی اپنا شیئر مانگیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کچھ جماعتیں نئے الیکشن کا شور اس لیے کررہی ہیں کیونکہ اُن کا شکوہ ہے کہ انہیں حصہ نہیں دیا گیا اسلیے وہ اب نئے الیکشن سے حصہ مانگنا چاہ رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب حکومت کو آئی پی پیز کے دھندے کو ختم کر کے اپنے اخراجات کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینا ہوگا، 80 فیصد سے زائد آئی پی پیز حکومتی شخصیات کی ہیں اور وہ سرمایہ دار ہر جماعت میں ہیں اور ہماری جیبوں سے انہیں 500 ارب سے زائد کی رقم ادا کی جارہی ہے، اب یہ آئی پی یپز کا دھندا نہیں چلے گا اور ان میں سے کام نہ کرنے والی بیشتر کمپنیوں کو حکومت کو بند کرنا ہوگا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ملک میں مخصوص طبقے کو مفت پیٹرول، بجلی، گھر اور گیس مل رہی ہے جس کے اخراجات غریب اپنی جیب سے ادا کرتا ہے جبکہ آئی پی پیز کو اربوں روپے کی ادائیگی بھی عوام کی جیب سے کی جاتی ہے اور بل سے رقم وصول کی جاتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ دھرنا مخصوص طبقے بیورو کریٹس، فوج اور ججز کو دی جانے والی مراعات کے خاتمے تک جاری رہے گا اور حکومت کو بھی آئی پی پیز کے معاملے پر معاہدے ختم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت ٹیکس لیتی ہے تو ہر بچے کو معیاری تعلیم بھی فراہم کرے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ایک سال میں تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں دیے جبکہ ہزاروں ایکڑ زمین والے جاگیرداروں نے پانچ ارب روپے کا ٹیکس بھی نہیں دیا، تنخواہ دار جاگیردار کا بوجھ کب تک اٹھائے گا، جاگیرداروں پر ٹیکس لگاؤ، تنخواہ دار سے اور بجلی بلوں سے ٹیکس ہٹاؤ۔
حکومت کی مذاکرات کی پیش کش پر حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی آئین و قانون پر یقین رکھنے والی سنجیدہ جماعت ہے، اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہمارے تمام گرفتار کارکنان کو رہا کرے پھر ہم سمجھیں گے کہ بات چیت میں انتظامیہ سنجیدہ ہے۔
حافظ نعیم نے کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی فی الحال یہاں بیٹھیں گے کیونکہ ہم بدامنی نہیں چاہتے، اگر یہاں پر ایک ماہ بھی بیٹھنا پڑا تو پھر بیٹھیں گے تاہم مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور ہوسکتا ہے کہ ڈی چوک کی طرف پیش قدمی کریں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدہ ہوئی تو بات کریں گے ورنہ دھرنا جاری رہے گا، اگر ہم خواتین کے احتجاج کی کال دیں تو کل خواتین بھی باہر نکل آئیں گی ہم کسانوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ بھی آئیں اور دھرنے میں شامل ہوں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے کارکنان کو رہا کیا جائے، کارکنان رہا ہوئے تو حکومت کی سنجیدگی کا پتہ چلے گا، اپنے کوئی وقت نہیں دیں گے، 1 ماہ بھی دھرنا چلا تو ہم تیار ہیں ہمارے کارکنان اب بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہم ڈی چوک جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حق کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہم کسی سے لڑیں گے نہیں، ہم لیاقت باغ میں ایک نئی بستی بسانے آئیں ہیں، لوگ یاد رکھیں گے کہ کوئی آیا تھا۔
(بشکریہ:جیونیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جماعت اسلامی حافظ نعیم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ : احتجاج ، دھرنااورمعیشت پر بڑحتا ہوا دباؤ
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم : مورچہ بند سیاست
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

1971 کے بعد پہلی بار ڈھاکہ یونیورسٹی میں جماعت اسلامی کی جیت : بنگالیوں کے قتل عام کے بھی الزامات

ستمبر 11, 2025

جماعت اسلامی کی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر ہڑتال

اپریل 26, 2025

جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات، ریڈزون جانیوالے راستے بند

اپریل 20, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.