ملتان:معروف سرائیکی شاعر اسد اشلوک 6مئی کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔ان کی عمر40برس تھی۔
اسد اشلوک کاتعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ وہ سرائیکی غزل ، نظم اورکافی کے خوبصورت شاعر تھے۔ اسد اشلوک کاشعری مجموعہ” چھیکڑی ڈیوا“ کے نام سے شائع ہوا۔
ان کی وفات پرادیبوں، شاعروں اوردانشوروں کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ اورصدمے کااظہارکیا ہے اوران کی وفات کو سرائیکی شاعری کا نقصان قراردیا ہے۔ان کی نماز جنازہ آج سہ پہرچاربجے ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔
Previous Articleنصرت جاوید کا کالم : نیٹ فلیکس کا ایک نیا ڈرامائی سلسلہ
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب خدمتِ خلق کے رستے پر

