( گزشتہ سے پیوستہ )
دو تین اچھی فین فالونگ رکھنے والے میرج بیورز کو سلیکٹ کیا۔۔اور ان کے مالکان سے بات کی۔۔انہوں نے لڑکی کی تصویر لی کہ انتہائی صورت حال میں لڑکے والوں کو دکھانی پڑے گی۔۔
میں نے حیرانی سے پوچھا ” انتہائی صورت حال کیا مطلب؟؟؟“
” مطلب یہ کہ کچھ لوگ شکل پہلے دیکھتے بات بعد میں کرتے۔۔۔“
اب انہوں نے مجھے چند پرپوزل کی سی ویاں (سی وی ) بھیجںیں۔۔اور پوچھا کہ ان میں سے کس کو تصویر دکھائیں ۔۔۔میں نے دوست کو سینڈ کی۔۔اس نے چار پروفائلز کو اوکے کردیا کہ ان میں سے جس سے بھی بات بن جائے منظور ہے۔۔
بیورو والے نے باری باری ان سب کو تصویر دکھائی۔۔اب ایک ایک کی تفصیل میں جاکر طول دیا تو تحریر کا اگلا حصہ بن جاے گا ۔سب کے اعتراضات ایک ہی فہرست میں جمع کردیتی ہوں۔
رنگ زیادہ گورا نہیں۔۔
عمرزیادہ ہے۔
بہاولپور سے نہیں چاہیے۔۔۔ دور ہے۔۔۔( کتنا دور؟؟؟ بہاولپور مریخ پر ہے کیا؟؟؟)
بال دکھاؤ۔۔
بال دکھائے تو اعتراض یہ تو چھوٹے ہیں۔
لمبے بالوں میں دکھائی تب نیا اعتراض براؤن کیوں ہیں کالے ہونے چاہیئں تھے
جب بتایا کہ کالے بھی ہو سکتے ہیں آپ ہامی تو بھرو؟
پھر گردن پر اعتراض آگیا کہ صراحی جیسی کیوں نہیں۔۔۔اب بندہ کہے
” اے ناہنجار انسان مادہ زرافے یا اونٹنی سے شادی کر لو پھر “۔
سرکاری نوکریوں یا اچھے عہدے والے پروپوزل کا تو پوچھیں مت۔ انہوں نے تو سیدھا سیدھا منہ کو مل لی ہے ۔۔ان کی واحد ڈیمانڈ سرکاری نوکری والی لڑکی ہی ہے۔۔۔اٹھارہ گریڈ میں لڑکا ہے تو لڑکی بھی اسی گریڈ کی چاہیے۔۔جتنا اچھا رشتہ ہوگا ۔۔سرکاری نوکری یا ڈاکٹری کی ڈگری سے کم کی لڑکی پر کسی صورت راضی نہ ہونگیں۔۔۔
آج کسی بھی اچھے رشتے والوں کی ڈیمانڈز اٹھا کر دیکھ لیں۔۔کماؤ بہو بمعہ اچھی خاصی سیلری سے کم تو چاہیئے ہی نہیں۔۔۔
ان کا مقصد اپنی فیملی میں کمانے والے ایک اور فرد کا اضافہ کرنا ہے اور بس۔۔۔
وہ اور دور تھے جب گھر بسانے کو۔۔۔نسلیں سنوارنے کو۔۔اچھے اقدار لے کر آنے والی شریف سی گھریلو لڑکی چاہیے ہوتی تھی۔
۔۔اب تو اے ٹی ایم مشین چاہیے۔۔جو جہیز بھی ٹرک بھر کر لاے۔( ہم دنیا دکھاوے کو جہیز لعنت ہے کہہ کر سرسری سا منع کریں گے لیکن سمجھا کریں جہیز ہمیں پھر بھی چاہیے) ۔
لڑکی کمائے بھی ۔۔ گھر بھی سنبھالے اس کے ساتھ ہی اولاد نرینہ سے بھی گھر بھر دے۔۔
اب یہ بات بھی نہیں کہ لڑکی کسی کو پسند نہیں آِئی۔۔چند ایک کو پسند بھی آئی۔۔اب ان کا حال سن لیں۔۔۔ایک تیس یا پینتس سالہ مرد کو پسند آئی۔۔۔اس نے والدین سے بات کی۔۔ اگلے دن اس نے یہ کہہ جواب دے دیا کہ لڑکی سرائیکی ہے۔۔۔میری ماں کو سرائیکی لوگ پسند نہیں۔۔۔۔
کیوں پسند نہیں یہ بھی پوچھ لیتے ماں سے؟؟
تو بولا کچھ عرصہ قبل میری ماں کے سرائیکی ہمسائیوں نے انہیں پریشان کیا تب سے ان کو سرائیکی نا پسند ۔
دل تو چاہا اس سے کہوں کہ پنجابی کون سا امن کی فاختہ مشہور ہیں؟؟۔
ان کی زبان تو اتنی ہر دلعزیز ہوتی کہ پورے پاکستان میں بندہ جو مرضی زبان بولتا ہو لڑائی پنجابی زبان میں ہی کرتا ہے۔۔۔ ہم نے تو سب پنجابیوں کے خلاف کینہ کبھی نہ پالا ۔پانچوں انگلیاں برابر تھوڑی ہوتی ہیں۔۔۔۔ لیکن اتنی عقل ہوتی توجھٹ سے انکار تھوڑی کرتے۔۔۔
۔ . ایک اور صاحب کو لڑکی پسند آئی اس کے ماں باپ حیات نہ تھے۔۔بہن بھائی بھی سب شادی شدہ۔۔اس کا انکار ہفتے بعد آیا۔۔۔
جواز یہ تھا کہ میرے بہنوئی نے دھمکی دی ہے کہ اس کی ان پڑھ گنوار بھانجی سے شادی نہ کی تو میری بہن کو طلاق دے دے گا۔۔۔۔
کہنا تو بنتا تھا کہ ایسی شادی سے علیحدگی ہی بہتر ہوتی ہے۔۔جو اس قسم کی بلیک میلنگ پر چل رہی ہوکہ سسرال سے جو بھی منوانا ہو طلاق کی دھمکی سے منوایا جائے۔۔۔ اور میرے مطابق سب سے گھٹیا مرد یہی ہوتے ہیں ۔۔
بیویاں ہزار مجبوریوں کے ہاتھوں خاموش ہوکر نبھاہ تو رہی ہوتی ہیں۔۔لیکن شوہر کی عزت محبت سب ختم ہوجاتی ہے ان کے دل سے۔
۔۔۔بہرحال اس ساری صورت حال کے بعد لڑکی دلبرداشتہ ہوچکی تھی۔۔۔اس نے اپنے کام پر فوکس کرلیا۔۔اور میں نے بھِی اب اسے شادی کرنے کامشورہ دینے سے پرہیز کیا۔۔۔
پانچ چھ سال اسی طرح گزرگئے۔آج شہر کے پوش علاقے میں بہت بڑے بیوٹی سیلون کی مالک ہے۔۔۔سکون سے زندگی گزار رہی ہے۔۔۔بہن بھائی سب کو سپورٹ بھی کر رہی ہے ۔۔ان کے بچوں کو اپنے بچوں کی طرح پال رہی ہے ۔۔
۔اس نے سیلون کی افتتاحی تقریب پر مجھے بلایا۔۔۔باتوں باتوں میں چھوٹی بہن کی شادی کا بتایا اس نے تو میں نے سوال کیا۔” اپنی شادی کا چیپٹر ابھی باقی ہے یا کلوز کردیا ؟؟“
اس کا قہقہہ بے ساختہ تھا۔۔۔” جس قسم کے مردوں سے ہمارا معاشرہ بھرا ہے ۔۔ان سے شادی کرنے سے بہتر ہے میں اکیلی رہ لوں۔۔۔۔“
میں سٹپٹائی۔۔۔” کیسے مرد؟؟؟ ۔یار سارے ایک جیسے تھوڑےہوتے زیادتی کر رہی ہو اب “
”اچھا زیادتی؟؟؟؟؟ تم نے جن رشتے والوں سے رابطہ کیا تھا ان کی مینٹلیٹی نہیں دیکھی تھی ؟؟؟“
یہاں میں خاموش ہوگئی۔۔
وہ بولتی رہی۔”۔ایک تو بہترین رشتے چاہے مرد ہو یا عورتیں ان کی ریشو بہت کم ہوتی ہے ۔۔اور جو اچھے ہوتے ہیں اول تو خاندان سے باہر بیاہے ہی نہیں جاتے۔۔۔اپنے ہی خاندان میں سو رشتوں کی نظر ہوتی ان پر۔۔۔ اس کے باوجود بہترین رشتے باہر کرنے بھی ہوں تو آگے بھی پرفیکشن چاہتے ہیں۔۔۔ہم جیسے ایورج شکل یا پچیس’ تیس کو کراس کرتے رشتوں کو کون پوچھے؟؟؟“
اس کی بات میں وزن تھا۔
کچھ دیر خاموشی کے بعد پھر سے مخاطب ہوی۔”معاشی طور پر مضبوط ہوں۔۔بہن بھائیوں کے بچے میری اولاد کی طرح ہیں۔۔ہم مشرقی عورتوں کی سب سے بڑی ٹینشن ہی یہی ہوتی۔۔۔محبت وحبت تو چند سال میں ہی مسائل کے ہاتھوں اڑ کر ہوا جاتی ہے۔۔“
۔۔مجھے بہرحال دوست اپنی زندگی سے کافی مطمئن لگی۔ یہ تو تھا ایک تجربہ۔
۔آپ سب نے یقیناً اس سے ریلیٹڈ کافی مثالیں دیکھ رکھی ہونگی ۔۔اولاد کی شادیاں کرنا گھر بسانا تو اب مقصد ہی نہیں۔۔۔یہ ایک کاروبار بن چکا ہے۔بیٹوں کو ٹھیلوں پر سجا کر ماں باپ ریٹ لگواتےہیں۔۔کہ کون اچھے داموں خریدتا ہے۔۔۔جو جہیز میں گاڑی دے گا۔۔گھر دے گا یا کمانے والی بیٹی دے گا۔۔۔ بیٹا اس کا۔۔۔
۔۔۔ادھر بیٹی والے بھی پیچھے نہیں رہے۔۔ان کو بھِی لاکھوں کی انکم میں داماد چاہیے۔اوپر کی کمائی پر اعتراض نہ ہوگا لیکن اگر آپ کہیں گے چالیس ہزار تنخواہ ہے لیکن ایماندار ہے رشوت نہیں لیتا ۔۔آپ کو صاف انکار کردیا جائے گا۔۔
گھر بھی بیٹی کے نام۔کرو پلاٹ بھی دکانیں بھی سونا بھی چڑھاو۔۔جو کچھ تمہارے پاس ہے حتی کہ اگر کوئی سواری ہے تو اس کے کاغذات بھی بیٹی کے نام کردو تو ہی شادی کرسکتےہو۔۔
۔کوئی پھر ان سے پوچھے کہ بیٹی کی ماں کو بھی اسی پرٹوکول سے بیاہ کر لائے تھے یا ہماری سزا ہے یہ؟؟؟
اور کل کو بیٹی تمہاری اتنی جائیداد پا کر گھر نہ۔بسائے طلاق لے لے اور ہم سڑک پر آجائیں؟؟؟
شادی کو اتنا مشکل بنا دیا ہے ۔۔ایک عذاب سے۔گزر کر لڑکا شادی کرپاتا ہے۔۔۔لاکھوں روپے جمع کرکے ایک لڑکی کو گھر لانے میں کامیاب ہوتا ہے۔وہ جو اتنی ڈیمانڈز پوری کروا کے بیاہ کر آتی ہے اسکے مزاج ہی ساتویں آسمان پر پہنچ جاتے کیونکہ کمپرومایز اور انڈرسٹینڈنگ کو گھر کی دہلیز پر ہی چھوڑ کر آتی ہے۔۔۔
ایسے ماں باپ سے پوچھا جاے کیا آپ نے ایک دم سے اتنی ترقی کر لی تھی؟؟؟ کیا ہر چیز پلیٹ میں پیش کردی گئی تھی؟؟؟۔۔یا آپ کی بیٹیوں کو خصوصی سرخاب کے پر لگے ہیں؟؟
۔اب بھی شریف مڈل کلاس لوگ ہی خوار ہو رہے ہیں۔۔۔جو اسٹینڈرڈ ہمارے معاشرے میں سیٹ کیے جا رہے ہیں یہ صرف تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔۔۔لیکن یہ کون سوچے؟؟؟؟
کرن خان کا مزاح پارہ (تیسرا اور آخری حصہ ) : ہم اور ہمارے میرج بیورو ۔۔والدین اور لڑکوں کے مضحکہ خیز مطالبے
ایڈیٹر13 Views

