نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئےکینیڈا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔نیویارک میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔کینیڈا کی جانب سے ارون جانسن نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹ کےنقصان پر حاصل کرلیا۔کینیڈا کے خلاف محمد رضوان نے نصف سنچری بنائی جب کہ بابراعظم نے33، صائم ایوب نے 6 اور فخر زمان نے 4 رنز بنائے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر پلیئر آف دی میچ قرار دیے گئے انہوں نے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔آج پاکستان ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا تھا۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، فخرزمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد عامر بھی شامل تھے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
- جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
- مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

